All posts by Khabrain News

رمضان پیکیج ختم، دال ماش، مونگ، بیسن، کوکنگ آئل مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج ختم کر دیا گیا۔ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دال ماش، دال مونگ 10 روپے فی کلو، بیسن 20 روپے کلو اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 20 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہوگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کھجور کا 500 گرام پیکٹ 10 روپے۔ 950 گرام چائے کی پتی67 روپے، 400 گرام مسالے کی قیمت میں 36 روپے، ایک لٹر ملک پیک 20 روپے، سفید زیرہ 200 گرام 23 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔
50 گرام الائچی کی قیمت 18 روپے، لال مرچ 200 گرام 18 روپے، شیمپو14 روپے، 100گرام ہلدی کی قیمت 4 روپے بڑھادی گئی۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 19 اشیا کی بجائے اب 5 اشیا پر سبسڈی دی جائیگی، چینی 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلوکا تھیلا 400 روپے جبکہ گھی 260 روپے فی کلوکے حساب سے ہی دستیاب ہو گا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔

سگے بھائی نے اپنے ہی بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی

چونیاں : (ویب ڈیسک) پنجاب کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی کی حدود میں سگے بھائی نے اپنے بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق تین ایکٹر کے گندم کے کھیت آگ لگنے سے کٹی ہوئی گندم کے بنڈلز اور راس راکھ بن گئی جبکہ لاکھوں مالیت گندم کا نقصان بھی ہوا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر فصل کو مزید بڑے نقصان سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق خود کی گندم کی پیدوار کھیت میں کم ہونے پر بھائی اقبال نے بھائی سردار محمد کے کھیت میں آگ لگا دی۔
خیال رہے کہ متاثرہ بھائی سردار محمد کی بیوی بلقیس بی بی نے خاوند کے بھائی کے خلاف سٹی تھانہ میں درخواست دے دی۔واضح رہے کہ چونیاں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کا رواں ہفتے دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔

فرح خان کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیب کے دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور قانونی ٹیم سے بھی مشاورت مکمل کر لی۔
ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کہا ہے کہ فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چیئرمین رہے اور آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا ان کے اہلخانہ کے خلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔
ترجمان نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا اور نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے فرح خان کے خلاف 8 انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے۔

پنجاب کے نئے گورنر کیلئے بلیغ الرحمان کا نام فائنل، سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے نئے گورنر کا فیصلہ ہوگیا، بلیغ الرحمان کا نام فائنل، وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی۔
بلیغ الرحمان 21 دسمبر 1969 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بطور وفاقی وزیر تعلیم خدمات سرانجام دے چکے۔ بلیغ الرحمان اگست 2017 سے مئی 2018 تک وفاقی وزیر رہے۔ 2008 میں بلیغ الرحمان پہلی بار این اے 185 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ دوسری بار بھی این اے 185 سے 2013 میں منتخب ہوئے۔ بلیغ الرحمان 2017 میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل رہے۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

بہاولپور: (ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔
عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

پیپلزپارٹی پنجاب میں سپیکر اور گورنرشپ کا عہدہ لینے سے دستبردار ہوگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب میں سپیکر اور گورنرشپ کا عہدہ لینے سے دستبردار ہوگئی۔
پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ن اور پی پی میں پاور شیئرنگ حوالے سے اہم پیش رفت، پی پی نے پنجاب میں 3 وزارتیں، 2 سے زائد معاون خصوصی کے عہدے مانگ لیے۔ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اور 2 پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے بھی طلب کرلئے۔ پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ پنجاب کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کا مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بنانے کا امکان ہے۔ ممکنہ وزرا میں حیدر گیلانی، سید عثمان، ممتاز علی چانگ شامل ہیں جبکہ شازیہ عابد، غضنفر عباس گنگا، رئیس نبیل بھی عہدوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پی پی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد چیمہ کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے۔ پاور شیئرنگ فارمولے پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت ہوگی۔

امیرِطالبان نے خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی قرار دیدیا

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان سپریم لیڈر ہبتہ اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں خواتین کو عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوند زادہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔ طالبان کا سپریم کمانڈر کا یہ حکم نامہ کابل میں ایک تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا۔
طالبان کے گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین کو اعلیٰ قیادت کی جانب سے روایتی برقع پہننے کا حکم پہلی بار دیا گیا ہے اس سے قبل وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے کابل بھر میں چہرہ ڈھانپنے والے نقاب اور برقع پہننے کا ہدایت نامہ چسپاں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں کابل اور چند بڑے شہروں کے سوا تمام ہی علاقوں میں سر سے پاؤں اور چہرہ ڈھانپنے والے روایتی برقع پہلے سے ہی پہنے جاتے ہیں۔ یہ افغان ثقافت کا بھی حصہ ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف اشیاء کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پرضرورت کی مختلف اشیاء پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں،بیسن اورکھجور پر جاری سبسڈی ختم کر دی گئی۔ سبسڈی ختم ہونے کے بعد دالیں 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ ماش کی دال کی فی کلو قیمت 268 روپے سے بڑھ کر278 روپے ہوگئی۔ دال مونگ کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی۔
بیسن کی قیمت 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے سے بڑھا کر190 روپے کلو کردی گئی۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اوردودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
مختلف برانڈز کے شربت کی 1500 ملی لیٹرکی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوگئی۔چائے کی پتی کے 190 گرام کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 19 کے بجائے اب 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی۔ چینی 70 روپے فی کلو اور آٹے کا 10کلو کا تھیلہ 400روپے میں دستیاب ہوگا۔
گھی 260 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔چینی 5 کلو،آٹا 10 کلو اورگھی 5 کلو تک ملے گا جبکہ شناختی کارڈ کی شرط برقراررہے گی۔

پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگر امورپرتعاون کوفروغ دیں گے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے بات ہوئی۔ رواں برس پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے باہمی تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انسداد دہشتگردی، افغانستان میں استحکام اورتجارت سمیت دیگرامورپردونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔