مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پی ٹی آئی کو مظفرآباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 28…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا آرٹیکل شیئر کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا رسک بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں…
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالا۔ نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثنا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش ٹیم کی آمد کی شیئر کردہ ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر انگلینڈ کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ‘جی آیا نوں ‘۔ کرکٹر نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب…
لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد کروم براؤزر کو متاثر کرنے والے سکیورٹی بگ سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گوگل نے بتایا کہ CVE-2022-4135 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔اس سکیورٹی بگ کو ایک سکیورٹی محقق Clement Lecigne نے شناخت کیا تھا جس کے بعد اس کی روک تھام کے لیے گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔ گوگل نے اس حوالے سے…
قطر : (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے لیے قطر میں موجود پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے کھلاڑیوں کو دوحا کے ایک جدید ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا اور کھانے کا بل بھی ادا کیا۔ برناڈو سلوا، جاو کنسیلو اور جوزسا نے رونالڈو کے عشائیے میں شرکت نہیں کی، تینوں فٹبالرزنے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی۔ چند روز قبل ہی اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تنازع کے بعد رونالڈو کی ساری توجہ اپنی ٹیم اور ساتھی…
جنوبی افریقا : (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات جنوبی افریقا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ افریقا ہیلتھ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں ایک ایسے فرد کے کووڈ 19 کے نمونوں کا تجزیہ 6 ماہ تک کیا گیا جس کا مدافعتی نظام بہت کمزور تھا۔تحقیق سے عندیہ ملا کہ مستقبل قریب میں کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ سنگین بیماری کا باعث بننے والی ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق اسی لیبارٹری میں ہوئی جہاں 2021 میں سب سے پہلے کورونا کی بہت زیادہ متعدی قسم اومیکرون کو…
افغانستان : (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کا اماراتی کرکٹ بورڈ سے طویل معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔ معاہدے میں افغانستان ٹیم ہر سال یو اے ای کے خلاف بھی انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی اور افغانستان کرکٹ بورڈ، یو اے میں اپنا دفتر بھی قائم کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق ایمریٹس بورڈ ویزا، لاجسٹک اور دفتری امور میں معاونت فراہم کرے گا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) آرٹیمس 1 مشن کے اورین اسپیس کرافٹ نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ اورین کیپسول چاند کے دور دراز مدار پر پہنچنے والا ناسا کا پہلا ایسا اسپیس کرافٹ ہے جسے انسانوں کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اورین نے 1970 کے اپولو 13 مشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ زمین سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 706 میل دور تک سفر کرچکا ہے۔اورین اسپیس کرافٹ کے منیجر Jim Geffre نے بتایا کہ آرٹیمس 1 مشن کو ایسے ڈیزائن کیا گیا تاکہ اورین کے سسٹمز کی آزمائش ہوسکے اور چاند…
