تازہ تر ین

’ایک جیت کی دوری پر کپ ہے‘، ٹیم کی فتح کے بعد بابر کے والد کا بیان

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی پاکستان کی فائنل میں جیت کیلئے اہل خانہ سمیت دعاگو ہیں۔
سوشل میڈیا پر اعظم صدیقی نے بابر اعظم کی ایک تصویر کے ساتھ مولانا رومی کا ایک مقولہ شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’ مُشکلات پریشانیاں دل میں ڈیرے ڈال دیں تو صبر سے کام لو کیونکہ صبر کی کُنجی سے مسرتوں کے درکھُلا کرتے ہیں‘۔
اعظم صدیقی نے لکھا کہ اور ہم اس پر ہی عمل کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد، ٹیم کی ایک اور جیت کی دوری پر کپ ہے، میں اور میری فیملی سر بسجود ہیں آپ سے بھی دعا کی درخواست ہے
خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain