لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ، سابق وزیراعظم اور 1992ء میں قومی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی ہے اور فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے، اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ1992ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے چارج نہ چھوڑنے پر لاہور پولیس میں بددلی پھیلنے لگی ہے۔ ذرائع آئی جی آفس کے مطابق ڈی آئی جیز اور متعدد ایس پیز، سی سی پی او کے بجائے سینئر کمانڈ سے احکامات لے رہے ہیں، سی سی پی او کی ہائیکورٹ سے بحالی کے احکامات نہ ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ کے اجلاس میں سی سی پی او کی شرکت توہین عدالت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو متعدد پولیس افسران کی جانب سے فوری چارج چھوڑنے کا…
لاہور : (ویب ڈیسک) تبدیلی کو قبول کرنا اکثر کافی مشکل ہوتا ہے خصوصاً اگر وہ آپ کے ای میل ان باکس میں آئے۔ فروری 2022 میں گوگل کی جانب سے جی میل کے نئے یوزر انٹرفیس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جولائی سے تمام صارفین کو دستیاب ہے، جس میں میٹ، چیٹ اور اسپیسز کو ایک جگہ اکٹھا کردیا گیا تھا۔ اس وقت صارفین کی مرضی تھی کہ وہ اس نئے ڈیزائن کو استعمال کریں یا پرانے کو ہی برقرار رکھیں۔مگر گوگل کی جانب سے پرانے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کا آپشن ختم کردیا گیا…
ایڈیلیڈ : (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز 170 رنز کی شراکت داری کی۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی اننگز: بھارت…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش پر انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف ایڈووکیٹ ملک صالح محمد نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے، تین روز سے جاری احتجاج کے باعث عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ راولپنڈی میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، شہرمیں ٹریفک کا نظام بری…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) فوجی راز غیرملک کو فروخت کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکار اور اہلیہ کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق انجینیئرجوناتھن ٹوبی چیف آف نیول آپریشنز کے دفتر میں کام کرتے تھے۔ انہیں ایک غیر ملک کو جوہری آبدوزوں سے متعلق خفیہ معلومات فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ان کی اہلیہ بھی اس کام میں شریک تھیں۔ ویسٹ ورجینیا کی عدالت نے جوناتھن کو 18 سال قید جبکہ ان کی بیوی ڈیانا کو 21 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ ڈیانا راز فروخت کرنے…
مالٹا: (ویب ڈیسک) ماہرین نے ڈائنوسار کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جس کا سر ہیلمٹ کی طرح بڑا اور بہت سخت تھا لیکن یہ ٹکر مارنے کی بجائے ٹانگیں اور ہاتھ چلانے کا بڑا ماہر تھا۔ ماہرین کے خیال ہے کہ جس طرح آج کینگرو مکے اور لاتیں چلاتے ہیں عین اسی طرح یہ ڈائنوسار بھی لڑنے کا ماہر تھا۔ مالٹا میں گریٹ پلین ڈائنوسار میوزیئم کے ماہرین نے اسے دریافت کیا ہے جس کی تفصیلات دو نومبر کو شائع ہوئی ہیں۔ کریٹے شیئس عہد سے تعلق رکھنے والا ڈائنوسار دو ٹانگوں پر چلتا تھا جسے ’پیکی سے…
نیویارک : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے پیمنٹ سسٹم کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے دستاویزی عمل مکمل کرلیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے 9 نومبر کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران پیمنٹ سسٹم کو سوشل میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بنانے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کا پیمنٹ سسٹم بینک اکاؤنٹس اور ڈیبٹ کارڈ سے منسلک ہوگا۔ ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خزانہ کے ڈیپارٹمنٹ آف Financial Crimes Enforcement Network کے پاس جمع کرائی گئی…
مالدیپ : (ویب ڈیسک) مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ ایک رہائشی عمارت میں لگی جس کی بالائی منزل سے 11افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، متاثرہ عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مزدور رہائش پذیر تھے۔ رپورٹس کے مطابق آگ عمارت کے گیراج میں لگی تھی جہاں گاڑیوں کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے صورتحال پر قابو پانے میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی پاکستان کی فائنل میں جیت کیلئے اہل خانہ سمیت دعاگو ہیں۔ سوشل میڈیا پر اعظم صدیقی نے بابر اعظم کی ایک تصویر کے ساتھ مولانا رومی کا ایک مقولہ شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’ مُشکلات پریشانیاں دل میں ڈیرے ڈال دیں تو صبر سے کام لو کیونکہ صبر کی کُنجی سے مسرتوں کے درکھُلا کرتے ہیں‘۔ اعظم صدیقی نے لکھا کہ اور ہم اس پر ہی عمل کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد، ٹیم کی ایک اور جیت…
