راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پکڑنا ہے تو آج پکڑ لیں ہم تیار ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا۔ ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا۔ یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے پھر اگر کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال۔
لاہور: (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں، سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی پر اکساتے ہیں، ان کو جوتے پڑیں گے تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، یہ لوگوں کو اکسانے کے بجائے خود کو آگ لگائیں، یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کریں گے اس کا سامنا آپ لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا، آپ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، آپ مجھے ابھی جانتے نہیں ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار صرف نام کے وزیراعلیٰ تھے، عثمان بزدار کو حکم ماننے کیلئے وزیر اعلیٰ رکھا گیا تھا، دو ڈھائی سال سے منشیات کیس میں تاریخ بھگتنے کیلئے آ رہا ہوں، عمران خان مخالفین پر جھوٹے کیس بنانے میں لگے رہے، عمران خان کیسز ثابت نہیں کرسکے، لوگ ضمانتوں پر رہا ہو رہے ہیں، 15 کلو منشیات کیس کے حقائق اب سامنے آ رہے ہیں، منشیات کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں، اگر میں نے قتل کیے تھے تو پھر ہیروئن کیس بنانے کی کیا ضرورت تھی ؟ کارکنوں کو بے ہودگی سے منع نہ کیا گیا تو آپ بھی نہیں بچ سکتے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔ رانا ثناءاللہ نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے اے این ایف سے درخواست پر جواب مانگ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پندرہ کلو منشیات کے مقدمے میں اے این ایف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت میں رانا ثناءاللہ نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا کہ بطور وزیر داخلہ فرائض سر انجام دے رہا ہوں، عدالت نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے۔
دوران سماعت اے این ایف پراسکیوٹر نے رانا ثناءاللہ کے شریک تین ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی اور کہا کہ ہم نے چالان جمع کروا رکھا ہے، جس پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے، فرد جرم کی سطح پر ثبوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، رانا ثناءاللہ کے شریک ملزمان نے کارروائی کے دوران ہاتھ پائی کی، عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کرے۔
یاد رہے رانا ثناءاللہ بطور وفاقی وزیر داخلہ پہلی بار اے این ایف عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل 19 فروری 2022 کو رانا ثناءاللہ پیش ہوئے تھے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پکڑنا ہے تو آج پکڑ لیں ہم تیار ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا۔ ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا۔ یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے پھر اگر کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیے گئے جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
کراچی: عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے سیشن میں ڈالر کی زیادہ طلب کے باعث انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 94 پیسے اضافہ ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ رمضان میں ڈالرز کی آمد میں 15 سے 20 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ مقدس مہینے میں عام رجحان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ 30 اپریل کو ڈالر کی قدر 185.69 روپے سے بڑھ کر 186.63 روپے ہو گئی۔
انٹربینک ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد کھلا لیکن پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رہا کیونکہ مارکیٹ میں کوئی مثبت تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔
بلند ترسیلات زر اور 4 ارب ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آنے کے باوجود امریکی ڈالر کی قدر میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے چند ماہ میں تیزی سے کمی اور درآمدکنندگان کی جانب سے مستقل زیادہ طلب کی وجہ سے پاکستانی روپیہ مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 65 فیصد بڑھ گیا جو کہ واضح اشارہ ہے کہ ڈالر کی طلب میں اضافہ برقرار رہے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی جعلی اور قابل اعتراض تصاویر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرانے کے چند گھنٹے بعد ہی وفاقی حکومت حرکت میں آگئی، فحاش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعےلوگوں کی بدنامی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے مسئلے سےمتعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف کارروائی کا انتظار کر رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کی اطلاع حکام کو دے دی ہے اور کارروائی کی منتظر ہیں۔
واضح طور پر فوٹو شاپ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو کچھ ممتاز ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ کچھ نئے بنائے گئے اکاؤنٹس نے بھی شیئر کیا ہے۔
مریم نواز کی جانب سے شکایت درج کرانے اور وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کرنے کے فوراً بعد ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے خبردار کیا کہ ادارے کی جانب سے جعلی ویڈیوز کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے ادارے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سےجاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ ’ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز کو بنانے، پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قید اور جرمانے کی شکل میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، لوگوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ان ویڈیوز کو شیئر کرنا بند کر دیں۔
تاہم اگلے روز کارروائی کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دریں اثنا ماہرین نے ملک کے سائبر کرائم کنٹرول میکنزم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر ہونے والی خلاف ورزیوں پر مناسب طریقے سے کارروائی کرنے کےلیے منظم طریقہ کار نہیں
ارجنٹینا : (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے سینٹرل بینک نے کرپٹو کرنسی پر لین دین کو روکنے کا اعلان اس وقت کیا کہ جب کچھ دن قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔
بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا (بی سی آر اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آپریشنز کی اجازت نہیں دے سکتے جبکہ بینک بھی صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہو گا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں ارجنٹینا کے سب سے بڑے نجی بینک ’ بینکو گیلیسیا‘ نے اپنے پلیٹ فارمز پر کرپٹو کرنسی کی خریدو فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔ جس کے بعد ایک اور نجی بینک ’بُرو بینک‘ نے بھی اپنے صارفین کو بٹ کوائن، ایتھر، یو ایس ڈی کوائن اور رپل جیسی کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کا آپشن فراہم کر دیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج ضلع شانگلہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ جلسے میں وزیر اعظم علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شانگلہ کے لوگ اپنے وزیر اعظم کو دیکھنے کے منتظر ہیں جنہوں نے ایک محنتی سیاستدان کی شہرت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے، بدھ کو صوابی میں ایک اور عوامی اجتماع ہو گا اور اس سے بھی وزیر اعظم خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پچھلی حکومت گزشتہ 4 سالوں کے دوران اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔
ہوانا: (ویب ڈیسک) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں خوفناک دھماکا ہوا جس میں 22 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ میں ایک بچے سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 74 زخمی ہونے ولے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کو مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ایمرجنسی لگنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات ہوں گے۔ خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔