All posts by Khabrain News

خط بھیجا لیکن ڈیلور نہ ہوا، 20 ہزار خط گھر میں رکھنے والا ڈاکیا گرفتار

اسپین : (ویب ڈیسک) اسپین میں ایک ڈاکیے کے گھر سے 20 ہزار سے زائد خط برآمد ہوئے جو اس نے کبھی ڈیلور ہی نہیں کیے تھے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نااہلی اور فراڈ پر ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خطوط ایک دہائی قبل پوسٹ کیے گئے تھے، جو پوسٹ کیے ہی نہیں گئے بلکہ تمام خط ڈاکیے کے کوڑے کے لفافوں سے نکالے گئے۔ ڈاکیے کی اس حرکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے اپنا گھر فروخت کیا۔
فروخت کے بعد مکان کی تزئین اور آرائش کرتے ہوئے ڈاکیے کے پورے مکان میں کوڑے کے بکھرے ہوئے تھیلے ملے۔ جب پر مہر بھی سطب تھی، یہ سب خطوط ایلکانٹے کے مکینوں کے لیے تھے۔
جس کے بعد ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر دستاویزات کی حفاظت نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تمام خط پوسٹ آفس کو واپس کر دئیے گئے ہیں لیکن ان خطوط کو دوبارہ پوسٹ کرنا ہے کہ نہیں ا سکا فیصلہ عدالت کرے گی۔

اسرائیل پورے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

لاہور : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطح تفتیش کاروں کی رپورٹ جاری، رپورٹ میں فلسطین کو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی ریاست کہا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین میں دہائیوں سے جاری تشدد کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے، اسرائیل پورے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کو فلسطین سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہو گا، فلسطینیوں کی زمینوں سے صرف قبضہ ختم کرنا ہی کافی نہیں ہو گا، اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی بند کرنا ہوں گی۔
اقوم متحدہ نے گزشتہ سال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کمیشن تشکیل دیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو مستقبل میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بہت کچھ کرنا ہو گا، 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا، مشرقی یروشلم پر قبضے کو عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطین کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے، اقوم متحدہ نے گزشتہ سال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کمیشن تشکیل دیا تھا، غزہ اور مشرقی یروشلم میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں قائم ہیں، اسرائیلی آبادکاروں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے، ان علاقوں میں فلسطینوں کی آبادی 30 لاکھ سے زائد ہے۔
فلسطینی اتھارٹی اور حماس کی جانب سے اقوم متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر بچوں کیلئے والدین کی رہنمائی ضروری ہے:حاجرہ یامین

لاہور : (ویب ڈیسک) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی ضروری ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے لوگ مقبول ضرور ہوئے ہیں اوراس میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم مکمل طور پر ایک مختلف چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے ہر کوئی پیسہ کما رہا ہے اور اب اس کا رخ بچوں کی جانب موڑ دیا گیا اور اس میں عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں کی گئی اس لئے ایسے بچوں کیلئے والدین کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے۔

فیصل آباد: آٹا چکی مالکان کو گندم کے سرکاری کوٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو گندم کے سرکاری کوٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے دیسی آٹے کی قیمت 90 روپے کلو گرام تک جاپہنچی ہے۔
فیصل آباد میں محکمہ خوراک حکام نے آٹا چکی مالکان کا گندم کا سرکاری کوٹہ مکمل طور پر بند کر دیا، سرکاری کوٹہ میسر نہ آنے پر چکی مالکان مارکیٹوں سے 2800 روپے فی من گندم کی مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہیں جس سے دیسی آٹے کی قیمت بھی 90 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے، قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف عام آدمی کو آٹے کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کوٹے کی عدم دستیابی پر چکی مالکان بھی مسائل کا شکار ہیں۔
فوری طور پر کوٹہ بحال نہ ہونے کی صورت میں چکی مالکان کی جانب محکمہ خوراک کے دفتر کے گھیراو کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ چکی مالکان کہتے ہیں اگر حکومت انہیں گندم کا کوٹہ جاری کرے تو وہ سبسڈائزڈ ریٹ پر آٹے کی فروخت کیلئے بھی تیار ہیں جس سے شہریوں کو بھی سہولت میسر آسکے گی۔
معاملے پر ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کے تحت آٹا چکی مالکان کا کوٹہ بند کیا گیا ہے۔

یوکرین کے ازوسٹال سٹیل پلانٹ میں ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا، روس منتقل

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین کے ازوسٹال سٹیل پلانٹ میں ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو جنگی قیدی بنا کر روس منتقل کر دیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق جن یوکرینی فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے، یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے میں وطن واپس بلا لے گا۔
یوکرینی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس کے زیر قبضہ جنوبی علاقے خیرسون میں چھ سو یوکرینی شہریوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بابر اعظم کو ریکارڈ بنانے کیلئے تین میچز میں 98رنز درکار

ملتان : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے تین میچز میں 98رنز درکار ہیں جو سچن ٹنڈولکر ،رکی پونٹنگ ،ویرات کوہلی سمیت دنیاے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بابر آج سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں، بابر اعظم نے ورلڈ کپ سپر لیگ میں اب تک 902 رن بنائے ہیں، وہ اگر سیریز میں 98 رنز بنا لیتے ہیں تو ایک ہزار رنز تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں اب تک 90 کی اوسط سے 902 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصرف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
باؤلنگ میں آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زمپا اور آئرلینڈ کے کریگ ینگ مشترکہ طور پر نمبر ایک پر ہیں، اب تک دونوں نے 28، 28 وکٹیں لی ہیں۔

سمندروں کا عالمی دن، سمندری وسائل کو محفوظ اور آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں، سربراہ پاک بحریہ

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
عالمی یومِ بَحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے خصوصی پیغام دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع “حیات نو ۔ سمندروں کے لئے مشترکہ کاوش” ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ سمندروں کیلٸے بڑھتے ہوٸے خطرات سے نمٹنے کیلٸے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ سمندری وساٸل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلٸے سرگرم ہے۔ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کیلٸے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابو عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

آئندہ بجٹ میں شہریوں کا حکومت سے اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ

کراچی: (ویب ڈیسک) مہنگائی نے عوام کو پریشان حال کر دیا، نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے مہنگائی مزید بڑھنے کے خدشات پر شہریوں نے حکومت سے اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ کر دیا، صوبائی حکومت بھی وفاقی بجٹ سے آس لگائے بیٹھی ہے۔
مہنگائی سے عوام کا بجٹ آوٹ، اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچنے سے غریب و متوسط طبقے کا گزارہ مشکل ہو گیا، نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے بھی عوام تشویش کا شکار نظر آتے ہیں۔ ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافے کا خوف بھی کھائے چلا جا رہا ہے۔
محدود و کم آمدنی والا طبقہ حکمرانوں کو دہائیاں دے رہا ہے، غریب طبقے کیلئے پیٹ کی آگ بجھانا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں، متوسط طبقہ بھی اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد آئندہ مالی کے بجٹ سے مایوس نظر آتی ہے، شہری کہتے ہیں کہ ملکی مالی مشکلات کے باعث عوام کو ریلیف ملنا مشکل نظر آتا ہے۔
عوام کے برعکس صوبائی حکومت وفاقی بجٹ سے آس لگائے بیٹھی ہے، وزیراعلی سندھ کی جانب سے وفاق کو بجٹ سفارشات بھجوائی گئی ہیں ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے درپیش مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کا بھی دعوی کیا جارہا ہے، عوام کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی بنا ہوا ہے۔

ضمنی انتخابات: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں 4 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معرکے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک جاری رہے گی، امیدوار ریٹرنگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
امیدواروں کو 23 جون کو انتخابی نشانات الرٹ کیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جون کو آویزاں کی جائے گی، چاروں حلقوں میں انتخابات 17 جولائی کو ہونگے۔

آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار ارب سے زائد ہوگا: بجٹ دستاویز

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مطابق وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9000 ارب روپے سے زائد ہوگا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے، قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔
آئندہ بجٹ میں حکومتی امور چلانے کے لیے 550 ارب روپے کا تخمینہ ہے، پنشن کی مد میں 530 ارب ، سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا۔
بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود، بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فی صد تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔