براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل میں دو مسافروں کی حاضر دماغی نے دوران پرواز طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جورڈاؤ شہر سے برانکو شہر جانے والے چھوٹے جہاز کا دروازہ اچانک حادثاتی طور پر کھلا جس پر دو مسافروں نے فوراً لپک کر دروازہ بند کردیا اور طیارے کی لینڈنگ تک دروازے کو پکڑے رکھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں مسافروں نے جہاز کے دروازے کو بند کرکے لینڈنگ تک اس لیے پکڑا رکھا کہ وہ دوبارہ نہ کھل جائے جس کے سبب طیارے کا توازن بگڑنے سے حادثے کا بھی خدشہ تھا۔
مذکورہ جہاز میں 15 سے 20 مسافر سوار تھے اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور تمام افراد محفوظ رہے۔
All posts by Khabrain News
کاجل اگروال کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی جاذب نظر اداکارہ کاجل اگروال کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوگئی، بیٹے کی پیدائش کی تصدیق اداکارہ کی بہن نے کی۔
بھارتی فنکاروں کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری سنانے کا سلسلہ جاری، کچھ روز قبل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری سنائی تو اب اداکارہ کاجل اگروال پہلے بچے کو جنم دینے کی خوشخبری سنا دی۔
کاجل اگروال اور شوہر گوتم کیچلو کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری اداکارہ کی بہن نیشا اگروال نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سنائی۔
نیشا نے میڈیا کو بتایا کہ کاجل اگروال کے ہاں منگل کی صبح پیارے سے بیٹے آنکھ کھولی ہے۔
نیشا اگروال نے صبح انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’آج بہت ہی خوبصورت بہترین دن ہے اور میں بہت ہی خاص خبر مداحوں کو دینا چاہتی ہوں‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ کاجل اگروال اور گوتم کیچلو نے جنوری 2022 میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی۔
وزیراعظم کے حکم پر آٹا سستا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں فروخت ہوگا
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر آٹا سستا کر دیا گیا۔ پنجاب بھر میں ہر مقام پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں فروخت ہوگا۔
بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کیلئے سستا آٹا پیکج دیا تھا جبکہ شہباز حکومت نے تمام صوبے میں یکساں نظام لاگو کر دیا۔ فلور ملز 20 کلو پیکنگ میں آٹا تیار نہیں کریں گی۔ صرف 10 کلو سبز تھیلا کی پیکنگ سپلائی ہوگی۔ فلور ملز جمعرات سے آٹا سپلائی شروع کریں گی۔ قبل ازیں صرف رمضان بازار میں 450 روپے میں آٹا دستیاب تھا۔
محکمہ خوراک فلورملز کو 1600 روپے فی من قیمت پر گندم فراہم کرے گا۔ ایک بوری گندم میں سے 8 تھیلے آٹا تیار کرنا ہوگا۔ رمضان المبارک کے اختتام تک اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں سستا آٹا فروخت ہوگا، عید سے قبل سکیم ختم ہوجائے گی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا اور چئیرمن ملک طاہر کی جانب سے سکیم کا خیر مقدم کیا گیا۔
عمران خان کا کل رات سوشل میڈیا پر عوام سے براہِ راست گفتگو کا فیصلہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل رات سوشل میڈیا کے ذریعے قوم سے براہ راست گفتگو کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کے لیے ذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں، کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا، پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے لیے یکجا اور متحرک ہے، 21 اپریل کو مینار پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گی۔
پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے، عالمی بینک
عالمی بینک نے موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے جب کہ کورونا کی نئی لہر سے نقل و حمل پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تازہ رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ قرضے کی ادئیگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو مالیاتی خسارے کو کم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی غیر یقینی میکرو اکنامک عدم توازن پیدا کر سکتی ہے عالمی بینک نے اسٹرکچرل چیلنجز کو پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے بڑے خطرات قرار دیا ہے جب کہ کم سرمایہ کاری، برآمدات اور پیداوار میں کمی معاشی بحالی کے لیے خطرہ قرار دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیاسی ہلچل اور اصلاحات کا عمل متاثر ہونے سے معیشت کو خطرہ ہے۔
عالمی بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران معاشی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رہا، عالمی منڈی میں اجناس کی زائد قیمتیں اور طلب میں اضافے سے مہنگائی بڑھی جس کے باعث درآمدی بل میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔
عالمی بینک کے مطابق اشیا کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور درآمدات بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا موجودہ مالی سال شرح نمو 4.3 فیصد اور اگلے سال 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، سال 2024 میں معاشی ترقی کی رفتار 4.2 فیصد ہو جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں غربت کی شرح میں نسبتاً کمی آئی ہے، سال 2020 میں غربت 37 فیصد جب کہ 2021 میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی، خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی متوقع ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا سے بحالی پاکستان کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
عالمی بینک نے مالی خسارے پر قابو پانے پر زور دیتے ہوئے حکومت کو لچک دار ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔
رونالڈو کا نومولود بیٹا انتقال کرگیا
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نومولود بیٹا انتقال کرگیا۔
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے جڑواں بچوں میں سے ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا جبکہ ان کی بیٹی صحت یاب ہے۔
سوشل میڈیا پر رونالڈو اور ان کی اہلیہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے بڑا درد ہے جسے کوئی بھی والدین محسوس کرسکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ صرف ہماری بچی کی پیدائش ہی نے ہمیں اس لمحے کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کی طاقت دے رہی ہے۔
بیٹے کے انتقال کے سبب رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ میں آج ہونے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے اہم میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
زرنش خان کس کے بغیر نہیں رہ سکتیں؟
معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ایک فین کی بنائی ہوئی ویڈیو پوسٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ان کے کسی فین نے بنائی ہے۔
ویڈیو میں زرنش کے کسی ڈرامے کا منظر ہے جس میں وہ روتی ہوئی کہہ رہی ہیں، مجھے مرنا قبول ہے لیکن میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔
اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کی ویڈیو ہے جس میں وہ لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
زرنش نے لکھا کہ لوگ آج کل بے حد تخلیقی ہوگئے ہیں، ویسے یہ ویڈیو سچ ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں سابق وزیر اعظم کو ٹیگ بھی کیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں کئی فنکاروں نے آواز اٹھائی ہے اور زرنش خان بھی ان میں شامل ہوگئی ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ: ٹاپ فائیو سنچری اننگز، بابر اعظم پہلے نمبر پر
آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ فائیو سنچری والی اننگز جاری کر دیں۔ بابر اعظم پہلے، محمد رضوان دوسرے اور کریگ بریتھویٹ تیسرے نمبر پر رہے۔
2023 تک کے سیزن کی فاتحانہ اننگز کی درجہ بندی کر دی گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک سو چھیانوے رنز کی سپر اننگز کھیلنے والے قومی کپتان بابر اعظم سرفہرست ہیں، یہ میچ تو پاکستان نہ جیت سکا لیکن ٹاپ آرڈر بلے باز نے سب کے دل موہ لیے۔
اسی ٹیسٹ میں 506 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محمد رضوان کے 106 رنز کی اننگز دوسری نمبر کی قرار پائی۔ بابائے کرکٹ انگلینڈ کے خلاف وِنڈی بیٹر کریگ بریتھویٹ کے 160 رنز بھی آئی سی سی کی یادگار اننگز میں شامل ہوگئے۔
جگر کا دن: پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک
جگر ہمارے جسم کا دوسرا بڑا اور نظام ہاضمہ میں اہم کردار ادا کرنے والا عضو ہے۔ ہم جو بھی شے کھاتے ہیں، چاہے غذا ہو یا دوا، وہ ہمارے جگر سے گزرتی ہے۔
اگر جگر کی صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ باآسانی خراب ہو کر ہمیں بہت سے امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ہر سال 19 اپریل کو جگر کی حفاظت اور صحت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے جگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
جگر کا ایک عام مرض ہیپاٹائٹس ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک شخص ہیپاٹائٹس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کو موت کے منہ میں پہنچانے والی، ٹی بی کے بعد ہیپاٹائٹس دوسری بڑی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں 35 کروڑ سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہیں اور زیادہ تر علاج سے محروم ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
پاکستان میں اس مرض کی صرف 2 اقسام بی اور سی کے ہی ڈیڑھ کروڑ مریض موجود ہیں۔
جگر کے امراض سے حفاظت
جگر کو مختلف امراض اور مسائل سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر اپنانے کی ضروت ہے۔
صحت مندانہ طرز زندگی اپنایا جائے۔
گوشت، پھل، سبزی، اور ڈیری غذائیں متوازن طریقے سے کھائی جائیں تاکہ جسم کی تمام غذائی ضروریات پوری ہوں۔
خون کی منتقلی کے دوران نہایت احتیاط برتی جائے ورنہ یہ ہیپاٹائٹس کا سبب بن سکتا ہے۔
جسمانی صفائی کا خیال رکھا جائے۔
گھر سے دور ہوتے ہوئے نلکے کا پانی پینے سے گریز کیا جائے۔
تمباکو نوشی، شراب نوشی اور دیگر اقسام کی منشیات سے گریز کیا جائے۔
ورزش کو زندگی کا معمول بنایا جائے۔
عمران خان کا ’’خوددار جوان خوددار پاکستان” مہم شروع کرنے کا اعلان
سابق وزیراعظم عمران خان نے ’’خوددار جوان خوددار پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ خوددار پاکستان کی جنگ خوددار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ’’خوددار جوان خوددار پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں کے لیے مہم لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خوددار پاکستان کی جنگ خوددار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے، نوجوان میری تحریک کا کلیدی حصہ ہوں گے، نوجوانوں باشعور ہیں اور اچھے برے میں فرق سمجھ چکے ہیں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے کنونشنز کا انعقاد ہو گا، عمران خان نوجوانوں کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں شامل کریں گے۔