All posts by Khabrain News

عوام کیلئے بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 38 روپے فی لٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے اور قیمتیں آج ہی کم ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، پاکستانی عوام مہنگا پٹرول، ڈیزل خریدنے پر مجبور ہے جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً 186 روپے بنتی ہے، پٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔
پٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔
حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق حکومت اب تک پٹرول پر فی لٹر 25 روپے تک کما رہی ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 76.15 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے، ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالر فی بیرل ہے۔
خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔

ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں، شعیب ملک نے سوال کا جواب دیدیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک بار پھر اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر جواب دینے سے انکار کردیا۔
ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان کا پوچھنا تھا کہ آپ اور ثانیہ مرزا میں میں علیحدگی سے متعلق بہت سی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس سوال کا مختصر سا صرف ہاں یا ناں میں جواب دے دیں۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، اسے متعلق میں اور نہ میری اہلیہ اس معاملے کا جواب دے رہے ہیں، اس کے لیے معذرت، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ علیحدگی سے متعلق سوالوں کو آپ ہم سے دور ہی رکھیں، اس سوال کو چھوڑ ہی دیں۔
میزبان کی جانب سے مزید سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اگر ٹی وی سے اداکاری کی کوئی آفر آتی ہے تو میں ناں نہیں کروں گا، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آنے والی زندگی میں، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔
آل راؤنڈر نے بتایا کہ کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے فیملی کے لیے وقت نہیں ملتا تھا اور اب بیٹے اذہان نے بھی اسکول جانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد میں نے فیملی سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ کرکٹ کم کھیلی جائے، پہلے میں ہر لیگ کھیلتا تھا جو اب میں نے کم کر دی ہے لیکن اب بھی کرکٹ پریکٹس اور فٹنس پر توجہ بھرپور ہے۔
انہوں نے بابر اعظم، ٹیم میں اپنی سلیکشن اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق بات کی اور کہا کہ کپتان کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، بابر نے مجھے ایشیا کپ کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ورلڈ کپ میں یہی ٹیم جائے گی، بابر کو جب بھی میری ضرورت پڑی ہمیشہ سے ہوں اور ہمیشہ اس کے پاس رہوں گا، اگر میں کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں ہوا تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ میں بابر سے منہ بنا لوں یا ناراض ہو جاؤں، میری دعائیں ہمیشہ بابر کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ سے چاہتا ہوں بابر ترقی کرے اور ہمیشہ وہ سرفہرست رہے، مجھے بابر سے کوئی گلہ نہیں تاہم ورلڈکپ کے بعد سے بابر سے کوئی گفتگو نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں میری سلیکشن سے متعلق ٹوئٹ کی وجہ سے قومی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکی وہ غلط سوچتے ہیں، میں نے وہ ٹوئٹ اس لیے کی جو میں نے دیکھا اس میں بہتری آسکی، میں ہرگز دل برداشتہ نہیں ہوں۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بالکل بھی ارادہ نہیں جب بھی ایسا سوچوں گا سب کو پتہ چل جائے گا، ابھی سارا فوکس کرکٹ پر ہے لیکن لیگ کرکٹ کو کم کردیا ہے، جب بھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ کیا تو لیگ کرکٹ سمیت تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔

جو روٹ اور بین سٹوکس کو آؤٹ کرنے کا خواب پورا ہوگیا:ابرار احمد

ملتان: (ویب ڈیسک) قومی لیگ سپنر بولر ابرار احمد نے کہا کہ انگلش بلے باز جو روٹ اور کپتان بین سٹوکس کو آؤٹ کرنے کا خواب پورا ہو گیا۔
ابرار احمد نے کہا کہ بین اسٹوکس کی وکٹ شاندار تھی، انگلینڈ کے خلاف زبردست پرفارمنس پر بہت خوشی ہوئی، دوسری اننگز میں بھی اچھی بولنگ کا عزم ہے۔
قومی بولر ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو پر کھیلتے ہوئے لنچ سے قبل 5 وکٹیں لیکر 13ویں پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لیگ سپینر انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔
ابرار نے 22 اوورز میں زیک کرولی کو 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9 کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس کو 31 رنزپرآؤٹ کیا۔

ملتان ٹیسٹ: ابرار کے 7 شکار، انگلینڈ 281 پر آؤٹ، پاکستان کے 2 وکٹ پر 107 رنز

ملتان: (ویب ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنالئے ہیں۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی اننگز کا پر اعتماد انداز میں آغاز کیا جبکہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 174 رنز کا خسارہ ہے، کپتان بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ 14 اور امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے، جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 281 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، زیک کرولی 19، بین ڈکٹ63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9 ،بین سٹوکس 30 اور ول جیکس 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد کا آج ڈیبیو ہوا ہے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایک ہی دن میں 3 فیصلے غلط، علیم ڈار ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کے تین فیصلے غلط ثابت ہوئے جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔
واضح رہے کہ امپائر علیم ڈار دنیا بھر میں اپنے صحیح فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ علیم ڈار کے فیصلوں کو چیلنج کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن آج اس سے کچھ مختلف ہوا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ میچ کے پہلے سیشن میں ابرار احمد کی شاندار باؤلنگ نے انگلش ٹیم کو 281 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
تاہم ابرار کی 3 گیندوں پر جب باؤلر اور پاکستانی ٹیم کی جانب سے آؤٹ کی اپیل کی گئی تو علیم ڈار نے ناٹ آؤٹ قرار دیا، کپتان بابر اعظم نے ریویو لیا تو پتہ چلا کھلاڑی آؤٹ تھا، یہ ایک بار نہیں بلکہ اس میچ میں تین بار ہوا۔
ایسے میں علیم ڈار ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے اور لوگوں نے ان پر ڈھیروں میمز بنا ڈالیں، اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے تبصرے بھی کیے۔

پنجاب میں قبل از وقت الیکشن، ن لیگ کا بھرپور تیاری کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم پرجھوٹے الزامات لگائے، ڈیلی میل نے تسلیم کیا کہ ہم سےغلطی ہوئی، یہ شہبازشریف نہیں بلکہ ملک کیخلاف سازش تھی، ڈیلی میل کے نمائندے کو پاکستان بلایا گیا، عمران خان نے خود کہا کہ برطانوی ادارے میرٹ پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر پاکستان کےعوام سے معافی مانگیں، ڈیلی میل سے یہ غلطی کس نے کرائی؟ ڈیل میل کے نمائندے کو جیلوں میں لوگوں سے ملوایا گیا، یہ سارا ان فراڈیوں کا ڈرامہ تھا، شہزاد اکبرغلط گفتگو کرتے تھے، اب پتہ نہیں کہاں چھپے ہوئے ہیں، عمران خان اورشہزاد اکبر شریف فیملی سے نہیں بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نہ ہم نے معاہدہ کیا، نہ اکانومی کا یہ حال ہم نے کیا، اسحاق ڈار اکانومی میں بہتری کے لئے کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو ڈبویا ہے معاشی طور پر تباہ کیا ہے، جنرل الیکشن اکتوبر میں ہی ہوں گے، اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی ٹوٹتی ہے تو الیکشن 90 روز میں ہی ہوگا، ہم اسمبلی تڑوانے کے حق میں نہیں، مگر ہم چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں، ہر یونین کونسل کے لوگ نوازشریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گے، آپ سمجھ بیٹھے ہیں کہ میری مقبولیت زیادہ ہے میں ہی الیکشن جیتوں گا، آپ نے پوری قوم کو دھمکی دی، کہا آ رہا ہوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں اگر مگر کو چھوڑیں اسمبلی توڑیں۔

ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا دلچسپ ٹوئٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔
بوم بوم آفریدی نے میچ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ٹیسٹ میچ سے متعلق سوال کیا کہ لال گیند سے ون ڈے میچ اور کون دیکھ رہا ہے؟ ۔
سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے لیکن دیکھیں سپنرز کھیل میں کچھ فرق ڈال سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے۔

پی ٹی آئی کے لوگ کسی ایماندار شخص کو چیئرمین بنائیں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران فراڈیا، جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا، ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے” ڈیلی میل “کے ذریعے شہبازشریف کو” بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔

سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے کو قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیتے ہوئے اپنی رائے پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ نے ریکوڈک کیس کا 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا۔
فیصلے میں لکھا کہ ریکوڈک صدارتی ریفرنس میں 2 سوال پوچھے گئے تھے، فیصلے میں قرار دیا گیا گیا ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے 2013ء کے فیصلے کے خلاف نہیں، ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کے خلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا، صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں، عدالت نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کو معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا تھا جب کہ منتخب عوامی نمائندوں نے بھی معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، معاہدے میں کوئی غیر قانونی شق نہیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس 15 اکتوبر کو رائے مانگنے کے لئے درخواست دی تھی، سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 17 سماعتیں کیں۔

شاہد خاقان عباسی کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے کا خیرمقدم

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولنے پر عوام عمران خان کی مذمت کرے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثابت ہوا کہ عمران خان جھوٹا ہے، شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی، جھوٹا افسانہ گھڑا گیا، ثابت ہوا کہ وزیراعظم کا اختیار جھوٹ پھیلانے کے لئے استعمال ہوا۔
سینئر مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا کہ عمران خان نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے دوسروں کو چور چور کہا، علماء بتائیں جھوٹا شخص لیڈر ہوسکا ہے، بہتان اور تہمت لگانے والے کی کیا سزا ہے ؟، بائیس سال سے عمران خان صرف جھوٹ بول رہا ہے۔