All posts by Khabrain News

سوئنگ کےسلطان اپنے کپتان کےساتھ کھڑے ہوگئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم اپنے کپتان عمران خان کےساتھ کھڑے ہوگئے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہا ہے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان عہدے طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا۔ وہ یہ اس کی تقدیر ہے۔اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

اپوزیشن پھنس چکی، سیاست کے فائنل راؤنڈ کیلئے 24 گھنٹے رہ گئے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن پھنس چکی، عمران خان مقبول ہوچکے ہیں، سیاست کے فائنل راؤنڈ کیلئے 24 گھنٹے رہ گئے ہیں، ان 24 گھنٹے میں ہر گھنٹے بعد صورتحال بدلے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، ملکی حالات تشویشناک ہیں، منحرف ارکان اس قابل نہیں رہے کہ اپنے حلقوں میں جاسکیں، منحرف ارکان قوم کی کیا ترجمانی کریں گے، آصف زرداری کو صوبے میں لوٹ مار کا بھتہ پہنچ رہا ہے، فیملی نظام ملک کیلئے نمک کی کان ہے، بدقسمتی ہے چور باپ بیٹا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار ہیں۔

ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا، مسلم لیگ ن

لاہور: (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کے معاملات طے پا گئے ہیں اور ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیز ترین سے بات چیت کا آخری راؤنڈ نتیجہ خیز رہا۔ انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ کو نامزد کیا ہے۔

افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنيشنل ڈونرز نے افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے کيے ہيں۔
اقوام متحدہ نے بتايا کہ اس کا ہدف 4.4 بلين ڈالر تھا، جو حاصل نہ کيا جا سکا۔ عالمی ادارے کے سربراہ انٹونيو گوتريس نے ايک مرتبہ پھر افغانستان کی خطرناک صورتحال سے دنیا کو خبردار کیاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کئی افغان شہری گزارا کرنے کے ليے اپنے بچے اور اپنے جسمانی اعضاء تک بيچنے پر مجبور ہو چکے ہيں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بقول افغانستان کی پچانوے فيصد آبادی مناسب غذا سے محروم ہے جبکہ نو ملين کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے اور شہادتوں کی بنیاد پر پہلے روزہ کا اعلان کرے گی۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔
عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا قومی امکان ہے۔

بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے: آرمی چیف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقاصد کے حصول کیلئے امن ضروری ہے، شہریوں کی سلامتی اور معیشت اہم، عالمی برادری سے ملکر افغان عوام کی مدد کی، اس پر مزید کام کی ضرور ت ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے۔
جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کے انعقاد پر معید یوسف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اہم اقتصادی خطے میں واقع ہے، خطے کو دہشتگردی، غربت، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خطے کی سکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، دہشتگردی کیخلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے، ہمسایہ ممالک کیساتھ مل کر امن کیلئے کام کر رہے ہیں، امن و استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے، دہشتگردی کیخلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی کیخلاف 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، ہم نے بے شمار قربانیاں دے کر دہشتگردی پر قابو پایا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کوشش جاری رکھیں گے، شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے، ہمسایہ ممالک کیساتھ مل کر امن کیلئے کام کر رہے ہیں، امن و استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

‘وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی، شیڈول جاری ہوگا’

لاہور: (ویب ڈیسک) سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی، آج انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا نئے وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے اجلاس کا آغاز آج ہوگا، وزیراعلی پنجاب کے کاغذات نامزدگی کیلئے امیدوار اپنے کاغذات آج جمع کرائیں گے۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایس او پیز برائے اسمبلی بزنس جاری کر دئیے۔ ایجنڈے کے تحت ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہے، کوئی ممبر اپنا سیل فون ہاوس میں لے کر نہیں جائے گا، باہر سیکیورٹی کو جمع کرائے گا۔ خواتین ممبرز اپنا ہینڈنگ بیگ سیکیورٹی کو جمع کرائے ہاوس میں لے جانا منع ہے۔ قائد ایوان کے انتخاب کے دن ممبرز اپنا شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ہمراہ لائیں۔

شوبز شخصیات عمران خان کی حمایت میں یک زبان

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت کردی ہے ۔
اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ‘اس حلف کو یاد رکھیں، ان الفاظ کو یاد رکھیں، اس جدوجہد کو یاد رکھیں اور ایک سچے لیڈر کو یاد رکھیں جو ہم سب کیلئے لڑ رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مشرق کا شیر قرار دے دیا ہے۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا کہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ہی انتخاب کریں گی۔ اداکار علی عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ‘جب سب گندے انڈے ایک طرف اکھٹے ہوگئے ہیں تو ایک اچھی قوم کو کیا کرنا چاہیے ؟’۔
علی عباس نے مزید لکھا کہ‘وہ عمران خان کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ غلام نہیں بن سکتے۔ اُنہوں نے قوم سے اپیل کی کہ‘ آپ بھی اس ذہنی غلامی سے نکلیں۔ اداکار بلال قریشی اور اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ہم پاکستان اور عمران خان کیلئے لڑیں گے۔

امام کو بتایا تھا کہ رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا: بابر اعظم

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ امام الحق کو بتایا تھا کہ رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا۔
بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امام کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی اور مثبت نتیجہ نکلا۔ انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں، جو غلطیاں کرتے ہیں اس پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بابر نے بتایا کہ میچ کے آخری اوورز میں خوشدل اور افتخار نے بہت عمدہ کھیلا ہے۔ بیٹر امام الحق نے کہا کہ لاہور میں کھیلنا اور سنچری کا خواب تھا جو پورا ہوا۔ امام الحق نے کہا کہ ایسی جیت ٹیم کیلئے بہت اچھی ہوتی ہے۔

شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دیدیا۔
ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔ شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔
شاداب نے ٹویٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بالر زکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔ انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا، افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔ شاداب نے شائقین کو امید دلائی کہ یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔