All posts by Khabrain News

عائشہ صنم مرتے دم تک ترکی میں رہائش رکھنے کی خواہاں

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے مرتے دم تک ترکی میں رہائش رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عائشہ صنم خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک میں بھی کام کیا ہے اور خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جتنا بھی کام کیا کامیابی ہی ملی ہے۔
اکارہ نے مزید کہا کہ میں ترکی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے بعد پرسکون ہوں ،اب وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور مرتے دم تک ترکی میں رہنا چاہتی ہوں۔
عائشہ صنم خان نے انڈسٹری میں کام کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں۔

ابرار الحق کی دھمکی کام کر گئی، کرن جوہر نے گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار ابرار الحق کی مشہور بھارتی فلم ساز کرن جوہر دی گئی قانونی چارہ جوئی کی دھمکی کام کر گئی۔
فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم جگ جگ جیو کے لیے چوری کیے گئے گانے نچ پنجابن نچ کا کریڈٹ ابرار الحق کو دے دیا ہے۔
کرن جوہر نے فلم کے گانے پنجابن کا پوسٹر پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں گانے اور لیرکس کا کریڈٹ ابرار الحق اور بھارتی موسیقار تنشک باغچی کو دیا۔

وٹالٹی بلاسٹ: ڈربی شائر کی فتح کے لیے شان مسعود مرد میدان قرار

لیسٹر: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی وٹالٹی بلاسٹ میں مرد میدان شان مسعود کے 53 رنز کی بدولت 5 وکٹوں پر 159 رنز بنانے والی ٹیم ڈربی شائر نے لیسٹر شائر کو 89 رنز پر محدود کر کے 70 رنز سے کامیابی یقینی بنا لی۔
ڈربی شائر میں شان مسعود کی بطور کپتان اولین فتح ہے کیونکہ ایک روز قبل وہ برمنگھم بیئرز کیخلاف 12 رنز ہی بنا سکے تھے اور انکی ٹیم 4 رنز سے ہار گئی تھی۔
برسٹل میں سسیکس کے محمد رضوان 58 رنز بنا کر گلوسیسٹر شائر کو کامیابی نہ دلا سکے جبکہ حریف ٹیم میں موجود نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
مانچسٹر میں یارکشائر کے حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں اور وکٹ سے محروم شاداب خان 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تاہم لنکا شائر کیخلاف میچ ٹائی ہو گیا۔

شمال مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں سے 33 افراد ہلاک

برازیلیا: (ویب ڈیسک) شمال مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
بحر اوقیانوس کے قریب برازیل کے ساحلی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صرف ریاست “پانام بوکو” میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔
متاثرہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جبکہ سیکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شہری علاقوں میں 10، دیہات میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، گرمی سے عوام بے حال

لاہور: (ویب ڈیسک) لوڈشیڈنگ کا عذاب معمولات زندگی برباد کر گیا، لاہور، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بجلی کے شدید بحران کے سبب شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہات میں بارہ گھنٹے بتی بند رہنے لگی، عوام دہائیاں دینے لگے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 12گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ ہے ۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ ہے ، پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں، آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
لاہور، کراچی، فیصل آباد ، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیا۔ نہ دن کو چین ہے نہ ہی رات سکون سے بسر ہوتی ہے۔ لوگوں کے کاروبار تباہ ہونے لگے، شہریوں کا شکوہ ہے کہ اتنے بھاری بل دینے کے باوجود بجلی کا میسر نہ ہونا زیادتی در زیادتی ہے۔ حکومت عوام کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کیلئے جلد اقدامات کرے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے جانے کاکوئی شیڈول نہیں، دیہات میں بھی لوڈشیڈنگ نے مکینوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، بعض علاقوں میں تو بجلی 14 گھنٹے تک غائب رہنے کی شکایات ہیں۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے خواتین ، بچوں اور بزرگوں کی اذیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بجلی کے تعطل کے سبب گھریلو کام کاج بروقت نمٹانا ممکن نہیں رہا، حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام بے خوف وخطرگھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ کنٹرول روم کواب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی

یاسین ملک کی عمرقید کی سزاکے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید، بھارت کی ترديد

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے تنظیم کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا جواز پیش نہیں کرنا چاہیے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے موقف کو ناقابل قبول قرار ديا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔
ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے او آئی سی کے بیانات، واضح طور پر یاسین ملک کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی خواہاں ہے اور ہم او آئی سی پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے درست قرار نہ دے۔
او آئی سی نے بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کے خلاف منظم بھارتی تعصب اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم قرار دیا۔
تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بھارتی نظام انصاف کی تضحیک ہے بلکہ یہ بھارتی جمہوریت کے دعووں کو بھی قلعی کھولتا ہے۔
واضح رہے کہ اسی ہفتے بھارت کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کے دوران سبی کی یونین کونسل مل چاچڑ کے وارڈ نمبر 4 میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تصادم کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
پولنگ کے دوران جھگڑے کا ایک اور واقعہ چمن کی میونسپل کارپوریشن وارڈ نمر 8 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا۔بیلٹ پیپرز کی کاپی باہر نکالنے پر پریزائیڈنگ آفسر کے ساتھ پولنگ ایجنٹس لڑ پڑیں اور امیدواروں کے حامی بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
امیدواروں کے 50 سے زائد حامیوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گیا۔ امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تصادم کے دوران پولنگ اسٹیشن کی کھڑکیاں، شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹس میں ہنگامی صورت حال سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، کوہلو، پنجگور، قلعہ عبداللہ میں ایف سی، پاک فوج کے جوان تعینات ہیں، جب کہ کوئیک رسپانس فورس تمام اضلاع میں موجود رہے گی۔
صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں 35 لاکھ 52 ہزار 398 افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، صوبے بھر میں 5 ہزار226 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 974 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 2 ہزار34 کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ آج ہونے والے انتخابات میں 16 ہزار 195 امیدوار میدان میں ہیں۔
کوہلو ضلع کے 94 وارڈز کے 103 پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی عمل شروع ہوا، ضلع کے دور دراز علاقوں ماوند، تمبو اور گرسنی میں بھی انتخابی عمل جاری ہے۔
کوہلو میں انتخابی عمل صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ضلع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد پولیس اہل کار تعینات ہیں۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی صوبے بھر کی طرح بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوا، پولنگ اسٹیشنز میں عوام کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات ناکافی ہیں، بعض پولنگ اسٹیشنوں میں پنکھے نہ ہونے کی وجہ سے عملہ گرمی سے نڈھال ہے، ضلع بھر میں 376 امیدوار میدان میں ہیں۔
بلوچستان کے ضلع پشین میں بھی ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے شروع ہوا، پشین سے مجموعی طور پر ایک ہزار 453 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پشین سے 7 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں، پشین میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 818 ہے۔
پشین میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 26 ہزار، مرد ووٹرز ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ہیں، پشین میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قائم پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 505 ہے، مرد پولنگ اسٹیشنز 39، خواتین کے لیے 33 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، 67 یونین کونسلوں کے 380 وارڈز پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
ژوب کی 28 یونین کونسلوں کے 137 وارڈز کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابات میں 528 امیدوار مد مقابل ہیں، بی اے پی کے 6، جے یو آئی (ف) کے 6 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، پشتونخوا میپ کے 2، ن لیگ کے 2 اور 10 آزاد امیدواروں سمیت 26 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ژوب میں 40 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 42 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
مستونگ سے مجموعی طور پر 500 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق مستونگ سے ایک خاتون امیدوار بھی میدان میں ہے۔
شیرانی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 18 یونین کونسلوں کے 86 وارڈز پر 281 امیدوار مدمقابل ہیں، 36 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق 7 انتہائی حساس جب کہ 42 حساس پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
جعفر آباد میں 2 لاکھ 62 ہزار 780 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹرز کی بڑی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔

یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے لیکن جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیساکھیوں کا سہارا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی خیرات پر کیسے چلے گی یہ حکومت۔ عمران خان گھر میں بیٹھ جائے تو یہ 11 جماعتیں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی اور اب ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے۔ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے اور جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔ لوگوں کے گھروں میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں زور لگالیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی کیونکہ ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔ آج بھی یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لیے آئے ہیں۔

فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کافیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملکی فلمی صنعت کو ریلیف دینے کے لئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم و ثقافت کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کردہ تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی فلم قیمتی اثاثہ ہے، جس پر اس وقت جمود طاری ہے۔ اس میں پھر جان ڈالیں گے۔ بچوں کے لئے تیار ہونے والے مواد پر خصوصی رعایت دیں گے تاکہ بچوں کے لئے بہترین فلمیں، کارٹون، ڈرامے، کہانیاں اور تعلیم و تربیت سے متعلق پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں۔ صنعت کے طور پر اس شعبے کو رعایتیں دیں گے۔ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں وزیراطلاعات نے فلم انڈسٹری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔