All posts by Khabrain News

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کل رات کراچی کا پی ٹی آئی جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کل رات کراچی کا پی ٹی آئی جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات کراچی کاجلسہ سندھ کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ہوگا، ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور قوم نے فیصلہ کرلیا امپورٹڈحکومت نامنظور، پوری قوم کی آواز ،فوری انتخابات۔

خیال رہے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کی تیاریاں روز شور سے جاری ہے، چیئرمین عمران خان کل شام چار بجے کراچی پہنچیں گے۔

عمران خان اپنے دورے کے دوران شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے اور رات کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ .

چیئرمین پی ٹی آئی سولہ اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کریں گے۔

عمران خان شہید بھٹو کی سوچ کے جانشین ہیں: شان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشینوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھٹو ایک سوچ اور نظریے کا نام تھا۔ بھٹو کے جانشین وہ کاغذ کو جوڑنے کی کوشش میں ہیں جو بھٹو نے عالمی طاقتوں کے سامنے پھاڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب بھٹو کی وہ سوچ گھر بدل چکی ہے اور عمران خان اس سوچ کا جانشین ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

قومی ٹیم کے مئی 2023 تک شیڈول میچز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے مئی 2023 تک قومی ٹیم کے شیڈول میچز کا اعلان کر دیا، اگلے ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سات ٹیسٹ میچز میں سے دو سری لنکا، تین انگلینڈ اور دو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل بارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکے خلاف کھیلے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔ اگلے بارہ ماہ میں ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے: الیکشن کمشنر

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کا کہنا ہے کہ صوبے کے 34 میں سے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔
کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے آج سے 18 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکیں گے۔ 20 سے 22 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 2 مئی کو امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں، تمام 32 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کےفرائض سرانجام دیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی حمتی فہرست سات مئی کو آویزاں ہوگی۔
فیاض حسین مراد نے بتایا کہ صوبے کے 32 اضلاع میں 838 یونین کونسلز ہیں جبکہ دیہی وارڈز کی تعداد 5345 ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق چند اعتراضات سامنے آئے تھے جنہیں دور کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پارلیمنٹ کی بے توقیری برداشت نہیں،اسمبلی اجلاس 22 اپریل کو ہونے دیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہوچکی، اب مزید بے توقیری برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اجلاس 16 کے بجائے 22 اپریل کو بلائے جانے پر شک نہیں کیا جاسکتا، 22 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے دیں پھر دیکھا جائے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کے لیے شیڈول تھا جو 22 تک ملتوی کیا گیا۔ جسٹس عامر فارق کی جانب سے سولہ اپریل کے اجلاس کے ایجنڈے بارے سوال کرنے پر ایڈوکیٹ منصور اعوان نے بتایا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا ڈپٹی سپیکر کا اجلاس ملتوی کرنا پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ نہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس متوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ڈپٹی سپیکر نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا معاملہ بطور قائم مقام اسپیکر تاخیر کا شکار کر دیا ہے جو مفادات کا ٹکراو ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈ نہیں ہے اور ہم ایسے کوئی آرڈر تو نہیں دے سکتے۔ 22 اپریل کوبلایا گیا اجلاس ہونے دیں۔ ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں کہ ہم اجلاس نہ بلانے پر شک کریں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہوگئی، اب مزید بے توقیری نہیں ہونی چاہیے۔
عدالت نے وفاقی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہلِ دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثۂ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔
جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے اسلامو فوبیا کے خلاف عمران خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے بھی عمران خان کی کوششوں کی تعریف کی۔
مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ عمران خان کا تصور ریاستِ مدینہ اور اس کے قیام کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عمران خان امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی جبکہ ملک و ملت کی سربلندی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔

برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے والوں کو روانڈا میں رہنا پڑے گا

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ نے پناہ مانگنے والے ہزاروں افراد کو افریقی ملک روانڈا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یکم جنوری کے بعد غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو روانڈا بھیجا جائے گا، غیر قانونی طور پر آنے والوں کے اسائلم کا فیصلہ روانڈا میں کیا جائے گا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے برطانوی فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، تنظیموں کا موقف ہے کہ روانڈا میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے۔
برطانیہ کی ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے روانڈا کے دارلحکومت کیگالی کا دورہ کیا تاکہ اس معاہدے پر دستخط کیے جا سکیں جس کو دونوں ملکوں کی حکومتیں اقتصادی فروغ میں شراکت کا نام دے رہی ہیں۔
تارکین وطن طویل عرصے سے شمالی فرانس سے کشتیوں اور ٹرکوں کے ذریعے برطانیہ پہنچتے رہے ہیں اور اس راستے سے آنے والوں کی تعداد میں دو ہزار بیس میں کرونا وائرس کے سبب دیگر راستوں کی بندش کے بعد اضافہ ہوا ہے اور انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو برطانیہ پہنچانے کے لیے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کیا ہے۔
روانڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے ملک میں تارکین وطن کو رکھنے کی صلاحیت ہے اور وہ برطانیہ کے تعاون سے تارکین وطن کو تعلیم دینے اور رہائش فراہم کرنے کے لیے نئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں گے۔

نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی دائر درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے، نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے، درخواست پر آج ہی سماعت کر کے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

آزاد کشمیر: نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پیش کی گئی تحریک منظور

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پیش کی گئی تحریک منظور کرلی گئی۔ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پیش کی گئی تحریک کو حکومتی ارکان نے منظور کیا۔
اپوزیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ آج اجلاس منسوخ کر کے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے نیا اجلاس بلایا جائے۔
خیال رہے تحریک انصاف کی جانب سے قائد ایوان کے امیدوار تنویر الیاس ہوں گے۔ قائد ایوان کے لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی امیدوار کا نام پیش کریں گی۔53 کے ایوان میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے 34، پی پی 12 اور ن لیگ کے 7 ارکان ہیں۔ اسمبلی اجلاس کیلئے حکمران جماعت نے 12 اپریل کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

صیہونی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں دہشت گردی، فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) صیہونی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے فجر کے وقت نمازیوں پر حملہ کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے صحن اور ہال میں ظالم فورسزکی جانب سے آنسو گیس، گولیوں اوراسٹن گرنیڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے مسجد کو نقصان پہنچا اور درجنوں افرا دزخمی ہو گئے۔
شیلنگ سے کئی نمازیوں کی حالت غیر ہو گئی، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسجد اقصیٰ کے حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔