نواب شاہ: (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔
انہوں ںے نواب شاہ کے قریب واقع گاؤں میں منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مجھےسب اچھاہےکی رپورٹ دی جاتی ہے لیکن آج دیکھا کہ گاؤں کا راستہ خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے گاؤں گاؤں جا رہا ہوں تا کہ پتہ چلے کہ سڑکیں کیسی بنی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے ذریعے نکالتا ہوں، میں آپ لوگوں کے سامنے سرخرو ہوا، اگر بھاگ جاتا تو اپ کہتے اچھا تووہ تم ہو جو لندن میں رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے لوگوں سے ہمیشہ محبت کی ہے اور کرتا رہوں گا، مجھے اپنے کارکنوں سے کوئی بھی دور نہیں کرسکتا، حلقے کےلوگوں نےمجھے ووٹ دے کرایوانوں تک پہنچایا۔
All posts by Khabrain News
چین : عمارت گرنے سے ہلاکتیں 53 ہو گئیں، ایک خاتون 6 دن بعدزندہ بچ گئی
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد تریپن ہو گئی۔ ایک خاتون کو چھ دن بعدزندہ نکال لیا گیا۔
صوبہ ہنان کے شہر چینگ شا میں 29 اپریل کو آٹھ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔
چینی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، حادثے میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کو زندہ نکالا گیا۔ ایک خاتون کو چھ دن بعدزندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان سے سرد جنگ کا معاملہ، اجے دیوگن نے وضاحت پیش کردی
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے شاہ رخ خان کے ساتھ خراب تعلقات کی تردید کردی۔
بالی ووڈ میں فنکاروں کے درمیان خاموش تنازعات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اس مرتبہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گرم ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’جب تک ہے جان‘اور اجے دیوگن کی فلم ’سن آف سردار‘ کی باکس آفس پر ریلیز سے شروع ہونے والا تنازعہ اب تک جاری ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تنازعہ اتنا اتنی شدت اختیار کرگیا ہے کہ دونوں اداکاروں کے تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔
تاہم سپراسٹار اجے دیوگن نے شاہ رخ خان کیساتھ سرد مہری اور خراب تعلقات کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرے اور کنگ خان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں، میڈیا میں میرے اور شاہ رخ سے متعلق جو باتیں سرگرم ہیں وہ محض افواہ ہیں۔
اجے دیوگن نے بتایا کہ ہماری اکثر فون پر گفت و شنید ہوتی ہے، اگر ایک مشکل میں ہو تو دوسرا مدد کیلئے ساتھ کھڑا ہوتا ہے کیوں کہ ہم دوسرے پر بھروسہ اور یقین کرتے ہیں۔
بندر قتل کیس کے تمام ثبوت لے کر فرار
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر ایک بندر قتل کیس کے تمام ثبوت لیکر فرار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے سامنے ایک عجیب و غریب وضاحت پیش کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایک بندر کیس میں جمع کیے گئے شواہد لے کر بھاگ گیا تھا بندر جو شواہد لیکر فرار ہوا اُن میں قتل کا ایک ہتھیار (ایک چاقو) بھی شامل تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کے چندواجی علاقے کے ششی کانت شرما کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے جوکہ 2016 میں ہوئی تھی۔ مسٹر شرما کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کا قتل کیا گیا جس کے لیے اُنہوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔
احتجاج کے بعد پولیس نے پانچ دن بعد دو لوگوں راہول اور موہن لال کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قتل کے ہتھیار سمیت تمام شواہد پر مشتمل بیگ کو پولیس اسٹیشن میں ایک درخت کے نیچے رکھا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کئی سالوں میں کئی مراحل سے گزری اور جب حال ہی میں عدالت نے پولیس سے ثبوت پیش کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ثبوت کو بندر نے چرالیا۔
پولیس نے عدالت میں ایک تحریری بیان دیتے ہوئے بنچ کو مطلع کیا کہ ان کے پاس موجود ثبوت چوری ہو گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، محمود خان
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا جب کہ منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلوس اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آزادی مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طورپر تمام اضلاع اور تحصیل کی سطحوں پرورکرزکنونشن منعقد کئے جائیں۔
انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز 20 مارچ تک اپنے حلقوں میں موجودگی یقینی بنائیں،
اسلام آباد آزادی مارچ کو ایک تاریخی جلسہ بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے خان صاحب کی نظریں خیبرپختونخوا کی طرف ہیں، خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
غلط فیصلوں سے گندم درآمد کرنیوالا ملک بنا دیئے گئے: وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہبازشریف کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، غلط فیصلوں اور بر وقت حکمتِ عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم گندم کی ملکی ضروریات پوری کرنے کی بجائے گندم کی درآمد کرنے والا ملک بنا دیئے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی و قومی سطح پر کھپت کے حوالے سے اعلی سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، فوڈ سکیورٹی، پاسکو اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکٹری پنجاب اور صوبائی عہدیداران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ امسال گندم کی مجموعی پیداوار کا ہدف 28.89 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا تھا جبکہ متوقع پیدوار 26.173 رہنے کی امید ہے۔ گندم کی ملکی سطح پر مجموعی کھپت کا تخمینہ 30.79 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔ گندم کی پیداوار کے ہدف اور متوقع پیداوار میں فرق کی وجوہات میں گندم کی کاشت میں کمی، پانی کی قلت اور گزشتہ حکومت کی کھاد کی فراہمی میں بد انتظامی کی وجہ سے کھاد کا بحران ہے۔ مزید یہ کہ مارچ میں گندم کی امدادی قیمت کے دیر سے اعلان کی وجہ سے کسانوں کی گندم کی کاشت میں 2 فیصد کمی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔ اسکے علاوہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی یعنی وقت سے پہلے گرمی کی شدت میں اضافہ بھی گندم کے طہ شدہ ہدف کے حصول میں بڑی رکاوٹ رہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی حکومتی سطح پر خریداری کے حوالے سے پنجاب 91.66 فیصد، سندھ 49.68 فیصد، بلوچستان 15.9 فیصد جبکہ پاسکو نے 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔
وزیرِاعظم کو موجودہ حکومت کے عوامی ریلیف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی فلوز ملز کو گندم کی فراہمی پر سبسڈی، آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی 400 روپے کی قیمت پر فراہمی، بلوچستان میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سستے آٹے کی فراہمی اور خیبر پختونخوا کو 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی ان اقدامات میں شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم نے حکام کو خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر صوبائی کھپت کی نشاندہی کرنے اور انکی مطلوبہ گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور گندم کی سمگلنگ کو روکنے کی ہدایات بھی جاری کیں اسکے علاوہ ملک میں گندم کی چوری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے اور گندم ذخیرہ کرنے کیلئے سائیلوز کی تعمیر کی حکمتِ عملی تیار کرکے جلد پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گندم کی کاشت کے دنوں میں مجرمانہ غفلت، بد انتظامی اور لاپرواہی کی وجہ کھاد کا بحران پیدا کیا گیا جسکی بدولت کسانوں اور ملک کو نقصان پہنچا،سائیلوز کی تعمیر سے چوری اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، غلط فیصلوں اور بر وقت حکمتِ عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم گندم کی ملکی ضروریات پوری کرنے کی بجائے گندم کی درآمد کرنے والا ملک بنا دیئے گئے،گندم کی سپورٹ پرائس کے دیر سے اعلان سے نہ صرف کسانوں کی کاشت میں کمی پیدا ہوئی بلکہ اس کا فائدہ براہ راست ذخیرہ اندوزوں کو پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
وزیرِ اعظم نے پنجاب حکومت کو اپنا خریداری کا ہدف بڑھانے کی ہدایات جاری کیں اور فوڈ سیکورٹی ڈویژن کو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے ضرورت پڑنے پر بر وقت گندم درآمد کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہتر حکمتِ عملی سے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ملک بنائیں گے۔
ریاض الجنہ میں نمازیوں کیلئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا
ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی (ﷺ) کے امور کی انتظامیہ نے مردوں اور خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مردوں کے لیے ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دن میں دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلے دورانیے میں نصف شب سے لے کر نماز فجر تک جبکہ دوسرا دورانیہ بعد نماز ظہر سے لے کر نماز عشاء تک ہوگا۔
خواتین کے لیے پہلا دورانیہ بعد نماز فجر سے لے کر ظہر سے پہلے تک اور دوسرا دورانیہ نماز عشاء سے لے کر نصف شب تک ہو گا۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوقات کی بکنگ “اعتمرنا” ایپ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آنے والے غیر ملکی عازمین کیلئے عمرہ سیزن کا اختتام 30 شوال اور انگریزی تاریخ کے مطابق 31 مئی کو ہوگا۔
مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پَر کے اوپر چلنے لگا
کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پَر کے اوپر چلنے لگا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔
سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔
جہاز میں موجود ایک فرد نے اس درواز ےکی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا۔
اس مسافر کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا جس کا نام رینڈی فرینک ڈاویلا بتایا گیا ہے جو ریاست کیلی فورنیا کا رہائشی ہے۔
اس مسافر پر غیرذمہ دارانہ رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور جلد مقدمہ چلاا جائے گا۔
واقعے کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔
سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کر لی، اب آگے بڑھنا ہے: آصف زرداری
نواب شاہ: (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کر لی، اب آگے کی طرف بڑھنا ہے۔
انہوں نے یہ بات زرداری قبیلے کے معززین سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے سابق صدر سے ملاقات کی اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے ملاقات کرنے والے معززین کے وفد کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زرداری قبیلے نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آپ کے لیے کام کیے ہیں، آئندہ بھی آپ کے مسائل کے حل کو ترجیح دوں گا، سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کی اب آگے کی طرف بڑھنا ہے۔
آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ درس گاہوں کے قیام اور اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کامقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے، احسن اقبال
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط بیانیے سے ہو سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بات سی پیک سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ آج دنیا میں غیر روایتی ہتھکنڈوں کی جنگ ہے، ہر ماہ سی پیک سیکیورٹی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی یونیورسٹی پرتشویش ہے، سی پیک کو قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے،
سوشل میڈیا پرملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی بیانیے کی ترویج کے حوالے سے وزارت اطلاعات کا کردار بہت اہم ہے، ریاست کی طرف سے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔