All posts by Khabrain News

90 سالہ خاتون کی 71 سالوں میں گریجویشن ڈگری

لاہور: (ویب ڈیسک)
90 سالہ خاتون نے 71 سالوں بعد گریجویشن ڈگری حاصل کر لی۔
جوئس دیفیو نامی خاتون نے 1951 میں الینوائے یونیورسٹی میں معاشیات کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے ایڈمیشن لیا، لیکن قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا، ان کی ملاقات چرچ میں ایک نوجوان سے ہوئی جن سے ان کو محبت ہو گئی۔
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے تین سال پڑھائی کی لیکن جیون ساتھی سے ملنے کے بعد انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، 1955 میں پہلی شادی کی، جن سے ان کے تین بچے ہوئے لیکن پانچ سال بعد ان کے پہلے شوہر دنیا چھوڑ گئے جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی۔
زندگی کا پہیہ گھومتا چلا گیا اور زندگی کے 70 سال بیت گئے، سب کچھ پورا تھا لیکن پڑھائی کا خواب ادھورا تھا جسے ان کے پوتے پوتیوں نے پورا کیا، اور انہیں واپس تعلیم کی طرف بھیجا۔
اور 71 سال بعد وہ اپنی گریجویشن ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں، ڈگری وصول کرتے ہوئے جہاں ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا وہیں ہال میں بھی تالیوں کی گونج تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، کیٹ نے زیر سمندر 7 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
پالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اواتار 2 میں اہل سین عکسبند کرانے کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا، انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں آپ کو سیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔
یہ بات کیٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے دئیے گئے انٹرویو کے دوران بتائی، وہ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہےکیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔
وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختار ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔
نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔
حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کر دی، اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔
وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہو جائے گی، نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

انگلینڈ نے پاکستان سے ملتان ٹیسٹ بھی چھین لیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

ملتان : (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم پاکستان کے سعود شکیل اور فہیم اشرف نے جیت کے تعاقب میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 198رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
ابرار احمد نے برق رفتار 17 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔
ٹیسٹ کا تیسرا روز:
تیسرے روز کے اختتام پر کریز پر فہیم اشرف اور سعود شکیل موجود تھے، دونوں کے رنز بالترتیب 3 اور 54 تھے۔
عبداللہ شفیق کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر اولی روبنسن کا شکار بنے۔
عبداللہ شفیق کو 45 رنز پر مارک ووڈ نے بولڈ کیا۔ دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروا کر اسٹیڈیم واپس آنے والے امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل تیسرے روز مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا گیا۔
ٹیسٹ کا دوسرا روز:
انگلینڈ کے زیک کرالی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جب کہ زیک کرالی اور اولی پوپ کو رن آؤٹ کیا گیا۔
انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔
پاکستان کی اننگز
اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کے 8 بیٹرز دوسرے روز محض 95 رنز مجموعی اسکور میں جوڑ سکے۔
کپتان بابراعظم 75 ، سعود شکیل 63 ، محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ نے 2 جب کہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز:
ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی مداحوں کے لیے کافی اچھا رہا کیونکہ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ابرار نے ڈیبیو ٹیسٹ میں جن بیٹرز کو آؤٹ کیا ان میں زیک کرالی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ زاہد محمود نے اولی روبنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ کے آغاز پر اوپنر امام الحق صفر جب کہ عبداللہ شفیق 14پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم نواز شریف خود چلائیں گے، کون سچا کون جھوٹا بیانیہ کی جنگ بھی تیز کرنے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کا آغاز کر دیا گیا، 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہو گا، آئندہ عام انتخابات میں پارٹی قائد اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل گھر گھر لیگی بیانیہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ گھر گھر پہنچایا جائے، عدالتی فیصلوں اور بین الاقوامی سطح پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ثابت ہوئے، بیانیہ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی آج پریس کانفرنس بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے، انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم سابق وزیر اعظم نواز شریف خود چلائیں گے۔

غیرانسانی و غیر قانونی طرز عمل سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا: علی زیدی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ غیر انسانی و غیر قانونی طرز عمل سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اس وقت ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کیا جانے والا سلوک قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی، پاکستانی عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کریں گی

نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، فوج نے نہیں: سلیمان شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، فوج نے نہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے، نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امربالمعروف تھا؟۔
سلیمان شہباز نے اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیرا امربالعروف اور ریاست مدینہ جیسے پاک نام لینے کی جرات نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ امربالمعروف پر عمل کرتے تو بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کو اپنا فرنٹ مین نہ بناتے، شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے۔
سلیمان شہباز نے کہا کہ امربالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرو، نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، فوج نے نہیں۔

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریرکا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن کی پیمرا کو آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کے لئے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کئے گئے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا۔

سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو سرنڈر کرنے تک گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
حکمنامے میں واضح کیا گیا کہ سلیمان شہباز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے سرنڈر کرنا ہو گا، سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے۔