تازہ تر ین

وکٹ اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹ بحال کرائیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال نے آئین شکنی پروزیرقانون،ڈپٹی اسپیکر اورعمران خان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹ بحال کرائیں گے، کسی ملک کی خودمختاری کا دارومدار اکنامک سیکیورٹی پر ہوتا ہے،موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان کی معاشی سفارت کاری دا وپر لگ گئی ہے، پاکستان کے چین، یورپی یونین،امریکہ اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا،چین پر حملہ کرنے کے بیہودہ الزامات لگائے گئے، سی پیک کو اگر عمران خان تباہ نہ کرتے تونواکنامک زون میں نوکریاں مل چکی ہوتیں، عمران نیازی نے ایک سازشی تھیوری کو گھڑا ہے،یہ مراسلہ معمول کا ہے اورعمران خان کی حرکت نے سفارت کاری کو تباہ کردیا ہے ۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئینی بحرن کو ملک پر مسلط کردیا ، آج پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ، انہوں نے کہاکہ میڈیا جلی حروف سے پاکستان کے آئینی بحران کو بیان کررہا ہے ، عمران خان نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان کا آئین وقانون اس کی جوتی کے نیچے ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ، آج پاکستان ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں ایک سویلین نے پاکستان میں آئینی بغاوت کی ۔ احسن اقبال نے کہا اگر سپریم کورٹ نے اس بات پر فیصلہ نہ کیا تو پاکستان کا آئین بے معنی ہوجائے گا ،اگرسپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف فیصلہ کا قدم نہ اٹھایا تو خدشہ ہے کہ پاکستان کے آئین میں وہ چور دروازے کھل جائیں گے جس سے آنے وا لا حکمران ہٹلر کی طرح ڈکٹیٹر بن جائے گا۔ جس طرح آرٹیکل 95اور5کو پیروں تلے روندا گیا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ، میں سمجھتاہوں کہ عمران خان جیسا شخص جو کہتا تھا آخری گیند تک کھیلوں گا وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نہ صرف اس کی وکٹیں اکھاڑیں گے بلکہ ایسی مثالی سزا دیں گے کہ عمران خان آئین شکنی اور عوام کے غضب سے بچ نہیں سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سفارتکاری داو¿ پر لگ چکی ہے ۔ عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پاکستان کے مفادات کو داو لگادیا ہے ، ہر ملک کی خودمختاری اورسلامتی کا دارمدار معاشی سکیورٹی پر ہوتا ہے ،اگر معاشی سکیورٹی ختم ہوجائے تو اس ملک کی فوج ، میزئل اور جہاز بے اثر ہوجاتے ہیں۔پاکستان کی اکانومی سکیورٹی کے چار پلرز تھے ، ہمارے چین کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خراب کردیا ہے ۔احسن اقبال نے کہ اگر آئین کو بے وقعت کردیا جائے تو ریاست بے وقعت ہوجاتی ہے ،یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کی بقا کا ہے ، اسلئے ہم پاکستان کے آئین کی حفاظت کیلئے لڑیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain