All posts by Khabrain News

عمران خان نے آئین سے جو کرپشن کی اس کی مثال نہیں ملتی: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین سے جو کرپشن کی اس کی مثال نہیں ملتی، وہ چالیس چوروں کا علی بابا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیموں سے سب سے زیادہ عمران خان اور ان کی ہمشیرہ نےفائدہ اٹھایا، ساری زندگی عمران خان کے ہاتھ دوسرے لوگوں کی جیبوں میں رہے، کبھی روٹی بھی اپنی جیب سےنہیں کھائی۔ انہوں نے پاکستان کو کنگلا کر دیا، دیوالیہ کر دیا ہے، تمام حربے ناکام ہونے پر اسمبلی تحلیل کر دی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کامیٹرچالورکھنےکیلئےآئین کوپامال کیا، اسٹیبلیشنٹ کوعلم ہےکہ وہ کیبل کیا تھی، اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، جنہوں نے آئین و قانون توڑنے میں اعانت کی، ان سب پر آرٹیکل 6 لگے گا، عثمان بزدار عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا۔ عمران خان کہتےہیں لوگوں کےبچے بیرون ممالک ہیں، ہم پوچھتے ہیں تمہارے بچے کون سا یہاں ہیں۔

عدالت ریاستی اور خارجہ پالیسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی: چیف جسٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے 31 مارچ کا ڈپٹی اسپیکر کا آرڈر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے، عدالت کی ترجیح ہے کہ صرف اس نقطے پر ہی فیصلہ ہو، عدالت ریاستی اور خارجہ پالیسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت نے صرف اقدامات کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینا ہے، عدالت پالیسی معاملات کی تحقیقات میں نہیں پڑنا چاہتی، تمام فریقین کو کہیں گے کہ اس نقطے پر ہی فوکس کریں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ملک میں موجودہ آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے۔ خاتون وکیل نے فریق بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سارا مسئلہ جس کی وجہ سے بنا اس کو بلایا جائے، اسد مجید نے خط لکھا، ان کو بلایا جائے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فریق بننے کی درخواستیں نہیں سن رہے، آپ بیٹھ جائیں ہم نے سیاسی جماعتوں کے وکلا کو سننا ہے۔
رضا ربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بیان آیا کہ 3 ماہ میں انتخابات ممکن نہیں، کوشش ہے آج دلائل مکمل ہوں اور مختصر فیصلہ آ جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بھی جلدی فیصلہ چاہتے ہیں لیکن تمام فریقین کا مؤقف سنیں گے۔
رضا ربانی نے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے پارلیمانی کارروائی کو کس حد تک استثنیٰ حاصل ہے، جو کچھ ہوا اس کو سویلین مارشل لا ہی قرار دیا جاسکتا ہے، سسٹم نے ازخود ہی اپنا متبادل تیار کرلیا جو غیرآئینی ہے، 28 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوئی، مگر سماعت ملتوی کی گئی، ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ پڑھی اور ارکان کو آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔
رضا ربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے یہ بھی اعلان نہیں کیا کہ تفصیلی رولنگ جاری کریں گے، ڈپٹی اسپیکر نے کس بنیاد پر رولنگ دی کچھ نہیں بتایا، ڈپٹی اسپیکر کے سامنے عدالتی حکم تھا نہ ہی سازش کی کوئی انکوائری رپورٹ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریری رولنگ دے کر اپنی زبانی رولنگ کو غیر مؤثر کر دیا۔
رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کیخلاف ہے، آئین میں وزیراعظم کو ہٹانے کا طریقہ کار درج ہے، وزیراعظم استعفیٰ دے سکتے ہیں، اگر اکثریت کھودیں تو تحریک عدم اعتماد پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوتا ہے، اگر قرارداد پارلیمنٹ میں آجائے تو وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے، عدالت نے دیکھنا ہے پارلیمانی کارروائی کو کس حد تک استثنیٰ حاصل ہے۔
دلائل میں مزید کہا کہ آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی اور رولنگ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں بنتا، ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 کی تشریح کر کے ارکان پر اطلاق کر دیا، اسپیکر کی رولنگ کا آرٹیکل 95 (2) کے تحت جائزہ لیا جا سکتا ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں 3 آپشنز کی بات کی، 3 آپشنز والی بات کی اسٹیبلشمنٹ نے تردید کی، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے منٹس اور خط منگوایا جائے، عدالت اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے کر اسمبلی کو بحال کرے۔
مسلم لیگ ‏ن کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 95 کی ذیلی شق ایک کے تحت عدم اعتماد قرار داد جمع ہوئی، عدم اعتماد کی تحریک پر 152 ارکان کے دستخط ہیں، عدم اعتماد کو 161 ارکان نے پیش کرنے کی اجازت دی، 161 ارکان کی حمایت پر اسپیکر نے عدم اعتماد کی اجازت دی، عدم اعتماد پر مزید کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ رولز 37 کے تحت 31 مارچ کو عدم اعتماد پر بحث ہونی تھی، 31 مارچ کو قرار داد پر بحث نہہں کرائی گئی، 3 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی، وزیراعظم اکثریت کھو دیں تو عہدے پر رہنا پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے۔ جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا تحریک عدم اعتماد پر کب کیا ہونا ہے یہ رولز میں ہے، آئین میں نہیں۔ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ رولز بھی آئین کے تحت ہی بنائے گئے ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ تحریک پیش کرنے کی منظوری کیلئے 20 فیصد ارکان ضروری ہیں، 20 فیصد منظوری دیں لیکن ایوان میں موجود اکثریت مخالفت کرے تو کیا ہوگا ؟ وکیل نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو جائے تو اس پر ووٹنگ ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کو رولز کے ذریعے غیر مؤثر نہیں بنایا جاسکتا، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت رولز میں ہے۔
وکیل مخدوم علی نے دلائل دیئے کہ وزیراعظم برقرار رہیں گے یا نہیں فیصلہ ایوان ہی کرسکتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ اصل سوال صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا ہے۔ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اسپیکرکی رولنگ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ کیا عدالت ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا جائزہ لے سکتی ہے ؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ غیر آئینی رولنگ کا جائزہ عدالت لے سکتی ہے، ایک شخص ایوان کی اکثریت کو سائیڈ لائن نہیں کرسکتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت فی الحال صرف آئینی معاملات کو دیکھنا چاہتی ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت چاہے تو حساس اداروں سے بریفنگ لے سکتی ہے۔

‘آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق وضاحت جاری کریں’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق وضاحت جاری کریں، کیا آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی کونسل اجلاس کے منٹس دیکھے، دستخط کیے؟۔
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر کہا گیا کہ یورپی یونین ناراض ہو جائے گی، تحریک عدم اعتماد اپنی ذات کیلئے نہیں لائے، معاشی تباہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی، اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں، ہم نے جرم نہیں کیا تو دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونا چاہیئے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم نے آئین کی خلاف ورزی کی، یہ بات نہیں کہ ہم شفاف انتخابات نہیں چاہتے، جلد اور شفاف الیکشن ہماری ڈیمانڈ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑا اور پامال کیا گیا، ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، تمام وکلا کی متفقہ رائے ہے اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ صدر نے اپنا ذہن استعمال کیے بغیر آدھے گھنٹے میں سمری منظور کرلی، یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا، ڈپٹی اسپیکر اور حکومتی وزیر نے ہمیں غدار قرار دیا، عوام بیروزگاری کے کنویں میں ڈوب چکے ہیں، عدالت معاملے کے حل کیلئے ایک فورم بنا دے، نیشنل سکیورٹی کے نام پر جھوٹ بولا گیا۔

صحافی کا فون چھیننے کا واقعہ؛ بھارتی اداکار سلمان خان عدالت طلب

بمبئی: بھارتی میں مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو محافظ سمیت 5 اپریل کو طلب کیا، جس پر اداکار بمبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

معروف اداکار سلمان خان نے بمبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ انکے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔ سلمان خان کے درخواست پر سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس کے بعد صحافی نے عدالت میں ‘نجی شکایت’ دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اسکے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔

سلمان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی کے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر تحریک انصاف نے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پارٹی امیدوار چودھری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا۔ غیر حاضری یا خلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا انتباہ کر دیا۔
تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے جاری کئے گئے۔ جس میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے، پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پرویز الہی کو ووٹ دیں۔
ارکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ووٹنگ کے روز غیر حاضری بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی، الیکشن کے روز غیر حاضر رہنا یا خلاف ووٹ دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائرکئے جائیں گے۔ منحرف ارکان کی حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی فوٹج بھی ریکارڈ کا حصہ بنالی گئی۔

‘پاکستان خودمختار ملک، کیا پیسے کے بل بوتے پر وفاداریاں تبدیل کرنا آئین کے مطابق ہے’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، کیا پیسے کے بل بوتے پر وفاداریاں تبدیل کرنا آئین کے مطابق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے آئین میں کہاں لکھا ہے پیسوں سے ضمیر خریدے جائیں، میں نہیں سمجھتا کہ کسی ملک کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیئے، یہاں فیصلے ہمارے آئین، قانون اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں، ترک وزیر خارجہ نے فون کر کے کہا کہ وہ صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں، اسی طرح کے بیانات چین کی جانب سے بھی آئے۔

عمران خان نے آئین توڑا، صدر بھی ملوث، سب نے ملکر سازش رچائی: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا، صدر بھی اس میں ملوث ہیں، ان سب لوگوں نے مل کر سازش رچائی، الیکشن ثانوی حیثیت رکھتے ہیں آج نہ ہوئے تو کل ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف لگی ہیں، عوام منتظر ہیں کہ کیا سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گی ؟ آج ملک کی سیاسی، قانونی و آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے، اس سے پہلے آمرطاقت کے زور پر آئین توڑ کر براجمان ہو جاتے تھے، آج آئین توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈ لوگ ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، کرپشن کی کہانیاں سامنے آنے سے بچنے کیلئے اس شخص نے آئین توڑا، ملک اس طرح نہیں چلا کرتے، بدنصیبی ہے آج ایسے لوگ ملک پر حکمران ہیں، پنجاب میں جو کرپشن ہوئی کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، پنجاب میں بھی کوشش ہوگی کہ ووٹنگ نہ ہوسکے اور آئین توڑا جائے۔

پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستانی سیاست میں مداخلت سے متعلق امریکا نے پھر تردید کر دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کے دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، امریکا قانون کی حکمرانی اور برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے۔

وکٹ اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹ بحال کرائیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال نے آئین شکنی پروزیرقانون،ڈپٹی اسپیکر اورعمران خان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹ بحال کرائیں گے، کسی ملک کی خودمختاری کا دارومدار اکنامک سیکیورٹی پر ہوتا ہے،موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان کی معاشی سفارت کاری دا وپر لگ گئی ہے، پاکستان کے چین، یورپی یونین،امریکہ اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا،چین پر حملہ کرنے کے بیہودہ الزامات لگائے گئے، سی پیک کو اگر عمران خان تباہ نہ کرتے تونواکنامک زون میں نوکریاں مل چکی ہوتیں، عمران نیازی نے ایک سازشی تھیوری کو گھڑا ہے،یہ مراسلہ معمول کا ہے اورعمران خان کی حرکت نے سفارت کاری کو تباہ کردیا ہے ۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئینی بحرن کو ملک پر مسلط کردیا ، آج پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ، انہوں نے کہاکہ میڈیا جلی حروف سے پاکستان کے آئینی بحران کو بیان کررہا ہے ، عمران خان نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان کا آئین وقانون اس کی جوتی کے نیچے ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ، آج پاکستان ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں ایک سویلین نے پاکستان میں آئینی بغاوت کی ۔ احسن اقبال نے کہا اگر سپریم کورٹ نے اس بات پر فیصلہ نہ کیا تو پاکستان کا آئین بے معنی ہوجائے گا ،اگرسپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف فیصلہ کا قدم نہ اٹھایا تو خدشہ ہے کہ پاکستان کے آئین میں وہ چور دروازے کھل جائیں گے جس سے آنے وا لا حکمران ہٹلر کی طرح ڈکٹیٹر بن جائے گا۔ جس طرح آرٹیکل 95اور5کو پیروں تلے روندا گیا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ، میں سمجھتاہوں کہ عمران خان جیسا شخص جو کہتا تھا آخری گیند تک کھیلوں گا وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نہ صرف اس کی وکٹیں اکھاڑیں گے بلکہ ایسی مثالی سزا دیں گے کہ عمران خان آئین شکنی اور عوام کے غضب سے بچ نہیں سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سفارتکاری داو¿ پر لگ چکی ہے ۔ عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پاکستان کے مفادات کو داو لگادیا ہے ، ہر ملک کی خودمختاری اورسلامتی کا دارمدار معاشی سکیورٹی پر ہوتا ہے ،اگر معاشی سکیورٹی ختم ہوجائے تو اس ملک کی فوج ، میزئل اور جہاز بے اثر ہوجاتے ہیں۔پاکستان کی اکانومی سکیورٹی کے چار پلرز تھے ، ہمارے چین کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خراب کردیا ہے ۔احسن اقبال نے کہ اگر آئین کو بے وقعت کردیا جائے تو ریاست بے وقعت ہوجاتی ہے ،یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کی بقا کا ہے ، اسلئے ہم پاکستان کے آئین کی حفاظت کیلئے لڑیں گے ۔

پاکستان میں صاف اور شفاف جمہوریت چاہتے ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رکن فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں صاف اورشفاف جمہوریت کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرونی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے لیکن میڈیا کا ایک ٹولہ سکتے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو خراب کرنے کیلئے کالی بھیڑیں موجود ہیں اس لئے ان ضمیر فروشوں اور خریدنے والوں کاراستہ ہمیشہ کیلئے بند ہونا چاہیے۔