All posts by Khabrain News

بھارتی آرمی چیف، وزیرداخلہ کی گرفتاری کیلئے برطانیہ میں درخواست

لندن: (ویب ڈیسک) کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہونے پربرطانوی لا فرم نے بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کی گرفتارکے لئے لندن پولیس کو درخواست دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک لا فرم نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ اوربھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کے لئے لندن پولیس ڈپارٹمنٹ کے وارکرائم یونٹ میں درخواست جمع کرا دی۔
درخواست کے مطابق اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کشمیریوں پرمظالم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام کشمیری شہریوں کے کے اغوا اورقتل کے ذمہ دار ہیں۔بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف اوربھارتی وزیرداخلہ کے احکامات پرکشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں گرفتارکیا جائے۔
لا فرم کے بیان کے مطابق درخواست لندن میڑوپولیٹن پولیس کے وار کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس کے ساتھ بڑی تعداد میں ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
لافرم نے سال 2020 اور 2021 کے درمیان 2 ہزار شواہد کا جائزہ لیا۔

بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا

جکارتا: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جکارتا کی عدالت نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی۔
بالی بم دھماکوں کا مجرم ذوالقرنین دھماکوں کے بعد 2 عشروں تک مفروررہا تھا۔دھماکوں کے مجرم کا تعلق انتہاپسند تنظیم سے تھا جس کے القاعدہ کے ساتھ روابط تھے۔
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 2002 میں بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شاہ رخ خان کی 4 ماہ بعد انسٹاگرام پر واپسی پر مداح خوش

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری اور بعد میں رہائی کے چار ماہ بعد انسٹاگرام پر واپس آگئے۔
شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اشتہار پوسٹ کیا ہے جس میں اداکار کو ان کی اہلیہ گوری خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہ رخ خان کی انسٹاگرام پر واپسی نے مداحوں خوش کردیا۔ مداح اداکار کی پوسٹ پر انہیں انسٹاگرام پر واپسی پر خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ پوجا شرما نے کہا کہ ’ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔‘
اداکار نے 19 ستمبر 2021ء کو انسٹاگرام پر آخری پوسٹ کی تھی۔
یال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 3 اکتوبر 2021ء کو کروز شپ پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
اداکار نے بیٹے کی ضمانت پر رہائی کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ آریان خان 28 اکتوبر سے ضمانت پر رہا ہیں تاہم انہیں بیرون ملک سفر نہ کرنے سمیت متعدد پابندیوں کا سامنا ہے۔

اداکارہ حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ورسٹائل اداکارہ حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
32 سالہ اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ کا خیال رکھیں، کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
حرا مانی کی پوسٹ پر مداحوں اور کئی شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
یاد رہے حرا مانی نے حال ہی میں کشمیر بیٹس سیزن ون کے لیے اپنا پہلا آفیشل ٹریک ’’سواری‘‘ لانچ کیا ہے جسے یوٹیوب پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے 16 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے اسی ماہ ہی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں جب کہ پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئی ہیں۔

گاڑی ڈوبے پروا نہیں لیکن سیلفی ضروری

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اورجب بات سیلفی کے شوق کی ہو تو لوگ بعض اوقات اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتے۔
دریا کے برفیلے پانی میں ڈوبتی گاڑی کے کنارے پرکھڑی سیلفی بناتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں ایک گاڑی دریا کے برفیلے پانی میں تقریبا ڈوب چکی ہے لیکن گاڑی کی ڈرائیورلڑکی برفیلے پانی میں ڈوب کرمرنے سے بچنے کے بجائے سکون سے کھڑی سیلفی بنا رہی ہے۔
ارگرد موجود لوگوں نے شوربھی مچایا لیکن لڑکی نے اس وقت تک دھیان نہیں دیا جب تک سیلفی بنا نہیں لی۔
گاڑی کو ڈوبتے دیکھ کر لوگ لڑکی کی مدد کوآئے گاڑی مکمل طورپرڈوبنے سے پہلے لڑکی کوگاڑی سے اترنے کے لئے بائیک فراہم کی۔سوشل میڈیا پرکچھ لوگو ں نے لڑکی کوسراہا تو کچھ نے اسے لاپرواہی قراردے کر تنقید کی۔

بھارت میں ببر شیر کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی، تصاویر وائرل

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والے چیتے کی موت کے بعد اُس کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات ادا کی گئیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارت میں اس مادہ چیتے کو ’سپر موم‘ کا لقب دیا گیا، جس سے محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین اور بھارتی شہری بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔
اس مادہ چیتے کو مرکزی علاقے میں قائم پینچ ٹائیگر سینٹر میں رکھا گیا تھا جہاں وہ ہفتے کے روز 16 برس کی عمر میں ضعیفی کے باعث انتقال کر گئی۔
محکمہ جنگلی حیات کے نمائندے اشوک نے بتایا کہ سپرموم نے اپنی زندگی میں تقریباً 29 بچوں کو جنم دیا جن میں سے 25 کی افزائش ہوئی اور اب وہ جنگلوں میں ہیں۔ مادہ چیتے کے مرنے کی خبر پر شہری افسردہ ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ سے اس کی آخری رسومات ہندو مذہب کے تحت ادا کرنے کی سفارش بھی کی جس کو تسلیم کیا گیا۔
سپر موم کو انسانوں کی طرح ایک تختے پر رکھ کر جنگل منتقل کیا گیا، جہاں لکڑیوں کو آگ لگا کر اُس کے جسم کو جلایا کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سپر موم کو الوداع کہنے اور آخری رسومات کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔

پی ایس ایل 7، کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی ) کے فیصلے کے مطابق 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ میں کراچی میں شیڈول ہر میچ میں 8 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
فیصلوں کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے ہیں، پی سی بی کے تحت ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہور میں شیڈول ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا، طے پایا ہے کہ میچز دیکھنے کے خواہش مند 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔
مزید برآں اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، ہر تماشائی اوراسٹیڈیم میں موجود فرد کو اپنے چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا، این سی او سی نے 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی، لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی بھابھی اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کرتے ہوئے بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ کہا ہے کہ سال2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے۔
میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرا بہت زیادہ سفرکرنا 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں، لیکن یہ طے نہیں ہے کہ آگے پورا سیزن کھیل پاؤں گی یا نہیں، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔
بھارتی ٹینس سٹار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کی اور ان کا 3 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔

آسٹریلین اوپن ویمن سنگلز میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلین اوپن ویمن سنگلز میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا اور 19 سالہ برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے امریکی حریف سلونی سٹیفنز کو شکست دے دی۔
آسٹریلین اوپن ویمنز ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں ایما نے سلونی کو دو ایک کی شکست سے دوچار کیا۔
اس سے پہلے سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ نے برتری کی دھاک بٹھا دی اور پولش حریف میگدالینا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر آؤٹ کر دیا،میچ کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا ۔

امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔