All posts by Muhammad Saqib

کن عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور گوری کی نیندیں اڑا دیں؟

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اور ان کی اہلیہ گوری بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے بحران سے گزر رہے ہیں۔ 

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات  کیس میں 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔

آریان کے وکیل سینئر  ایڈوکیٹ  ستیش مانشندے ضمانت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن گزشتہ روز ضمانت کو ’ناقابل‘ قبول قرار دینے کے عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور گوری کی پریشانی مزید بڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور ان کے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا اور ان کی نیندیں اڑا دیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری کی راتیں نیند ختم ہو گئی ہیں اور وہ آریان کی صحت جاننے کے لیے دن میں کئی بار فون بھی کر رہے ہیں۔

ممبئی سیشن کورٹ اب 13 اکتوبر یعنی کل  آریان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ آریان کی گرفتاری کے فورًا بعد  ایس آر کے نے قانونی مشورہ لینے کے لیے ملک کے کئی بڑے قانونی ماہرین سے رابطہ بھی کیاجب کہ وکیل ستیش مانشندے نے سپر اسٹار کو یقین دلایا ہے کہ آریان جلد باہر آجائے گا۔

بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کن پاکستانی بلے بازوں کو خطرہ قرار دیا ؟

بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو خطرناک قرار دے دیا۔

 بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کے اعداد وشماربتا کر خطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔

خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران  بھارتی ٹیم کو بڑا خطرہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں بیٹرز پاور پلے اوورز میں شاندار ہیں،  دونوں نے اوپننگ جوڑی کے طور پر 521 رنز جوڑے ہیں،  بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ میں سب سے زیادہ رنزاسکورکیے ہیں۔

واضح رہےکہ انفرادی طور پر محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، انہوں نے جولائی میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانےکا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ کے امتحانات دوبارہ لینے کی سفارش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ کے امتحانات پر سوالات اٹھاتے ہوئے امتحانات دوبارہ لینے کی سفارش کر دی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس منگل کو مہر تاج روحانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ) میں شرکت کرنے والے طلبا کا معاملہ زیر بحث آیا۔

دوران اجلاس کمیٹی اراکین نے امتحانات پر برہمی کا اظہار کیا اور سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی وجہ سے طلبا کے مستقبل تباہ برباد ہو گئے ہیں۔

سینٹر روبینہ خالد نے کہ امتحانات لینے کے لیے لوگوں سے لاکھوں روپے لیے گئے، شہریوں کو لوٹا گیا لیکن کسی کا نام نہیں۔

کمیٹی ارکان نے پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) کی جانب سے کروائے گئے جوابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ نمبر بڑھا دیے لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ایک بچے پر کیا گرزتی ہے۔

سینٹر سحر کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

کمیٹی ارکان نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کی سفارش کی اور امتحان لینے والی نجی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نجی کمپنی کے نمائندے کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور پمز ہسپتال میں گزشتہ کہیں ماہ سے خراب ایم آر آئی مشین کے خلاف کمیٹی نے ہسپتال کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تقریباً 2 لاکھ امیدواروں کو ای میل کر کے کہا گیا تھا کہ وہ رزلٹ کارڈ کو نظرانداز کردیں کیونکہ اس میں کئی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔

ابھی اس اعلان کے طلبا تذبذب کا شکار ہی تھے کہ بعد میں یہ اعلان کیا گیا کہ تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار امیدوار یعنی 65 فیصد پاسنگ نمبر 210/137 حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

طلبا کو پی ایم سی کی جانب سے بھیجے گئے رزلٹ کارڈ ای میل کے ذریعے موصول ہوئے لیکن کئی طلبا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے نمبروں کی صحیح گنتی نہیں کی گئی۔

کچھ رزلٹ کارڈز کے مطابق طلبا نے صرف 20 نمبروں میں سے 45 اور یہاں تک کہ 51 نمبر حاصل کیے۔

اسی طرح مجموعی طور پر 30 سے 40 نمبروں کا فرق تھا، جب نتائج کے کارڈ امیدواروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے تو کمیشن نے جواب دیا کہ وہ ان نتائج کو نظر انداز کردیں۔

پی ایم سی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’براہ مہربانی پی ایم سی ایڈریس سے موصول ہونے والے نتائج پر مبنی سرٹیفکیٹ کی ای میل کو نظر انداز کردیں، ایم ڈی سی اے ٹی کے حتمی نتائج کا اعلان صرف آن لائن کیا جائے گا‘۔

بعد ازاں پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا نے پریس کانفرنس کے دوران نتائج کا اعلان کیا۔

میڈیا کو بتایا گیا کہ 30 اگست سے 2 اکتوبر تک ایک لاکھ 94 ہزار 133 طلبا کی ریکارڈ تعداد نے ایم ڈی سی اے ٹی لیا جن میں سے 68 ہزار 680 پاس ہوئے اور یہ شرح 35فیصد سے زائد بنتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 25 مراکز اور شمالی امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں 6 بین الاقوامی مراکز میں پہلی مرتبہ ایم ڈی سی اے ٹی منعقد ہوا تھا۔

ئیہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نامور جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری خواہش کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ناقص داخلہ ٹیسٹس کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں ہائی کورٹ سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کراچی میں ڈکیتیوں اور قتل میں ٹک ٹاکرز ملوث نکلے

کراچی: سہراب گوٹھ  کے علاقے میں بائیکیا رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان ٹاک ٹاکر نکلے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ عمران کو پانچ ہزار روپے کا فون نہ دینے پر قتل کیا تھا ۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق گرفتارملزمان میں کامران ، عمر فاروق اور محمد یوسف ہیں ۔ ملزم کامران نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عمران موٹر سائیکل پر اکیلا بیٹھا ہوا تھا ۔ اس سے فون مانگا تو اس نے دیر سے فون نکلا جس پر اس کے سر پر پسٹل کا بٹ مار رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا  ۔ واردات کرتے وقت نشے میں دھت تھا ۔

ملزم کامران اپنے گروپ میں ٹک ٹاکر ہے ۔ 3 موٹر سائیکلیوں پر 5 ملزمان سوار تھے ۔ بیک اپ پر عابد اور عمران تھے ۔ ملزم کامران نے بتایا جس موٹر سائیکل پر میں بیٹھا ہوا تھا وہ عمر فاروق چلا رہا تھا ۔ ان کا گروپ 6 افراد پر مشتمل ہے۔

مفرور ملزم یاور انھیں اسلحہ ، موٹر سائیکلیں فراہم کرتا تھا اور لوٹی ہوئی رقم کے 2 حصے لیتا تھا ۔ 3 مفرور ملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔ یاد رہے 26 ستمبر کی شب سہراب گوٹھ کے علاقے پنجابی بس اڈے کے قریب موٹر سائیکلیوں پر سوار ملزمان نے بائیکیا رائیڈر کو موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے تھے ۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی تھی گرفتار ملزمان سکندر گوٹھ کے رہائشی ہیں۔

باغیچے میں رکھے معمولی مجسمے قدیم مصری نوادرات نکلے

لندن: برطانیہ کے ایک گھر کے باغیچے میں عرصے سے رکھے دو مجسمے درحقیقت پانچ ہزار سال قدیم مصری نوادرات نکلے جن کی مالیت دو لاکھ اکتالیس ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے۔ اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ مجسمے مصری مجسمے ابوالہول کی طرح تراشے گئے ہیں۔ ابوالہول کا مجسمہ اس وقت قاہرہ کے مشہور میدانِ اہرام میں موجود ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ کسی حیوان (غالباً شیر) کا ہے۔ گھر کے مالکان کا خیال ہے کہ یہ ابوالہول کے مجسمے کی نقل ہے جو غالباً اٹھارویں یا انیسویں صدی میں تراشے گئے تھے لیکن اب معلوم ہوا کہ انہیں پانچ ہزار برس قبل مصر میں بنایا گیا تھا۔

ایک مجسمے کی لمبائی 110 سینٹی میٹر ہے اور اسے لندن کے مشہور مینڈر نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ دوسو پاؤنڈ سے شروع ہونے والی بولی پندرہ منٹ میں اس وقت ختم ہوگئی جب وہ دو لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ تک جاپہنچی۔

نیلام گھر کے مطابق مجسمے بہت بری حالت میں ہیں اور ایک مالک نے ٹوٹ پھوٹ کو دور کرنے کے لئے اس پر سیمنٹ لگادیا تھا جس سے مجسمہ مزید بدنما ہوگیا اوراس کی قدر کم ہوچکی ہے۔ تاہم اسے اب مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

موٹاپے کی وجہ بننے والے 14 نئے جین دریافت

یونیورسٹی آف ورجینیا کے سائنسدانوں نے 14 ایسے جین شناخت دیکھے ہیں جو براہِ راست چربی لاتے اور موٹا کرتے ہیں تاہم تین ایسے جین بھی ملے ہیں جنہیں سلا کر خود موٹاپے کو ٹالا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا ہیلتھ سسٹم کی سائنسداں پروفیسرایلین او رورکے اور پروفیسر رابٹ ایم برنے کے ماہرین نے یہ اہم کام سرانجام دیا ہے۔ انہوں نےموٹاپے کی براہِ راست وجہ بننے والے 14 جین معلوم کئے ہیں۔

ماہرین نے لکھا ’ ہم سینکڑوں ایسے جین سے ’بظاہر واقف‘ ہیں جو انفرادی طور پر موٹاپے اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن اس ظاہری کیفیت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہی اس بیماری کی وجہ بھی ہیں۔ اب اس تحقیق میں ہم نے اس غیریقینیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے لیے ازخود سینکڑوں جین ٹیسٹ کرنے والا ایک ’پائپ لائن‘ نظام بنایا گیا،‘۔

اس ضمن میں کئی جین سامنے آئے جن پر مزید تحقیق موٹاپے کے علاج یا اس کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتےہیں۔

ماہرین کے مطابق زائد حراروں والی غذا، بےعملی، ورزش نہ کرنے اورشکرخوری کا پیچیدہ نظام آپس میں مل کر موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں۔ لیکن ان میں جین کا کردار اہم ہوتا ہے جس سے جسمانی چکنائیاں جمع ہوتی رہتی ہیں اور لوگ فربہ ہوتے رہتے ہیں۔

ماہرین نے انسانی 70 فیصد جین شریک کیڑوں سینو ریبڈائٹس ایلیگنز پر غور کیا۔ یہ کیڑے گلے سڑے پھلوں میں پیدا ہوتے اور پلتے ہیں۔ کیڑوں پر تحقیق سے انسانی امراض کے معالجے کی راہ کھلی ہیں اور اس پر نوبیل انعام بھی دیئے گئے ہیں۔ ہم نے اپنی نئی ادویہ بھی ان کیڑوں میں انڈیلی ہیں جس کا احسان خود سائنس بھی مانتی ہے۔

جینیاتی تحقیق کے لیے کیڑوں کو تختہ مشق بنایا گیا جس میں پہلے 293 جین کا انتخاب کیا اورمشین لرننگ کی مدد سے ان میں سے 14 جین الگ کئے گئے۔ ایک ایک کرکے کیڑوں میں یہ جین داخل کئے گئے یا ان کا سوئچ آن یا آف کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ تین جین کی سرگرمی روک دی جائے تو کیڑے موٹاپے سے محفوظ رہے۔ بعض کیڑوں میں نیورو لوکومیشن یعنی عصبی حرکت بھی بہتر ہوئی۔

بعد ازاں چوہوں پر تجربات شروع کئے گئے اور ایک جین بلاک کیا گیا تو ان کا وزن بڑھنا بند ہوگیا اور خون میں شکر کی مقدار معمول پر آنے لگی۔ اس طرح ایک اہم جین سامنے آیا جو موٹاپے اور شوگر کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

کراچی: ڈالر کی بیرون ملک غیر قانونی فروخت، اسمگلنگ میں ملوث 8 افراد گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا اور فارن ایکسچینج فرم سے منسلک غیر قانونی طور پر افغانستان کو ڈالر بھیجنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے صدر اور گلشنِ اقبال میں علاقوں میں واقع بسیٹ وے ایکسچینج کے دفتر پر چھاپہ مار کر حوالہ/ہنڈی میں ملوث عملے کے 8 افراد کو گرفتار کیا’۔

حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور حوالہ /ہنڈی میں استعمال ہونے والا دیگر ساز و سامان قبضے میں لے لیاگیا۔

ایف آئی اے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 75 لاکھ روپے اور 36 ہزار 394 ڈالرز و دیگر غیر ملکی کرنسی، جس کی مالیت کم از کم 30 لاکھ روپے ہے، ضبط کرلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ لوگ بغیر رسید اور انٹری کے افغانستان کے شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکی ڈالر فراہم کررہے تھے’، گرفتار 8 ملزمان میں سے 2 کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور یہ افغانستان میں ڈالر کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجودہ سیاسی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان ڈالرز کی افغانستان میں غیر قانونی ترسیل کررہے تھے جس کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی کی قدر میں کمی آئی۔

گرفتار ملزمان نے کمپنی کے ڈائریکٹر محمد یٰسین، منیجر محمد عدنان اور عملے کے دیگر اراکین کی شناخت کی۔

ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ عناصر نے ایک نیٹ ورک تشکیل دیا تھا جس میں فارن ایکسچینج کمپنیاں بھی ملوث تھیں اور یہ افغانستان کے حالات سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایکسچینج فرم کے لیے لازم ہے کہ خریدار سے اس کی تصویر اور کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ لے لیکن اسے نظر انداز کیا جارہا تھا۔

ایک مثال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک شخص نے 29 افراد کے سی این آئی سی جمع کروا کر ایکسچینج کمپنی سے 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر خریدے اور اس نے ہر شخص کو اس کی سی این آئی سی کی کاپی کی مد میں ایک ہزار روپے دیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کراچی سے کوئٹہ منتقل کیے گئے اور منافع حاصل کرنے کے لیے اس کی ترسیل افغانستان میں کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی شخص کے 500 یا اس سے زائد ڈالر خریدنے پر ایکسچینج کمپنیوں کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ہدایات سے متعلق ایکسچینج فرم کے کردار کو بھی مانیٹر کیا گیا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز میں ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی تجویز کردہ خفیہ رپورٹس کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا، یہ کرنسی غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی تھی اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں رکھی گئی، جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ادارہ مرکزی بینک سے تعاون کر رہا ہے، مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی ہیرا پھیری پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مجرموں کو پکڑا جارہا ہے۔

ایف آئی اے اب تک فارن ایکسچینج کمپنی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے اور ان سے 3 لاکھ ڈالرز، 3 لاکھ یورو اور دیگر کرنسیز برآمد ہوئی ہیں اور 2 کروڑ روپے کیش بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کراچی ڈائیریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ فارن ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہفتوں کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے ڈالر 174 سے 171 کی سطح پر آگیا ہے۔

تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر 170 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا، جو اب بھی بہت زیادہ قیمت ہے۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ عباسی اور وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو ذخیرہ اندوزی اور کرنسیز کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کا سینیریو میچ جاری

قومی اسکواڈ آج ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیریو میچ کھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیریو میچ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے گئے ہیں، ٹاپ آرڈر کو پہلے 15 اوورز میں 150 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ باولرز کو پاور پلے میں باولنگ کا ہدف دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ مڈل آرڈر بیٹس مین کو آخری 12 اوورز میں 110 رنز کا ہدف دیا گیا ہے ، باؤلرز کو انہیں اس ہدف سے قبل روکنا ہوگا۔

افغانستان کی صورتحال پر جی20 ممالک کا اجلاس آج ہوگا

دنیا کے 20 مضبوط معاشی ملکوں کے سربراہ منگل کو اٹلی میں منقعد ہونے والے اپنے خصوصی اجلاس میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خداد کی فراہمی، سیکیورٹی خدشات اور افغانستان میں موجود مغربی ملکوں کے اتحادیوں کے محفوظ انخلاء کے معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔

دوسری جانب طالبان نے بھی اپنی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہش مند ہیں اور متوازن تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔

طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ آج ان کی یورپی یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہو گی۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکہ اور طالبان رہنماؤبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اجلاس کے دوران افغانستان کو امں کے وفود نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ افغانستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جسے نقد رقم کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے اور ترقیاتی امداد کی فراہمی کی بندش کے باعث افغانستان کی معیشت سکڑ رہی ہے اس کے بینک بند ہو رہے ہیں اور صحت کی خدمات سمیت دیگر اہم ادارے بند ہو گئے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے جس سے کم از کم ایک کروڑ 80 لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے خیال میں عالمی برادری سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔

عمران خان سے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے سیرت النبی پر وزیراعظم کا ویژن درست سمت میں تجزیہ امتنان شاہد

مقصد موجودہ اور آنے والی نسل کی راہنمائی کرنا جس پر بھارتی فلموں اور ڈراموں کی یلغار

ہو چکی

ہمارا میڈیا مغرب اور بھارت کی کاپی میں شاید ان سے بھی آگے نکل گیا، معاشرے کو سیرت النبی اور اسلام کی اصل تصویر دکھانا ضروری ہے

ہمارا دین ماڈریٹ دین ہے جو ہمیں میانہ روی اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے جو ہمارے معاشرے میں کم ہو گیا

وزیراعظم کا یہ اقدام درست کیونکہ قوم کی اسلام، اخلاقیات اور کلچر پر رہنمائی وقت کی شدید ترین ضرورت ہے

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کی تدفین بھی کر دی گئی۔ ہم سب کو چاہئے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے
لئے دعا کریں۔ کسی ملک میں کسی نظام کا مرتب کرنا اس کو تشکیل دینا جو کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا بلکہ اس کو بنانے میں جو سسٹم بنایا جن لوگوں کو بنایا جس ادارے کو بنایا یہ بہت بڑی بات ہے۔ کسی بھی شعبے میں شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، ادارے چلتے رہتے ہیں۔ اصل چیز ہوتی ہے ایک نظام کا بننا، ادارے کا بننا۔ پاکستان انشاءاللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ میری سب سے درخواست ہے کہ ان کے لئے دعائے مغفرت کی جائے۔ وزیراعظم پاکستان نے رحمتہ للعالمین اتھارٹی بنائی ہے۔ اس حوالے سے خاص طور پر جو اعلانات کئے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ بدقسمتی سے کسی بھی حکمران جماعت نے ایسا سوچا تک نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 3 سال میں بہت سے ایسے اقدامات کئے ہیں جو ان کے ویژن کی غمازی کرتے ہیں جس میں ایک ویژن رکھنے والے لیڈر کے بارے میں پتہ چلتا ہے ان کا ویژن یہ ہے کہ سیرت طیبہ کے بارے میں ہماری آنے والی نسلوں کو بتایا جائے۔ یہ بہت بڑا اقدام ہے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں جو گفتگو کی انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مغربی معاشرہ اور ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے میڈیا پر چلنے والی ثقافت کو ان کے ڈراموں، ان کی فلموں، ان کے کلچر کو ہمارے پاکستانی میڈیا نے کاپی کرنا شروع کر دیا تاکہ ہماری ریٹنگ بڑھے۔ ڈرامے دیکھے جائیں جو دراصل ہمارا کلچر نہیں ہے۔ اس کا بغور جائزہ لینا کہ اس کا ہمارے معاشرے پر کیا اثرات ہیں۔ اصل میں آزادی اظہار اتنا آزاد اور کھلم کھلا نہیں ہونا چاہئے لہٰذا موجودہ نسل کو اور آئندہ نسل کو صحیح سمت کتنا ضروری ہے اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کی سمت ٹھیک ہے۔ یہ اتھارٹی وزیراعظم کے ویژن پر کس طرح عمل کرتی ہے یہ دیکھنا ہوگا بہرحال ان کی سمت درست ہے جو شائد اس سے پہلے کبھی پاکستان کی تاریخ میں اس تصور کے حوالے اور اسلام کا نظریہ کیا ہے اس کا نظام کتنا موڈریٹ ہے اور بین المذاہب آہنگی کیا ہے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔