All posts by Khabrain News

غنا علی کا خواتین کو اپنے شوہر متاثر کرنے کیلئے خوبصورت لباس پہننے کا مشورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر کو متاثر کرنے کیلئے بہترین لباس پہننے کی عادت اپنائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی چند نئی تصویریں شیئر کیں جن میں انہیں خوبصورت لباس پہنے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
غنا علی نے کیپشن میں لکھا کہ اپنے شوہر کو متاثر کرنے کیلئے بہترین لباس کا انتخاب کریں، میں نے ایسا ہی کیا ہے۔

مونس الٰہی کی ایک اور بڑی کامیابی، علیم خان گروپ کے مزید تین ارکان توڑ لئے

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے مزید تین ارکان توڑ لئے، اشرف رند، عون ڈوگر اور علمدار قریشی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ علیم خان گروپ کے یہ تینوں ارکان وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے، علیم خان گروپ کے منحرف ارکان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور انہیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی، پرویزالہٰی نے حمایت پر ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل علیم خان گروپ کے دو ارکان خرم لغاری اور اویس دریشک بھی پرویز الہی کے پاس آ گئے تھے۔ مونس الٰہی گذشتہ روز ترین گروپ کے بھی تین رہنماوں عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان کو اپنی گاڑی میں لیکر پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔ تینوں ارکان نے اس سے پہلے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے 9 اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی جن میں عملدار قریشی اور اشرف رند بھی شامل تھے۔

اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کرائی۔

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بج گئیں، آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔
اسمبلی میں اراکین بڑی تعداد میں موجود ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الہی ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب ترین گروپ بھی پنجاب اسمبلی میں آج حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔ گذشتہ روز نعمان لنگڑیاں نے حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی پر بے شمار احسانات ہیں، ہم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی کی جوڑ توڑ کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رہا، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے ارکان توڑ لئے جن میں اشرف رند، عون ڈوگر، خرم لغاری، اویس دریشک اور علمدار قریشی شامل ہیں۔ ترین گروپ کے بھی تین رہنماوں عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی اور امیر محمد خان نے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش قابل مذمت قرار

سری نگر: (ویب ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ مودی حکومت آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے پر تلی ہے تاکہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور مسلم شناخت کو ختم کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے پانچ سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید مذمت کی۔ بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کے اہلخانہ کو زرضمانت جمع کرانے اور آئندہ کی عدالتی سماعتوں میں پیش ہونے کے لئے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان پر غداری کا مقدمہ ہے اور وہ 27 اکتوبر سے یوپی کی آگرہ جیل میں قید ہیں۔ ادھر جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت 3 افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ریاض احمد بٹ، عاقب، اشرف میر اور مشتاق احمد کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کی۔

طارق بشیر چیمہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر طارق بشیر چیمہ کا استقبال کیا۔ طارق بشیر چیمہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ گئے۔ چودھری سالک حسین کا بھی اپوزیشن کی حمایت کا امکان ہے۔ دوسری جانب مریم اورنگزیب نے اسمبلی میں موجود اپوزیشن کے 174 ایم این ایز کی لسٹ ٹویٹ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این کے 84، پی پی پی 56، ایم ایم اے 14، اے این پی 1، بی این پی مینگل کے 4 ایم این ایز ہیں، ایم کیو ایم کے 6، بی اے پی کے 4، جمہوری وطن پارٹی کا 1 آزاد 4 ایم این ایز شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا، چودھری محمد سرور کو پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنا عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی ہے۔ اس سے قبل چودھری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل وزیراعظم عمران خان اور چودھری سرور کے درمیان اختلافات ہوئے۔ چودھری سرور نے ناراض ہوکر وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز وزیراعلی سے گورنر پنجاب کی تبدیلی سے متعلق پوچھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا چھوٹے موٹے معاملات ہوتے ہیں وہ یہاں ہی ہیں۔ چودھری محمد سرور کو ہٹانے سے متعلق علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دائیں بائیں جتنے لوگ بیٹھے ہیں وہ سارے میرے دوست ہیں ، گورنر پنجاب کو اس لئے ہٹایا گیا تاکہ ڈپٹی سپیکر اجلاس کی صدارت نہ کر سکیں ۔ گورنر سرور میرے دوست ہیں، ہمارا آپس میں تعلق ہے۔اگر عمران خان نے میرے دوست ہی ہٹانے ہیں تو انہیں آدھی سے زیادہ کابینہ ہٹانا پڑے گی۔

مریم اورنگزیب نے اسمبلی میں موجود اپوزیشن کے 174 ایم این ایز کی لسٹ ٹویٹ کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے اسمبلی میں موجود اپوزیشن کے 174 ایم این ایز کی لسٹ ٹویٹ کر دی۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل این کے 84، پی پی پی 56، ایم ایم اے 14، اے این پی 1، بی این پی مینگل کے 4 ایم این ایز ہیں، ایم کیو ایم کے 6، بی اے پی کے 4، جمہوری وطن پارٹی کا 1 آزاد 4 ایم این ایز شامل ہیں۔ ادھر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سابق وزیر اعظم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے عمران خان کی قسمت میں اقتدار سے جانا بھی عزت سے نہیں لکھا، اصل میں دھرنا ذہنیت کے لوگ آئینی اور جمہوری طریقے سے گھر جانا نہیں جاتے، آج یوم نجات ہے، عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد چوروں سے نجات مبارک، چند گھنٹے بعد ملک کو جھوٹ، بدتمیزی، کرپشن، انتشار، خلفشار اور نالائقی سے نجات مل جائے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج عمران صاحب کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے، آج عمران صاحب اپنے خیالی قلعوں کی دنیا سے سنگلاخ زمینی حقیقتوں میں آجائیں گے، عوام آئینی، جمہوری اور پارلیمانی روایات والے پاکستان میں قدم رکھیں گے، فارن فنڈنگ سے آنے والی عمران صاحب کی حکومت آج آئینی وجمہوری عمل سے گھر جا رہی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج چترال، سوات، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سندھ میں مٹھی، نوابشاہ، دادو میں موسم شدید گرم رہے گا۔

بابر اعظم نے مزید کئی نئے ریکارڈز پر اپنا قبضہ جما لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بابر اعظم نے سیریز میں 276 رنز بنائے جو تین میچوں کی سیریز میں کسی پاکستانی بیٹر کی جانب سے چوتھی بہترین کارکردگی ہے جبکہ امام الحق کے 298 رنز تیسرے نمبر پر ہیں البتہ یہ دونوں کارنامے بابر اعظم کے دو ہزار سولہ اور سترہ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں 360 رنز سے پیچھے ہیں۔ کیریئر کی 16 ویں سنچری سکور کر کے بابر اعظم نے 15 سنچریوں کے مالک محمد یوسف کو پیچھے چھوڑا اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے کیونکہ سعید انور کی 20 سنچریاں بدستور ٹاپ پر ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی 16 ویں ون ڈے سنچری 84 ویں اننگز میں بنائی یوں انہوں نے کم سے کم اننگز میں اس سنگ میل تک رسائی کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کو نیچے دھکیل دیا۔ پاکستانی کپتان کی حیثیت سے ریکارڈ پانچ سنچریاں بنانے والے بابر اعظم کیریئر میں سنچریوں کی سب سے بہتر اوسط 19.04 کی بدولت کم از کم 30 اننگز میں بیٹنگ کرنے والے تمام بیٹرز میں بھی سرفہرست ہو گئے ہیں۔