All posts by Khabrain News

وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت قرار دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کی۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں  وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت  قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کی،  کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و رہنما مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں،  انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی،  مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی۔

وزارت اطلاعات نے اجلاس کو اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی،  وزارت اطلاعات نے کاروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق  کارروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر بلندترین سطح سےایک روپیہ نیچےآگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.52 روپے کا اضافہ  اب 48 پیسے  رہ گیا ۔انٹربینک میں ڈالر 176.50 روپے کی بلند ترین سطح سے کم ہوکر 175.46 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 176 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا  تھا۔

اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے  اختتام پر ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہوگیا ۔ڈیلر ز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے سے بڑھ کر 179 پر بند ہوا۔

گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے۔

این اے 133 میں ضمنی انتخاب: رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری

الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست بھجوائی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم کو فائنل کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق 199 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔ الیکشن کے دوران پولیس اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیا جائے گا۔ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
این اے 133 میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 485 ہے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے۔ پولنگ اسٹیشن کی مجموعی تعداد 254 ہے، جن میں سے 100 مردوں اور 100خواتین کے ہیں۔ 54 پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں۔

چٹا گانگ ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لئے

چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے ہیں۔
میچ شروع ہوا تو بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز شادمان اسلام اور سیف حسن نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 14،14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے دونوں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے، 49 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑھاتے ہوئے 200 رنز کی شراکت بناڈالی۔
دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل وقت سے نکالا، لٹن داس نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جب کہ مشفیق الرحیم نے 82 رنز بنائے تاہم 5 اوورز قبل خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے، کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کو گرین کیپ دی۔

دوران تفتیش خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے دوران تفتیش خاتون سے مبینہ طور پر زبردستی اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والے اے ایس آئی امتیاز سرانی کو فوری معطل کر کے کلوز ٹو لائن کردیا اور مقدمہ نمبر 1114/21 تھانہ سٹی کوٹ ادو درج کردیا۔

تفصیل کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ نے بتلایا کہ اے ایس آئی امتیاز سرانی مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں مدعیہ کے گھر گیا اور اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زبردستی مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے فوری نوٹس لیا اور اے ایس آئی کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا ۔ محکمانہ انکوائری کے ساتھ مذکورہ اے ایس آئی پر اندراج مقدمہ زیر دفعہ 376(4) اور450ت پ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کر لیا گیا ۔جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔قانون سب کے لئے برابر ہے۔ پولیس میں ایسے بد کردار آفیسر کی گنجائش نہ ہے ایسے آفیسر محکمہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ایسے بدکردار آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اور محکمہ سے برطرف کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ۔

پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا

عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی جس میں عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔

وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور مستعفی ہونے کی اجازت دی۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ممنون ہوں، اُنہوں نے میری درخواست قبول کی، اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا رہا ہوں۔

فیشن ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف ماڈل مشک کلیم نے  ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ  وہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ مشک کی شادی ان کے قریبی دوست نادر ضیاء سے ہو رہی ہے ۔

سپر ماڈل  نے بتایا کہ ان کے نکاح کی تقریب 15 جب کہ رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی ۔

مشک کلیم نے شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن محض 20 دن دور ہے اور ابھی سے ہی الٹی گنتی شروع ہو چکی ۔  انہوں نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ایم اینڈ زیڈ لکھا ۔

معروف ماڈل مشک کلیم نے انتہائی کم عمری میں 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا ، انہوں  نے سال 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس سے قبل بھی وہ کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں ۔

’آپ کمرہ عدالت سے باہر جائیں‘، چیف جسٹس حافظ نعیم پر برہم

دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ  سرسندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈر کردیں۔

چیف جسٹس نے نعیم الرحمان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں، یہاں کوئی سیاست نہیں چلےگی۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے، کورٹ روم میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیابات کررہے ہیں آپ، ابھی آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔

روس میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہلاکتیں 50 سے تجاوز کر گئیں

روس میں گزشتہ روز کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے ہلاک افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سائبیریا میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس لیکیج کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے اور تازہ ترین سانحے کو سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس میں کوئلے کی کان کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں پیش آنے والے واقعے میں 6 ریسکیو ورکرز بھی ہلاک ہوئے، ریسکیو ورکرز کان میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالنے کے لیے کان کے اندر اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

ریجنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ناکافی انتظامات کے شبہے میں کان کے مالک سمیت تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودیہ کی پاکستان پر پابندیاں ختم

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودیہ نے پاکستانی شہریوں کو  براہ راست ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ سعودى عرب نے پاكستان سے مسافروں كو براه راست آنے كی اجازت دےدی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب کی وزارت داخلہ اور قيادت كے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں، سعودى عرب واپسی كے  منتظر ہزاروں پاکستانی  اب براہ راست سعودى عرب جا سكيں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب پاکستان سمیت 6 ممالک جن میں بھارت، انڈونیشیا، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی شامل ہیں، کے شہری کسی تیسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ گزارے بغیر بھی مملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔