اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں، کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟ اسد عمر نے اپنے…
Author: Khabrain News
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کل بروز ( منگل ) کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل بروز ( منگل ) کو جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو ) میں منعقد ہوگی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں آرمی چیف ہیں جبکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں۔
قطر : (ویب ڈیسک) سعودی عرب فٹبال ٹیم کے کپتان سلمان الفراج انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے کپتان سلمان الفراج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں شدید زخمی ہونے کے بعد انجری کا شکار ہیں۔ انجری کے باعث فٹبال ٹیم کے کوچ ہیرو رینارڈ نے کپتان سلمان الفراج کو اگلے میچ کے تربیتی کیمپ سے رخصت دی گئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے بھی معائنے کے بعد سلمان الفراج کو ورلڈ کپ کے آئندہ میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔ سلمان الفراج زخمی ہونے کے بعد اب مکمل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پور کی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر مقدمات خارج کر دیئے جب کہ 2 مقدمات کے خلاف درخواستیں علی امین…
لاہور: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جلد از جلد الیکشن کرانے ضروری ہیں ورنہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی ہے کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم اور سٹاک ایکسچینج بھی ٹھس ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا…
واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا۔ واشنگٹن پوسٹ نے مقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں گزشتہ رات ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کاؤنٹی میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے 90 ہزا سے زیادہ گھر اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ حادثے میں پائلٹ اور مسافر طیارے میں پھنس گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، حادثہ ایک تجارتی علاقے کے قریب بارش کے دوران پیش آیا تاہم اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعظم کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے اورعمران خان…
روم: (ویب ڈیسک) اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تین بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے اٹلی کے سیاحتی مقام ہالی ڈے آئی لینڈ پر دو سو سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں ایمر جنسی نافذ ہے۔ حکام کے مطابق جزیرے پر چھ گھنٹے میں 126 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں سمندر میں بہہ گئیں۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج الوداعی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے آج دوپہر ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی منڈیوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ پاکستان میں یکم دسمبرسے پٹرول ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2.18 فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 76.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت 2.13 فیصد کم ہوئی جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 83.63 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے۔ قدرتی گیس کی قیمتیں میں بھی مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں…
