اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر زین حامد نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 17 جولائی کو اداکارہ کو طلاق دے دی تھی۔ زین حامد کے مطابق طلاق کا فیصلہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات اور بعض معاملات پر باہمی رضامندی نہ ہونے کے باعث کیا گیا، تاہم وہ اس معاملے میں کسی کو قصوروار قرار نہیں دینا چاہتے۔
زین حامد نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ ’’اب سکون ہے، جان چھوٹی‘‘ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ردعمل ان سوشل میڈیا پوسٹس اور اسٹیٹس کے جواب میں تھا جو ان کے بقول بلاوجہ توجہ حاصل کرنے کے لیے شیئر کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مردوں اور خواتین دونوں کا احترام کرتے ہیں اور طلاق کا عمل دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہوتا ہے۔ زین حامد کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے طلاق کی درخواست دائر کردی گئی ہے اور آئندہ قانونی معاملات وکلا دیکھیں گے۔ انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی خوش اسلوبی سے ہوئی۔
نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی

