All posts by Khabrain News

اداکار ایوب کھوسہ کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سائیکل چلا کر احتجاج

معروف اداکار ایوب کھوسہ نے پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

ایوب کھوسہ نےکراچی میں سائیکل چلا کر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس حوالے سے ایوب کھوسہ کا کہنا تھاکہ غریب لوگوں مشکل ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں اور غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا

سعودی عرب کے دفاع کی ضرورت پڑی تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی سطح پر قائم ہوں۔

ریاض میں سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بندھا ہوا ہے اور اس کی دو وجوہات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی وجہ سے مقدس مقامات ہیں اور دوسری وجہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کے دفاع درپیش ہوگا تو دنیا میں کچھ بھی ہورہا ہو لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان اسٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔

پاکستان سے شکست پر بھارتی ٹیم کے مسلمان بولر محمد شامی کیخلاف نفرت انگیز مہم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کردی۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے  ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب بھارتی صحافی برکھا دت محمد شامی کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے شدت پسندوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی محمد شامی کے خلاف متعصبانہ آن لائن حملوں پر خاموش رہنے والی ہندوستانی ٹیم بلیک لائیو میٹزر پر گھٹنے ٹیک کے ٹریبیوٹ پیش کر رہی ہے؟ یہ سب حقیقت سے بہت الگ ہے۔

ٹوئٹر پر شامی کی حمایت میں کچھ بھارتی بھی سامنے آئے جنہوں نے کرکٹر کو مسلمان ہونے کی وجہ سے یوں نشانہ بنانا غلط قرار دیا۔

مسلم لیگ (ن) کسی بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہیں بنے گی، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’فیصل آباد میں جس نے بھی نعرے لگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ وہ نہ تو کارکن ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عوامی جلسوں میں مسلح افواج کے مختلف ونگز کے سربراہان کے خلاف نعرے لگانا نہ تو قومی مفاد میں ہے اور نہ ہی اسے کسی بھی قیمت پر، (خاص طور پر) موجودہ بین الاقوامی تناظر میں جس میں ایک نئی سرد جنگ خطے کو گھیرنے والی ہے کی اجازت دی جانی چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی (فوجی) ادارے میں تقرر و تبادلے ایک داخلی معاملہ ہے جس کی باہر سے مداخلت کی ضرورت نہیں ہے اور یہ ماضی میں کبھی نہیں کی گئی تھی‘۔

واضح رہے کہ نام لیے بغیر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ریلی میں اپنی تقریر کے دوران انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے تقرر کے تنازع کا حوالہ دیا تھا۔

جب وہ اپنی تقریر ختم کر رہی تھی تو ایک شخص اسٹیج پر سامنے آیا اور جلسے کے شرکا سے کہا کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف نعرے بلند کرے۔

شہباز شہباز، جو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ملک میں دفاع، سلامتی اور امن کے لیے ایک پیشہ ور اور مضبوط فوج ناگزیر ہے اور مسلح افواج کو متنازع بنانے سے ان مقاصد کے حصول کے لیے ان کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت کسی بھی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہیں بنے گی جو قومی دفاع کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا قافلہ نکل چکا ہے اور یہ پی ٹی آئی حکومت کو لوگوں کے سامنے بے نقاب کرنے کے بعد ہی سکون کا سانس لے گا۔

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم نظر بند اور وزرا گرفتار

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم کو گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی وزارت اطلاعات نے فوج کی جانب سے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو نظر بند کرکے نامعلوم مقام پر رکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈان کے مقامی میڈیا کا بتاناہےکہ فوج نے کابینہ کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا جب کہ خرطوم کے گورنر اور دیگر حکام کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی وزیر اطلاعات نے اے ایف پی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر، ملک کی سلامتی کونسل کے ترجمان اور دیگرحکام کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کیے جانے کی اطلاعات ہیں اور ملک میں صرف 34 فیصد تک انٹرنیٹ سروس بحال ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فوج کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم فوجی بغاوت کے بعد بعض شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم کے ساتھ احتجاج کیا جب کہ دارالحکومت خرطوم میں احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔

انگلینڈ سٹے بازی قانونی، پاکستان انڈیا میں جرم۔بک میکر پاکستانی ہو یا انڈین محب وطن نہیں ہوتا، مقصد صرف پیسے کمانا

انگلینڈ کے 25 سے زائد بک میکرز کے پاس انڈیا فیورٹ چلتا رہا ہے اور انڈیا کا بھاﺅ 50پیسے رہا جس کا مطلب

ہے کہ ایک سٹے باز جواریا ایک سو روپے انڈیا پر لگاتا ہے تو اس کو انڈیا کی جیت کی صورت میں 150روپے ملیں گے۔ 100 روپیہ اس کا اپنا اور 50روپے جیت کے۔ اس طرح سے انگلینڈ کے لیگل اور رجسٹرڈ بک میکرز کے پاس پاکستان کا بھاﺅ 1.75 رہا ہے۔ مطلب ہے کہ اگر کوئی سٹے باز پاکستان کی جیت پر 100 روے لگاتا ہے تو اس کو پاکستان کی جیت کی صورت میں 275 روپے ملیں گے یعنی کہ 100 روپے اس کے اپنے اور 175 روپے جیت کے۔ اب انگلینڈ کے لیگل اور رجسٹرڈ بک میکرز نے انڈیا کو فیورٹ کیوں کیا کیونکہ جس طرح سے کرکٹ کے ماہر ایکسپرٹ کرکٹ کے حوالے سے بہت کچھ جانتے ہیں۔ اسی طرح سے بک میکرز بھی دونوں مخالف ٹیموں کے حوالے سے بہت سا ڈیٹا ریکارڈ اور معلومات رکھتے ہیں جس کی بنیاد پر بک میکرز کسی ٹیم کو فیورٹ کر دیتے ہیں کیونکہ بک میکرز نے پیسے کمانے ہوتے ہیں۔ ان کی کمائی کا ذریعہ ذاتی پسند اور ناپسند نہیں ہوتے بلکہ ڈیٹ، ریکارڈ اور سابقہ پرفارمنس ہوتی ہے۔ انگلینڈ کے بک میکرز میں بڑے وجوہات کی بنیاد پر انڈیا کو فیورٹ قرار دیتے رہے۔ پہلی وجہ کہ پاکستان کی باﺅلنگ انڈیا کی نسبت کمزور ہے جس کا ایک ثبوت ساﺅتھ امریکہ کے ساتھ آخری میچ میں ملا۔ دوسری بات انڈیا کے دو بیٹسمین راہول اور روہت شرما اب تک T20 میچوں میں بہت اچھی پرفارمنس دے چکے ہیں۔ تیسری بات کہ انڈیا دوبئی میں پچھلے ایک ماہ سے کھیل رہا ہے جہاں کی وکٹوں سے اور پچز سے وہ پاکستان کی نسبت زیادہ روشناس ہو چکے ہیں۔
پاکستان
اس کے علاوہ انگلینڈ کے بک میکرز پاکستان ٹیم کا بھی ریکارڈ ایک خاص حوالے سے مطالعہ کرتے ہیں جیسے انگلینڈ کے بک میکرز کی ofhual cuelnute میں یہ بات درج ہے کہ پاکستان کے شروع کے تین کھلاڑی جسے وہ ٹاپ تھری آرڈر کہتے ہیں ان کے مطابق پچھلے میچوں میں پاکستان نے جتنے بھی سکور کئے اوسط 70فیصد سکور پاکستان کے انہیں شروع کے تین کھلاڑیوں نے کئے۔ خاص طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے کئے گئے سکور کا اوسط 58فیصد سکور کیا۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے بک میکرز پاکستان کو واحد آﺅٹ سائیڈر اور Danle House ڈکلیئر کر رہے ہیں جو T-20 ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔
انڈیا پاکستان بک میکرز
انگلینڈ اور دنیا کے وہ ممالک جہاں سٹے بازی قانونی ہے اور رجسٹرڈ ہے کے مقابلے میں انڈیا اور پاکستان میں سٹے بازی ایک جرم ہے اور ان دو ملکوں کے بک میکرز بھی غیر قانونی ہیں۔ قانونی اور رجسٹرڈ بک میکرز کے آن لائن، آن ریکارڈ اپنوں کی بات کر سکتے ہیں لیکن انڈیا اور پاکستان کے بک میکرز آن لائن اور آن ریکارڈ ریٹ بھاﺅ نہیں دے سکتے ہیں۔ ایک بات طے ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے بک میکرز کے لیے کمائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ اگر دونوں ملکوں کے بک میکرز کے دلی خواہش پوچھی جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ زیادہ تر میچز پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہی ہونے چاہئیں کیونکہ انڈیا کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے اور پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے۔ دونوں ملکوں کی آبادی ایک ارب 50 کروڑ ہے اگر دونوں ملکوں کی آبادی کا ایک بہت ہی چھوٹا حصہ بھی اس میچز میں سٹے بازی کرتا ہے تو پھر بھی انڈیا اور پاکستان کے لیے سٹے بازی کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اگر انڈیا کا بک میکرز پاکستان اور انڈیا کے میچر کے دوران کام نہیں کرے گا تو 100 روپوں میں صرف 2 روپے کی سٹے بازی ہوگی کیونکہ انڈیا کے بڑے بک میکرز جب انڈیا پاکستان کے میچز کے لیے بک کھولتے ہیں تو وہ پاکستان کے بڑے بک میکرز کو لائسنس دے دیتے ہیں اور پھر پاکستان کے بڑے بڑے بک میکرز پاکستان کے چھوٹے بک میکرز کو لائسنس دیتے ہیں۔ یہ لائسنس بک میکرز سٹے بازی کی لگائی گئی رقم کو آگے لگانے میں مدد دیتے ہیں۔ بک میکرز کبھی بھی سٹے بازی نہیں کرتا بلکہ وہ بھاﺅ اور ریٹ میں کچھ پیسوں کا یعنی 5 پیسے یا اس سے زیادہ کا فرق نکال کر سٹے بازی کی رقم کو آگے بڑے بک میکرز کی طرف نکال دیتا ہے۔ اس صورت میں انڈیا اور پاکستان میں کوئی بھی جیتے، بک میکرز کی جیت دونوں طرف سے یعنی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے بک میکرز کی ہارنے کے امکانات کم ہوتے ہیں کہ وہ پسند اور ناپسند میں نہیں پھنستا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اگر بک میکر اپنی کسی پسند میں پھنس گیا ہے تو وہ ہار بھی سکتا ہے یا پھر بک میکرز کو موقع ہی نہ مل سکا کہ اپنی بک میں بیٹ کو لائنوں کے ذریعے اس صورت میں بک میکرز کے ہارنے کی سب سے بڑی وجہ اس کا کسی بھی ٹیم پر لگا ہوا جوا باہر نہ نکالنا ہے۔ اگر کسی بک میکر کے پاس ایک بڑی رقم میچ کے دوران ایک ایسے حصے میں لگ گئی ہے جو وہ لائنوں کے ذریعے باہر نہ نکال سکا ہو تب ہی بک میکرز کے ہارنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ پاکستان ہو یا انڈیا شائقین کی حد تک تو جنگ کا سماں بن جاتا ہے لیکن بک میکر چاہے پاکستان کا ہو، چاہے انڈیا کا۔ دونوں میں کوئی بھی محب وطن ہندوستانی یا محب وطن پاکستانی نہیں رہتا۔ وہ کاروبار کر رہے ہیں۔ انہیں صرف ہار جیت سے ہی غرض ہے۔ اگر پاکستان بک میکر جیت چاہتا ہے تو اسے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پاکستان ہار گیا۔ اس طرح سے اگر ہندوستانی بک میکر جیت جاتا ہے تو اسے بھی اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ انڈیا میچ ہار گیا ہے۔ اس طرح سے سٹے باز جواریوں کی 80 فیصد سے زائد وہ سٹے باز ہوتے ہیں جو اپنے اپنے حساب سے ٹیموں کی کھلایوں کی پرفارمنس کے مطابق ہی میچ یہ سٹہ لگا رہے ہوتے ہیں اس حساب سے پاکستان سٹے باز انڈیا پر اور انڈیا کا سٹے باز پاکستان پر سٹہ لگا رہا ہوتا ہے۔ یہ صرف 20 فیصد وہ سٹے باز ہوتے ہیں جو حب الوطنی میں انڈیا یا پاکستان پر سٹہ لگا رہے ہوتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر میچ فکس ہو سکتا ہے کیونکہ ممبئی اور دبئی میں بیٹھا ہوا بک میکر کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوتا ہے۔ 2011ءکے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھارت کے شہر موہالی میں ہوا تھا۔ پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ موہالی کی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ انڈیا کے ایک بک میکر پارتھیو نے انگلینڈ کے ایک انویسٹی گیٹو رپورٹر کو موبائل پر بھی پیغام بھیجا کہ پاکستان اپنی اننگز میں شروع کے 100 سکور بڑی تیزی سے مکمل کرے گا پھر وکٹیں گرنا شروع ہو گی اور 159سکور پر 5کھلاڑی آﺅٹ ہو جائیں گے اور پاکستان ورلڈ کپ کا یہ سیمی فائنل 20 رنز سے زائد اسکور سے ہار جائے گا، ایسا ہی ہوا۔ ایسا لگا کہ میچ کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی پارتھیو نے ایک اسکرپٹ لکھا تھا جو بالکل سچ ثابت ہوا۔ نہ ہی آئی سی سی نے اس انفارمیشن کو سنجیدہ لیا نہ ہی انڈیا کرکٹ بورڈ نے اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ختم ہوتے سے بہت پہلے کی معلومات کو سنجیدہ لیا۔

بھارت کیخلاف جیت ،آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن نے پاکستان کو ورلڈ کپ کا فیورٹ قرار دے دیا

آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن  نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستان کو ورلڈ کپ کا فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

شین وارن نے کہا کہ بھارت کیخلاف شاندار جیت کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ اور متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ  بابر اعظم  نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی  کے سُپر 12 مرحلے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔

ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ساڑھے تین ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں

ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے 3458قیدیوں کی سزائیں معاف کر دیں

تہران () ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی تجویز پر سپریم لیڈرنے امام جعفر صادق ؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر قیدیوں کی عام معافی کا اعلان کیا، ان قیدیوں کو مختلف جرائم میں قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ نے تصدیق کی ہے کہ جام کمال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر بلوچستان نے جام کمال کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن سمیت بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ان سے مسلسل استعفے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
جام کمال خان کے خلاف 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔ 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔
گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا بھی جاری کردیا تھا۔
ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کل 25 اکتوبر کودن 11 بجے ہونا تھی۔