Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل کے لیے زمان پارک میں سر جوڑ لئے۔ عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب، کے پی کے اور سندھ سے لیڈر شپ شریک ہوئی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، فردوس شمیم نقوی، عثمان بزدار،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سینیٹراعظم سواتی پر نا انصافی کے معاملے پر معزز ججز سے میں پھر سے پوچھتا ہوں اس سب میں انصاف کدھر ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ دستور کا آرٹیکل 14 شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت قرار دیتا ہے؛ چنانچہ سپریم کورٹ کے معزز ججز سے میرا سوال ہے آیا دستور کے اس آرٹیکل کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے کیونکہ باقی سب کیلئے…

مزید پڑھیں

کراچی، لاہور:(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب اور سندھ سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اراکین کے استعفے آنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے اراکین نے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو تمام اراکین کے استعفیٰ موصول ہوگئے۔ اس حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفے جمع کروادیے ہیں، چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفے دیئے، قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خرم شیر زمان قائد جب حکم…

مزید پڑھیں

ننکانہ صاحب: (ویب ڈیسک) سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 80 ہزار روپے نقدی اور 6 قیمتی موبائل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق CCTV کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سکھ یاتریوں کی عارضی رہائشگاہ سے نقدی اور موبائل فونز چوری کر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجود مہمان انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بین اسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) صدرمملکت اور اور وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ شہبازشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا، صدر مملکت اوروزیراعظم شہبازشریف نے نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی جبکہ مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

ایران : (ویب ڈیسک) ایران کے جھنڈے میں اللہ کا نام ہٹانے پر فیفا ورلڈ کپ میں نیا تنازع شروع ہو گیا، ایران نے امریکا کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرادی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 29 نومبر کو امریکا اور ایران کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے امریکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس مقابلے کے بارے میں پوسٹس شئیر کیں، لیکن اس میں ایران کے جھنڈے میں سے ۔۔ اللہ‘ ۔۔ کا لفظ ہی موجود نہیں تھا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کی جانب سے موقف دیا ہے کہ ایران کے سرکاری…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ستاروں کی پرفارمنس اور انہیں دیئے گئے ایوارڈز کی وجہ سے نہیں بلکہ تقریب کے بعد دو ستاروں کی سوشل میڈیا پر تکرار کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پہلے سجل علی اور عدنان صدیقی آمنے سامنے آئے، پھر اعجاز اسلم اور فرحان سعید بھی بحث میں کود پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین اور ان ستاروں کے پرستار بھی اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ وجہ تھی تقریب کے دوران قومی ترانے کو نئے ڈھنگ سے پیش کرنا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کا آغاز ہمیشہ کی طرح قومی ترانے سے…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) کیا بالی ووڈ پر کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا راج ختم ہونے جا رہا ہے ؟ کیونکہ بالی ووڈ کی ہیروئنوں کو ٹکر دینے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے انٹری لے لی ہے۔ سمانتھا رُتھ نے آتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئنوں سے بھارتی معروف اداکارہ کا اعزاز چھین لیا ہے، انہوں نے 2022 کی معروف اداکاراؤں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے، نیانتھرا تیسرے، کاجول اگروال چھوتھے اور دپیکا پڈوکون پانچویں نمبر پر موجود ہیں…

مزید پڑھیں