نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمان طالب علم سے تعصب اور نفرت کا اظہار کرنے والے پروفیسر کو معطل کر دیا گیا۔ کرناٹک کی یونیورسٹی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہا تھا جس پر کلاس میں موجود ایک طالب علم استاد کو سبق پڑھانے پر مجبور ہوگیا تھا۔ طالب علم نے کہا کہ آپ کو کسی کے مذہب کا مذاق اڑانے کا حق نہیں، بھری کلاس میں دہشت گرد کہہ کر مخاطب کرنے کا کیا مقصد ہے۔ بعدازاں بھارتی انتظامیہ نے معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ٹیچر کو معطل کر…
Author: Khabrain News
برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین کے پاور اسٹیشنز پر حملہ جاری رکھے گا، موسم سرما سے پہلے ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اب موسم سرما کو یوکرین کے خلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے مشیر جوزف بوریلا نے کہا کہ یوکرینی…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہریوں تک پھیل گیا، بعض شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں جبکہ احتجاج کے پیش نظر چینی سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف شہریوں کے مسلسل احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ مسلسل احتجاج اور پابندیوں کے پیش نظر چینی اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ مظاہروں کے بعد چینی حکومت سرمایہ کاروں کے خدشات…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کر دیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کیا ہے توقع ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا، اس ہوائی اڈے کا منصوبہ دارالحکومت ریاض کو دنیا کی سر فہرست 10 معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ دارالحکومت کی آبادی میں اضافے اور ضروریات کو پورا کرنے کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے اہلکار نے رحم دل کی مثال قائم کرتے ہوئے درخت پر ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو مرنے سے بچا لیا۔ لاہور میں پتنگ اڑانے والوں کو شاید یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ان کے وقتی شوق کی وجہ سے کسی جاندار کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس قاتل ڈور سے آئے روز کسی نہ کسی انسانی جان کا ضیاع ہوتا رہتا ہے۔ اس بار کوئی انسان نہیں بلکہ ایک جاندار چیل کینال روڈ پر ڈور کے چنگل میں پھنس گئی اور اپنی جان بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چھڑی کے بعد اب 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا، 30…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادتوں کو کرپٹ، نااہل اور قابل نفرت قرار دینے کی مذموم سازش (پراجیکٹ عمران) کے نتجے میں نیازی صاحب کو جھوٹا مہاتما اور نجات دہندہ بنا کر پیش کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے محض اپنے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں اور پاکستان کو ریورس گیئر میں ڈال دیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے اہم دورے کیلئے روانہ ہو گیا، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری ہے۔ پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کمان تبدیلی کی تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، کیڈٹس، وفاقی سیکرٹریز، سول حکام نے بھی شرکت کی، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی تقریب میں شریک ہوئے، سول سوسائٹی، میڈیا اراکین اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ تقریب میں جی ایچ کیو بینڈ نے ملی نغموں کی مدھر دھنیں بکھیرتے…
