All posts by Muhammad Saqib

چین کا افریقی ممالک کو ایک ارب کورونا ویکسین دینے کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے وبا سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کو ایک ارب ویکسین دینے کا اعلان کردیا۔
چین 60 کروڑ ویکسین براہ راست فراہم کرے گا، 40 کروڑ ویکسین دیگر ذرائع سے دی جائیں گی۔ دنیا بھر میں اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپین میں اومی کرون ویرئینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا جبکہ نیدر لینڈز میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 14 اور ہانگ کانگ میں تین ہو گئی۔ ہانگ کانگ میں تینوں متاثرہ افراد افریقی ممالک کا سفر کرکے آئے تھے۔ برطانیہ میں اومی کرون کی روک تھام کے لیے 39 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کی نئی قسم سے متعلق آگاہ کرنے پر افریقی ممالک کو سزا نہیں ملنی چاہیے، افریقہ میں غیر اخلاقی حد تک کورونا ویکسین کی کم فراہمی کی ذمہ دار ی وہاں کے عوام پر عائد نہیں ہوتی۔

احسن اقدام: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران  خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بےپناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنےسےبرکات نازل ہوتی ہیں۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دے دی

پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چٹاگانگ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرلی۔

آج میچ کے آخری روز جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر   مہیدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے۔

اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے میچ کو آگے بڑھایا اور پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔

بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام اور مہیدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔

پب جی گیم سے دوستی ، شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 3 روز زیادتی

لاہور (خصوصی رپورٹر )پب جی گیم سے دوستی نے ایک اور حوا کی بیٹی کی زندگی اجاڑ دی۔کراچی کی لڑکی شادی کے جھانسے میں لاہور پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر کے بالکل قریب واقع نجی ہوٹل میں لڑکی 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔ حارث نامی لڑکا ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر روپوش ہو گیا۔ جہاں سے ایک گینگ اسے شمالی چھاونی کے علاقےمیں ایک گیسٹ ہاوس لے گیا۔ گیسٹ ہاوس میں بھی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی ننگے پاوں بغیر دوپٹے کے وہاں سے بھاگ نکلی۔ کینٹ کے علاقے میں رات گئے لڑکی کی چیخ و پکار سن کر حساس ادارے کے اہلکاروں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ شمالی چھاونی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ا±دھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لڑکی کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کیا جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔مزید برا?ں ا?ئی جی پنجاب راو¿ سردار علی خان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ا?ئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاو¿س انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خواتین پر تشدد ، زیادتی اور ہراسمنٹ کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ سینئر افسران متاثرہ لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے ہر ممکن تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔مزید برا?ں سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعے کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں تفتشی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل ریکارڈ اور موبائل فون ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس پھر 398ہوگیا، سانس اور آنکھوں کی بیماری بڑھ گئی

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور سموگ کی لپیٹ میں ،اے کیو آئی398پرپہنچ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ نے ڈیرے ڈال لئے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں 728، کوٹ لکھپت میں 652، گورومانگٹ روڈ پر 596 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کوٹ لکھپت میں 652، ماڈل ٹاﺅن میں 572، ظہور الٰہی روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 516 تک پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 523 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقوں میں 449 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

دربار کرتار پور میں خاتون کی ماڈلنگ، سکھوں میں اشتعال

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں ماڈلنگ کرنے والی خاتون اور برانڈ کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون ماڈل گوردوارہ صاحب کے احاطے میں کھڑے ہوکر ماڈلنگ کر رہی ہیں، تصاویر وائرل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود سکھ برادری کی طرف سے مذمت کی گئی اس حوالے سے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ گوردوارہ صاحب کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور یہاں کسی بھی مذہب کے ماننے والے آسکتے ہیں، گوردوارہ صاحب سکھوں کا مقدس مقام ہے جہاں ننگے سر داخل نہیں ہوسکتے تاہم وہاں ایک خاتون ماڈل کی طرف سے احاطے میں کھڑے ہو کر ماڈلنگ کرنے سے دنیا بھر کے سکھوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے کہا کہ جس کمپنی یہ اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے ماڈلنگ کروائی گئی اس کے سربراہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معافی مانگی ہے، تاہم ہم ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروارہے ہیں۔ سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ہم گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور سمیت تمام گوردواروں کے داخلی راستوں پر بورڈ نصب کرنے جارہے ہیں، جس پر گوردوارہ صاحب میں داخل ہونے بارے ہدایات درج ہوں گی اور یہاں گارڈز بھی تعینات ہوں گے، اس کے باوجود اگر ایسے واقعات سامنے آتے ہیں تو گوردرواہ صاحب میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں بھی ماڈلنگ کرنے پر معروف ماڈلز کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جب کہ بادشاہی مسجد لاہور اور فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جس کے بعد مذہبی مقامات کے اندرکسی بھی قسم کی ماڈلنگ پر پابندی عائد ہے۔

نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے، عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی و اہم امور او رمحکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے وزیر اعلی عثمان بزدار کومحکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے چکی ہے۔نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ اپوزیشن کا منفی کردار افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام۔اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں ثقافتی سرگرمیو ںکو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے ملاقات کی۔ خیال احمد کاسترو نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی 2021 پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ثقافتی پالیسی مرتب کرنے پر خیال احمد کاسترو اور سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی پیش کرنے کا اعزاز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔ثقافتی پالیسی کے تحت فنکاروں کو سوشل سیفٹی نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔فنون کے فروغ اور اورنج اکانومی کے ذریعے معیشت کی سپورٹ بھی ثقافتی پالیسی کا حصہ ہیں۔ثقافتی پالیسی کے تحت صوبے میں فلم اکانومی کو فروغ ملے گا اور بیروزگار آرٹسٹس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں فلم کی بحالی کیلئے اقدامات ممکن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن رہی ہے۔قدیم ترین مستند 4 ثقافتی ورثے پنجاب میں شامل ہیں۔

کروٹ ہائیڈرو کا 95فیصد کام مکمل، سالانہ 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

سی پیک کے تحت پاور پلانٹ کے 4 یونٹس 2022ءکے شروع میں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ ٹنلز کے دروازے بند کرکے پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ دریائے جہلم پر منصوبے کو چینی کمپنی ایک ارب 74 کروڑ ڈالر میں مکمل کرے گی۔ پانی ذخیرہ کرنے کے بعد جنریٹر کی ٹیسٹنگ ہوگی۔ کلین انرجی پیدا ہوگی۔ منصوبے سے مقامی افراد کیلئے چار ہزار نوکریاں پیدا کی تھیں۔ بجلی کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسرائیل کسی خوش فہمی میں نہ رہے، فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خودمختارفلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کو منانے میں عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔ اس دن کی یاد منانا عالمی برادری کے لیے اس بات کی یاددہانی ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے، فلسطینی عوام کو ابھی تک ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں ملا جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں فراہم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے ہماری حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرنے کا بھی موقع ہے جو ایک غیر قانونی اور وحشیانہ قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازعہ فلسطین ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک متعین اصول رہا ہے، اس دن پاکستان فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی مسلسل اور بلا روک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی زندگیوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے جبکہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے لیے احتساب کو یقینی بنانا چاہیے، ایک ایسا حل جو بین الاقوامی قانون کے مطابق پائیدار امن و استحکام کا ضامن ہو۔ ہم اس دن ایک قابل عمل، خودمختارفلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

روس کا جدید ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو: روس نے جدید سِرکون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا جس نے 400 کلومیٹر کی دور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکون ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ خطے میں ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ شروع ہوگئی ہے جس میں روس کے ساتھ ساتھ امریکا، فرانس اور چین بھی ماچ فائیو نامی ٹیکنالوجی کے حصول میں تجربات کر رہے ہیں۔