All posts by Khabrain News

ٹرمپ پر ٹیکس بچانے کا الزام ثابت ہوگیا تو 70 ارب جرمانہ دینا پڑے گا۔ رپورٹ: ستار خان

ہمارے ملک میں سالہا سال سے امیدوں کے سہارے زندہ ہیں۔ سیاست ہمارے صرف سیاست دانوں کا پسندیدہ مشغلہ تھا جو آہستہ آہستہ اس قدر سرایت کر گیا کہ رفتہ رفتہ ہر شخص سیاسی ہو گیا۔ کوئی شخص اپنے کاروبار میں اپنے دفتر میں کام کر رہا ہوتا ہے مگر ساتھ یہ بات بھی چل رہی ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت رہے گی یا نہیں رہے گی۔ یہ صرف عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں ہے تقریباً پچھلی حکومتوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔ٹرمپ پر اپنے دور حکومت میں ٹیکس بچانے اور دولت چھپانے کا الزام لگا۔ نیویارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق فکس ٹیکس کا کیس ٹرمپ کی بدنامی کا باعث بنا اور شاید ٹرمپ صدارتی الیکشن میں اسی وجہ سے ہارے ہیں۔ ان کے فکس ٹیکس کا الزام ہے اور اگر وہ کیس ہار گئے اور ثابت ہو گیا کہ انہوں نے ٹیکس نہیں دیا تو انہیں پاکستانی کرنسی کے مطابق 70 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

عالمی ہیکرز کا گلوبل فنانشل سسٹم مفلوج کرنے کیلئے سائبر اٹیک کا فیصلہ

ملتان( جنرل رپورٹر) بدنام زمانہ بین الاقوامی ہیکرز نے گلوبل فنانشل سسٹم کومفلوج کرنے کیلئے سائبراٹیک کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے مالیاتی اداروں سٹاک ایکسچینج ‘پرائزبانڈز مارکیٹ‘فارن ایکسچینج‘ ایکسپورٹ اینڈامپورٹ ٹرانزکش کی سروس فراہم کرنے والے ادارے سخت پر یشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ اگرہیکرز مالیاتی نظام کومفلوج کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تویورپ ‘امریکہ‘برطانیہ سمیت مختلف ممالک کانظام بیٹھ جائے گا۔اسرائیل کی نشاندہی پر امریکہ‘ برطانیہ‘ متحدہ عرب امارات ‘آسٹریا‘ سوئٹزر لینڈ ‘جرمنی‘ اٹلی ‘ ہالینڈاورتھائی لینڈنے مشترکہ طورپراس صورتحال سے نمٹنے کافیصلہ کیاہے اور آپس میں معلومات کاتبادلہ کرتے اور مشترکہ حفاظتی اقدامات کرنے کابھی فیصلہ کیاہے تاکہ ڈیٹاکو بچایاجاسکے ورنہ کروڑوں افراد متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ ان اطلاعات نے فنانشل مارکیٹ میں تباہی مچادی ہے اورتمام ادارے خود کو غیرمحفوظ تصورکررہے ہیں۔ اسرائیل کے فنانشل سائبرمنیجر میکاویس (Micha Weis) نے بتایا کہ گزشتہ دس برس سے حساس ڈیٹا ڈارک ویب(Dark web) پرنمودار ہورہاہے جس میں جھوٹی خبروں کی بھی بھرمار ہے تاکہ عالمی منڈی میں شدیدترین بحران اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جاسکے۔اسرائیل نے اس حوالے سے ایک ڈاکومینٹری بھی تیارکی ہے جوکہ میٹنگ کے شرکاءکودکھائی گئی جس میں بتایاگیا کہ متوقع سائبر اٹیک سے کیاگیانقصان ممکن ہے۔ ان ممالک کے بینکوں نے حکومت سے مددطلب کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں اور اکاﺅنٹس ہولڈرزکو مطمئن کریں کہ وہ اپناسرمایہ بینکوں سے نہ نکلوائیں ورنہ بینک تباہ ہوجائیں گے۔اجلاس کے شرکاءنے مختلف پالیسیاں بنانے اور مختلف کرنسیوں سے تبادلے کا معاہدہ معطل کرنے کی تجویز دی۔

فضائی آلودگی ، سموگ سانس لینا محال، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ

لاہور (جنرل رپورٹر )لاہور تا حال فضائی آلودگی کی زد میں،شہر میں بڑھتی ہو ئی سموگ کے باعث سانس لینا محال،دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 372 ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ مراتب علی روڈ 548، کوٹ لکھپت 496، ماڈل ٹان 467 ، انارکلی بازار 461، مال روڈ 453، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 433 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا مطلع صاف،موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا۔ دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کے سائے مزید گہرے ہونے لگے ہیں بہاولپور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی اسموگ بڑھ گئی جس کے باعث آنکھوں،سانس اورگلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔

مہنگائی 18فیصد سے کم نہ ہوسکی، 19 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہ آسکی اورایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے Aمطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ،دال چنا 4روپے 20 پیسے ،دال ماش 7 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اعدادوشمار کےمطابق حالیہ ہفتے دال مونگ 3 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، لہسن ایک روپے 93 پیسے پیاز 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا ۔حالیہ ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپے 71 کمی ہوئی ، آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے، اہل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے ،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے 41 پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ریاستی اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے۔شہبازشریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر فلسطین اور کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالم گیر اعلامیہ کو منظور ہوئے 73 سال گزر گئے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم وعدوں کے ایفا ہونے کے منتظر ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے لیے عالمی سطح پر ایک پیمانہ اور مساوی انداز اپنانے سے ان دنوں اور اعلامیوں کی ساکھ بن سکتی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کے یواین کے اداروں اور عالمی تنظیموں کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو سوچنا ہوگا کہ انسانی حقوق کے عالم گیر اعلامیہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والی ریاستیں کیوں احتساب سے مستثنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو انسانی حقوق کے دنیا میں یکساں نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اجتماعی دانش بروئے کار لانا ہوگی۔ شہبازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے احترام، بلاامتیاز اطلاق کے لیے جامع اور مسلسل کوششوں کا عہد کرنا ہوگا، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ریاستی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس نظام میں شہریوں کے انسانی حقوق کا احترام، تحفظ اور فروغ نہ ہو، اسے جمہوری یا قانونی نظام نہیں کہا جاسکتا۔ شہبازشریف نے مزیدکہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ لفاظی سے نہیں بلکہ عدل وانصاف کے بے لاگ نفاذ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بازی لے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ……..وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربازی لے گئے-سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22کے حجم میں 85ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ -85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 645ارب روپے ہوگیا ہے-کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی 2021-22 میں 85ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہواہے-صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی- صحت، تعلیم، انفراسٹرکچراور دیگر شعبوں کے منصوبوں کے لئے مزید فنڈز دستیاب ہوںگے اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے-رواں مالی برس عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوروناوائرس اومی کرون سے بچاﺅ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کر دی ہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے مو¿ثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروںکی فول پروف سکریننگ کی جائے- انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔کورونا کے نئے وائرس سے بچا¶کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صد ارت وزیراعلیٰ آفس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 10واں اجلاس منعقدہوا،جس میں لاہور کےلئے واٹر مےٹرزکی خرےداری،تنصےب اورآپرےشن اےنڈ مےنٹےننس پراجےکٹ کےلئے ٹےکنےکل اورفنانشل بڈزکی حتمی منظوری دی گئی-صوبائی وزراءہاشم جواں بخت،اسد کھوکھر، مشیروزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہاﺅسنگ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریزکا شیڈول جاری

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا.

شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ،16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہو گا۔

18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

امریکا میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا میں ایندھن اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں 1982 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہہنچ گئیں ہیں۔

امریکی محکمہ برائے افرادی قوت و شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس میں رواں سال اکتوبر تا نومبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا،جس سے افراط زر کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں کنزیومر پرائس انڈیکس 6 اعشاریہ 8 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین معیشت کے مطابق امریکی قوم نے 1982 میں اس طرح کی مہنگائی کا سامنا کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ افراط زر کے اعداد و شمار توقعات کے مطابق ہیں کیوں کہ یہ ڈیٹا کورونا کے اومی کرون ویریئنٹ کو ’ پریشان کن‘ قرار دینے سے پہلے جمع کیا گیا تھا، جس سے اس بات کے خدشات پیداہوگئے تھے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی لاک ڈاؤن لگنے سے کاروبار متاثر ہوگا۔

امریکا میں معاشی معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے کیپیٹل اکانومکس کے چیف ماہر معیشت پال ایشورتھ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرے کی بات تو یہ ہے کہ رواں سپلائی چین بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے خام مال کی قلت ہے اور ورکرز سست معاشی نمو کا نشانہ بن رہے ہیں۔ جب کہ بہت سے معاشی ماہرین کے تجزیے معاشی نمو میں مزید کمی کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آل ٹائم کنزیومر پرائس انڈیکس میں اضافے کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری  ہے جس کی وجہ سے پیٹرول، کرایوں، اشیائے خورد ونوش، نئی اور پرانی کاروں اور ٹرکوں  کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ رواں سال کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن جیسی بنیادوں چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے کم آمدن والے گھرانے زیادہ متاثر ہیں کیوں کہ ان کی آمدن کا زیادہ تر حصہ اسی میں خرچ ہورہا ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت اس سام نومبر میں توانائی کی قیمتیں 33 اعشاریہ 3 فیصد جب کہ اشیائے خوردو نوش 6 اعشاریہ 1 فیصد  بڑھی ہیں، جو کہ گزشتہ 13 سال میں 12 ماہ میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔


2021 میں دنیا بھر کے لوگوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

2021 میں دنیا بھر کے لوگوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ اس حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

گوگل نے سال 2021 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ سرچز کی رپورٹ جاری کی ہے، رواں برس سب سے زیادہ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کا میچ سرچ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارت انگلینڈ مقابلہ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، این بی اے اور یورو 2021 بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایونٹس میں شامل رہے۔

سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی خبروں میں افغانستان، اے ایم سی اسٹاکس، کووِڈ ویکسین، ڈوج کوائن اور جی ایم ای اسٹاکس کی خبریں شامل ہیں۔

رواں سال جن اداکاروں کو سب سے زیادہ گوگل کیا گیا ان میں ایلک بالڈون سہرفہرست رہے، یاد رہے کہ ایلک بالڈون فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو غلطی سے گولی مار بیٹھے تھے۔

ان کے علاوہ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والوں میں پیٹ ڈیوڈسن، بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے صاحب زادے آرین خان جو کہ منشیات کیس میں زیر حراست رہے، جینا کاروانو اور ایم ہیمر شامل ہیں۔

رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس میں کرسچن ایریکسن، ٹائیگر ووڈز، سیماونے بائلز، ایما ریڈوکانو اور ہینری رگز شامل ہیں۔

آرمی چیف کا سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چنوکی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چنوکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوجرانوالہ کور کی جنگی مشق کوٹری شیلڈ کا مشاہدہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے مقصد سے جاری مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا، دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے جواب میں دفاعی اور جارحانہ کاموں کو شامل کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دورے میں آرمی چیف نے فوجی دستوں کے تربیتی معیار اور پیشہ وارانہ اہلیت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سپہ سالار نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیا۔