All posts by Khabrain News

پٹرول کی قیمتوں اور مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین میں اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے جنھوں نے وزیراعظم پر انتخابات میں دھاندلی کرکے حکومت بنانے اور پھر ملک میں مہنگائی سمیت پٹرول اور بجلی بحران کا ذمہ دا ٹھہرایا۔
کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کریک ڈاؤن آپریشن کیا جس میں پوزیشن جماعت کے دو بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یوں بنگلادیش میں معاشی صورت حال کافی بہتر ہے تاہم عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ڈالرز میں ادائیگی کے توازن میں مشکلات درپیش ہیں جس کے لیے بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے بھی رجوع کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں 15 سال سے شیخ حسینہ واجد برسر اقتدار ہیں جو اس سے قبل وہ 1996 سے 2001 تک بھی وزیر اعظم رہ چکی ہیں اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اپوزیشن لیڈر رہیں۔
اس وقت اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا جو دو بار وزیراعظم رہ چکی ہیں، جیل میں کئی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ قید ہیں۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان اور پوجا ہیج کے درمیان گہرے تعلقات کی چرچے

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیج کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور سلمان خان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ سلو میاں ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیج کو ڈیٹ کر ر ہے ہیں اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارتے ہیں ۔
بالی وڈ میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ، سلمان خان پوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کررہے ہیں’، سلمان کے پروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کو 2 فلموں میں بھی سائن کرلیا ہے‘۔
سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان دنوں بھائی جان اور پوجا کافی وقت ساتھ گزار رہے ہیں‘۔
تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوچا ہیج اور سلمان خان کے درمیان عمر کا ایک بڑا فرق ہے وہ سلمان سے 24 سال چھوٹی ہیں اس لئے ایسا ممکن نہیں کہ وہ انہیں ڈیٹ کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماضی میں سلمان خان ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کو ڈیٹ کرچکے ہیں لیکن وہ کسی سے شادی نہ کر سکے اور نہ ہی شادی کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

پولیس کو 9 دن میں 2000 کال کرکے دھمکانے والا شخص گرفتار

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپانی زبان میں بہت سے الفاظ اگرچہ دیگر تہذیبوں میں اتنے برے تصور نہیں کئے جاتے لیکن وہاں کئی الفاظ بداخلاقی اور ہتک کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی پولیس نے ایک بزرگ شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے نو روز تک مسلسل 2060 مرتبہ کال کرکے پولیس کی ناک میں دم کررکھا تھا۔
اس شخص نے 30 ستمبر ایک ہی پولیس اسٹیشن کو فون کرنا شروع کیا اور 8 اکتوبر تک مسلسل 2000 سے زائد مرتبہ کال کیں۔ تمام کال میں اس نے پولیس پر سخت تنقید کی اور برابھلا کہا یہاں تک کہ انتہائی سخت گالیاں بھی دیں۔ یوں اس نے ہر چھ منٹ بعد ایک کال کی جن کا دورانیہ 27 گھنٹے بنتا ہے۔
تاہم پولیس نے اپنے امور میں مداخلت، بدزبانی اور ہتک کےمقدمات کے تحت آخرکار 28 نومبر کو اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ کاواگوچی کے رہائشی 67 سالہ بزرگ نے تمام فون کالز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، ’ مجھے معلوم تھا کہ ایک دن پولیس مجھ تک پہنچ جائے گی۔‘
اگرچہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر اس نے اتنی کال کیوں کی تھیں اور وہ کیا چاہتا ہے لیکن فون کال کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہےکہ وہ ایک عرصے سے مختلف اداروں کو اسی طرح تنگ کررہا ہے۔ تاہم جاپان میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات عام ہیں۔
2019 میں 71 سالہ جاپانی نے اپنی فون کمپنی کو 24000 فضول کال کرکے ان سے شکایت کی تھی۔ اس کے بعد سال 2022 کے اوائل میں 48 سالہ شخص نے مسلسل 9000 مرتبہ فون کرکے ٹرین بک کروائیں اور آخری منٹ پر اسے کینسل کردیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹیلی آپریشنز کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں دانش، محمد رازق آفریدی، محمد مظفر محمود اور حافظ زاہد محمود شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ کی انجری میں بہتری، باؤلنگ پریکٹس شروع کردی

ملتان: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری میں بہتری آنے لگی جس کے بعد انہوں نے باؤلنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ ملتان ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ملتان ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری میں اب بہتری آرہی ہے اور انہوں نے بولنگ پریکٹس بھی شروع کردی ہے، امکان ہے نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں۔

ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے پاکستان پر مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
دوسرے روز
زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔
کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

عمران نے 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کیا، حساب دینا ہوگا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کیا جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی ملک کا نقصان کیا اب بھی یہی کر رہے ہیں، اگر آپ نے توشہ خانہ میں چوری نہیں کی تو جواب دے دو، ان سے کرپشن کا سوال کرو تو گالیوں اور دھمکیوں پر اتر آتے ہیں، یہ ظلم آپ نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ظلم کا حساب عمران خان کو دینا پڑے گا، انہوں نے رانا ثناء اللہ کے جیل سیل میں کیڑیاں چھوڑیں، انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آج کہتے ہیں نیب کے قانون میں ترامیم کر کے فائدہ اٹھا رہے ہیں، کیا ڈیلی میل بھی ہمارے ساتھ مل گیا ہے۔
قبل ازیں سینیئر صحافیوں کے وفد کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں صحافیوں نے مریم اورنگزیب سے ان کی خالہ اور ن لیگ کی سینیئر رہنما نجمہ حمید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، مرحومہ نجمہ حمید کے ایصالِ ثواب کے لیے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پورے پاکستان میں احتجاج ہوں گے، رمضان سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں: اسلم اقبال

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ احتجاج صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہو گا، ہم چاہ رہے ہیں رمضان سے پہلے پہلے الیکشن کا انعقاد ہو جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور میں ریلی نکالنے کا خاص مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں قومی و صوبائی سطح پر جلد از جلد الیکشن کا انعقاد ہو، پاکستان کی تاریخ میں ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی، بیروزگاری کا سیلاب سڑکوں پر ہے، امپورٹڈ حکومت اپنے لیڈران کی دولت بچانے کے لئے جو کچھ ہو سکتا ہے کر رہی ہے، امپورٹڈ حکومت سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔
اسلم اقبال نے کہا کہ جو این آر او لینے تھے یہ لے چکے ہیں، اپنے 11 سو ارب روپے سے زائد کے کیسز ختم کروا لیے ہیں، یہ الیکشن کی طرف نہیں آ رہے، الیکشن کے نام سے لرز جاتے ہیں، ہم ملک کے اندر الیکشن چاہتے ہیں، جو مہنگائی کا سیلاب ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان آئے تو پاکستان جلد معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، پاکستان میں صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، لوگوں کے پاس بل ادا کرنے کے پیسے نہیں، دوائی لینے کے پیسے نہیں، تنخواہ ایک ہی جگہ کھڑی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے، آج ہر کوئی اپنے کیسز ختم کروا رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی لڑائی لڑ رہا ہے، ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عمران خان پاکستان کے لئے ضروری ہے، عمران خان پاکستان کے ہر مظلوم کی آواز بن چکا ہے، وفاقی حکومت کی الیکشن کروانے سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم چاہ رہے ہیں کہ رمضان سے پہلے پہلے الیکشن کا انعقاد ہو جائے۔

اختلافات بھلا کر حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف) میں شامل

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) شکوے، شکایتیں اور اختلافات بھلا کر حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علماء اسلام (ف)میں شامل ہو گئے۔
حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی، ملاقات کے دوران حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
حافظ حسین احمد 2 سال قبل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کیے گئے تھے۔

منشیات برآمدگی کیس میں بڑی پیشرفت، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بری

لاہور: (ویب ڈیسک) منشیات برآمدگی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بری کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔
رانا ثنا اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہٰذا بری کیا جائے۔
دوران سماعت وزیر داخلہ کے وکیل فرہاد شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردید کر رہے ہیں اور انسپکٹر احسان اعظم بھی تردید کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثنا اللہ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست تو دائر کرنے دیں۔
بعد ازاں انسداد منشیات عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو بری کر دیا۔