All posts by Muhammad Saqib

ایران فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس سمیت تین جاں بحق

ایران میں فوج کا جنگی طیارہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی طیارہ ایران کے شہر تبریز میں گرا جس میں سوار دو پائلٹس سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک شخص سویلین ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام کا بتانا ہےکہ طیارہ ایف فائیو ماڈل ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے باعث وہ کریش کرگیا۔

فوجی حکام نے دونوں پائلٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو رہائشی علاقے میں گرنے سے بچایا اور اس کوشش میں ان کی جان گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ تقریباً صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ جس جگہ گرا وہاں ایک کار موجود تھی جب کہ جائے حادثہ کے قریب ایک اسکول بھی موجود تھا جو کورونا کے باعث بند پڑا تھا۔

ہمیں ڈراموں میں کزنز کے درمیان شادیوں کی حوصلہ افزائی روکنی چاہیے: اشنا

اداکارہ اشنا شاہ نے ملک میں کزنز کے درمیان ہونے والی شادیوں کے بعد بڑھتے صحت کے مسائل پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کزنز کے درمیان شادیوں کے بعد آنے والی نئی نسل کن بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے۔

اشنا نے لکھا کہ بطور فنکار اور تخلیق کار ہمیں چاہیے کہ ڈراموں میں کزنز کے درمیان ہونے والے رومانوی سین کی حوصلہ افزائی نہ کریں، کزنز کے درمیان ہونے والی شادیوں کے نتیجے میں آنے والی نسل کو کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان بچوں کو تھیلیسیمیا جیسے خطرناک خونی مرض کا سامنا ہوتا ہے، برائے مہربانی اس بات کو سنجیدہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 65 سے 75 فیصد شادیاں خاندان میں ہوتی ہیں جن میں سے 80 فیصد شادیاں فرسٹ کزنز میں کی جاتی ہیں۔

سوئس اکاؤنٹس کی کہانی اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے:فواد چوہدری

اسلام ااباد:   وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے آئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاؤنٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ آج لانچ ہو گی

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل ایپل ایپ اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکے گا ‘مارچ کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائےگا‘ڈیوین نونس 

سابق امریکی صدر نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ نامی سوشل میڈیا ایپ رواں ہفتے سے ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہو گی۔سی ای او ڈیوین نونس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل آج سے ایپل ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا جبکہ مارچ کے آخر تک یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔نونس ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) میں بطور چیف ایگزیکٹو شامل ہونے کے لیے اس سال کے آخر میں کانگریس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔یاد رہے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ ٹروتھ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا، جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ سابق صدر کا انٹرپرائز سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بیوی کے آشنا کو گھر بلا کر تیز دھار آلے سے ٹکڑے کر نیوالاشخص گرفتار

لاہور انویسٹی گیشن پولیس مزنگ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا/ سفاک قاتل گرفتار

علی یار محمد کو گزشتہ ہفتے اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ٹیم کو اندھے قتل کا سراغ لگانے اور قاتل کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

مقتول کے ملزم نسیم اللہ کی بیوی سے تعلقات تھے جس کا اسے رنج تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز

ملزم نے دو روز قبل اپنی بیوی کے ذریعے مقتول کو بہانے سے گھر بلایا۔

ملزم نے مقتول کو رسیوں سے باندھ کر تیز دار آلے سے ٹانگیں، بازو اور گردن کاٹ دی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز

ملزم نے دونوں ٹانگیں، ایک بازو اور گردن نشاط نالے میں جبکہ دھڑ اور ایک بازو راولپنڈی لے جا کر پھینک دئیے تھے

ملزم کی نشاندہی پر بازو اور ٹانگ نشاط نالے سے برآمد کر لی گئی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز۔

لاہور انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم کو سائنسی بنیادوں پر تحقیق کر کے گرفتار کیا۔

سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی انویسٹی گیشن

پاکستانی میڈیا نے عوامی مسائل کی جگہ سیاست کو دیدی۔ رپورٹ: ستار خان

ملک کے آدھے سیاستدان میڈیا کی وجہ سے زندہ ہیں۔ سیاستدانوں کی پریس کانفرنس ہو یا کوئی بیان جب تک میڈیا ان کو سامنے نہیں لائے گا اسے پذیرائی نہیں ملے گی۔ بعض اوقات سیاستدان ایک ہفتے سے ایک ہی بات کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے پاس نئی بات نہیں ہوتی۔ صرف اپنے مخالف سیاستدان یا سیاسی پارٹی کے زچ کرنے کے لئے وہ ایسا کر رہا ہوتا۔ اس میں میڈیا کا بھی قصور ہے کہ وہ سیاست اور سیاستدانوں کو اہمیت دیتا ہے عوام کے مسائل کو سامنے نہیں لاتا۔ اگر لاتا بھی ہے تو اس کی حیثیت ثانوی ہے۔ بعض اوقات تو ایسے لگتا ہے کہ شاید میڈیا بنا ہی صرف سیاستدانوں کیلئے ہے۔ اگر الیکٹرانک میڈیا دیکھا جائے تو پرائم ٹائم میں 90 فیصد سیاست اور سیاستدانوں کی بات ہوتی ہے۔ 10 فیصد بات عوام کے مسائل یا دوسرے سوشل واقعات کی بات ہوتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان کا عام شہری بھی سیاسی ہوگیا ہے۔ دنیا جہاں کے مسائل‘ تعلیم‘ صحت‘ معاشرتی مسائل سرے سے نظرانداز ہوکر رہ گئے۔ مثال کے طور پر اڈیالہ جیل میں ایک قیدی کئی سال جیل میںقید رہ کر مر گیا۔ وہ ایک نیوز بلیٹن میں آخری خبر کے طور پر چلائی گئی۔ اگر دیکھا جائے تو یہ ایک بڑی خبر تھی۔ اس قیدی نے ایک سال درخواست دی تھی کہ میرا علاج کرایا جائے مگر اس کی درخواست کو کسی نے دیکھا ہی نہیں۔ حقیقی مسائل میڈیا پر شاید سارا دن میں ایک دو منٹ زیر بحث آتے ہیں ضرورت سے زیادہ چینل ہیں۔ ہر چینل کا دعویٰ ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے مگر آپ کوئی پروگرام سن لیں آپ میڈیا کا خود اندازہ ہوگا کہ اس میں کسی ایک طرف پورا جھکا ہوگا۔ جب تک میڈیا صرف اخبارات کی حد تک اس وقت پختگی کے ساتھ جرنلزم ہوتی تھی۔ خبر آتی تھی تو حکومت کو پتہ چلتا تھا اور جو متعلقہ شخص کو جا کر لگتی تھی۔ اس میں اتنی صداقت ہوتی تھی سنی سنائی نہیں ہوتی سارے دستاویزات ساتھ ہوتے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں ، مرنے والے دہشت گردوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان، محمد اللہ، شامل ہیں جبکہ مرنے والے پانچویں دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمدہوئے ہیں ، برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور ایمیونیشن میں سب مشین گنیں، دستی بم، بڑی تعداد میں مختلف کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑنے اور بعض کوہلاک کرنے والا سپاہی شبیر احمد بھی شہید ہوئے۔ پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف ہمارے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو روزہ دورہ روس پر جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق ہونے والے فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، وزیراعظم ماسکو میں مرکزی مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان تین بار بات چیت ہو چکی ہے، وزیراعظم نے صدر پیوٹن کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ روسی وزیر خارجہ نے 7 سال کے بعد گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان اور روس کے وزیر خارجہ کی ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے موقع پر ہوئی۔

لاپتا امریکی اداکارہ کی پُراسرار موت

مریکا میں گزشتہ چند دنوں سے لاپتا ہونے والی 43 سالہ اداکارہ لِنڈسے پرلمین پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس شہر میں ایک گاڑی سے لِنڈسے کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے اداکارہ کی موت اور لاپتا ہونے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔
لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ رنیون کینیون نامی پارک کی داخلے حدود میں موجود ایک کار سے اداکارہ کی لاش ملی جس کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مردہ حالت میں پائی گئی خاتون کی شناخت کی تو پتا چلا یہ ادکارہ لنڈسے پرلمین ہیں، موت کا سبب جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اداکارہ کی فیملی اور دوستوں نے لنڈسے کے لاپتا ہونے کی رپورٹ 13 فروری کو پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی تاہم اب وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔
خیال رہے کہ متوفی اداکارہ نے مختلف امریکی ٹیلی ویژن سیریز کے لیے کام کیا جن میں جنرل اسپتال اور امیریکن ہاؤس وائف نمایاں ہیں۔

صدر مملکت نے پیکا اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔
صدر مملکت کی جانب سے جاری پیکا آرڈیننس میں ‘شخص’ کی تعریف شامل کر دی گئی ہے جس کے مطابق ‘شخص’ میں کوئی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن، ادارہ یا اتھارٹی شامل ہے جبکہ ترمیمی آرڈیننس میں کسی بھی فرد کے تشخص پر حملے پر قید 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق شکایت درج کرانے والا متاثرہ فریق، اس کا نمائندہ یا گارڈین ہوگا، جرم کو قابل دست اندازی قرار دے دیا گیا ہے جو ناقابل ضمانت ہو گا۔
ترمیمی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ 6 ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ کرے گی اور ہر ماہ کیس کی تفصیلات ہائیکورٹ کو جمع کرائے گی، ہائیکورٹ کو اگر لگے کہ کیس جلد نمٹانے میں رکاوٹیں ہیں تو رکاوٹیں دور کرنے کا کہے گی۔
آرڈیننس کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں اور افسران کو رکاوٹیں دور کرنے کا کہا جائے گا، ہر ہائیکورٹ کا چیف جسٹس ایک جج اور افسران کو ان کیسز کے لیے نامزد کرے گا۔
اس کے علاوہ صدر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
آرڈیننس کے مطابق تمام اسمبلیوں، سینیٹ اور مقامی حکومتوں کے ممبران الیکشن مہم کے دوران تقریر کر سکیں گے، کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر اور منتخب نمائندے حلقے کا دورہ کر سکیں گے۔