پاکپتن: (ویب ڈیسک) پاکپتن میں پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو قتل کردیاجبکہ مکان کے تنازع پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کے گاؤں 13 کے بی میں محمد احمد کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ ملزم حق نواز نے فائرنگ کردی۔ مقتول محمد احمد نے ڈیڑھ سال قبل حق نواز کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردی۔ ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں نہ آ سکی۔ دوسری جانب پاکپتن میں ہی مکان کے تنازع پر بھائی نے گولیاں…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ڈومسٹک میچ کے دوران بلے باز نے ایک اوور میں 7 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ کرکٹ کی کوریج کرنے والی آفیشل ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بلے باز نے بولر کی خوب درگت بنائی۔ ویب سائٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس کے 49 ویں اوور میں بلے باز رتوراج نے بولر کی خوب درگت بناتے ہوئے پہلی چار گیندوں پر ہی چار چھکے مار…
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز، پارٹیوں کی صورت میں جتھے سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی باریاں لگی ہوئی ہیں، انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں کیوں کہ ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز، پارٹیوں کی صورت میں جتھے سرگرم ہیں۔ سراج الحق کا سودی نظام سے متعلق کہنا تھا کہ سود خوروں سے توقع نہیں کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی ممکنہ فلم مجاجن کے سیکوئیل کی ہیروئن کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ اداکار 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کے سیکوئیل ’مجاجن 2‘ میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ان کے مدمقابل صائمہ تھی۔ شان شاہد نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر انہیں فلم ’مجاجن 2‘ کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حایت یا ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔ اداکار نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائر ہورہے ہیں اور پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی۔ جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کریں گے اور جنرل عاصم منیر اس…
نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا ہے۔ جون میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ ماہرین کے ساتھ ملکر منکی پاکس کا نام بدلنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارے نے بتایا تھا کہ منکی پاکس کا نام تبدیل کرنےکا یہ فیصلہ دنیا بھر کے 30 سائنسدانوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کیا گیا۔ اس خط میں ماہرین کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کا نام فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا نام…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ ریواٹھی 32 برس بعد ایک بار پھر فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بگ باس 16 کی قسط میں ریواٹھی نے اپنی آنے والی فلم ’سلام وینکی‘ کی تشہیر کے لیے کاجول کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔ شو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں فلم ’ٹائیگر 3‘ میں 32 سال کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس میں کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لَو‘ میں سلمان…
نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے عالمی ادارے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقین سے کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن مناتے ہوئے کہا کہ میں تمام فریقین سے کشیدگی کو کم کرنے اور موجودہ صورتحال کے لئے فوری پر امن اقدامات کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے دیرینہ محرکات بشمول جاری قبضے، یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں توسیع، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی اجلاس کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو توثیق کی گئی، کل عمران خان کی پرویزالہیٰ سے ملاقات ہو گی، تحریک انصاف میں ٹکٹ کا پراسیس شروع کیا جا رہا ہے، جمعہ کو پنجاب ،ہفتہ کو خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، جمعہ کواجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی سنیئرلیڈرشپ…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی…
