Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ استعفے نہیں دیئے جائیں گے جبکہ اسمبلیاں تحلیل ہونگی۔ عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب، کے پی کے اور سندھ سے لیڈر شپ شریک ہوئی۔ اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، فردوس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ اگلے ہفتے سُنائے گی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ ریکوڈک منصوبے کے ماحول دوست ہونے کے عدالتی سوالات پر وکیل مخدوم علی خان نےکہا کہ ریکوڈک منصوبے میں تمام تر ماحولیاتی تحفظات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، عدالت نے ریکوڈک منصوبے کے لیے استعمال ہونے والے پانی کا سوال کیا تھا، کمپنی جو پانی استعمال کرے گی وہ جانداروں کے استعمال کے قابل نہیں، پائپ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اپنی مکمل میچ فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ اب بین اسٹوکس کے اس اقدام پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم انگلینڈ کے کپتان…

مزید پڑھیں

لالہ موسیٰ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہ کہا ہے کہ جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، عمران خان کو سیاسی مخالفین پر الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا۔ انہوں ںے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آئین اور قانون پر عمل درآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل وقت میں حلقے کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، مشکلات کے باوجود ہم نے اپنی ذمہ داری ادا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ کرنے پر آخری حد تک جائے گی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز نے کی، عوامی مینڈیٹ کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، پنجاب اسمبلی کی مدت کو ہر حال میں پورا کریں گے، اتحادی پارٹیوں سے کل حمزہ شہباز مشاورت کریں گے، لاہور ہائی کورٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چینی کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1750 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1750 روپےبڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 288 روپےہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1759 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نےکہا ہے کہ چین اور روس طاقت کے وحشیانہ استعمال اور یک قطبی تسلط کی پالیسی کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے چین میں تعینات روسی سفیر اگور مورگولوف سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور روس مل کر کثیر قطبی دنیا کی حمایت کر رہے ہیں اور یک قطبی بالادستی کو مسترد کرتے ہیں۔ دونوں ممالک بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات کے…

مزید پڑھیں

موغا دیشو: (ویب ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت میں صدارتی محل کے نزدیک ایک ہوٹل میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں وزیر ماحولیات بال بال بچ گئے تاہم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کا علاقہ اُس وقت میدان جنگ بن گیا جب وہاں قائم ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔ مسلح افراد نے پہلے دو دھماکے کیے اور پھر ہوٹل میں داخل ہوکر مہمانوں کو یرغمال بنالیا۔صدارتی محل کے نزدیک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر وزرا اور اہم سرکاری شخصیات اسی ہوٹل…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پولیس نے فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دس سالہ بچی ایمان فاطمہ کے قتل میں ملوث منیب نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ سی پی او کے مطابق منیب کی عمر تقریبا سولہ سال ہے ، ملزم نے اقبال جرم کیا کہ اس نے بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش چھپانے کی جگہ نہیں ملی۔ ایک ملزم منیب کا بھائی اٹھارہ سال کا ہے اسے بھی شامل…

مزید پڑھیں