لاہور: (ویب ڈیسک) ومبلڈن ٹینس مقابلوں کے دوران آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریاس کی جانب سے شراب نوشی کا الزام لگانے پر خاتون پرستار نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جولائی میں ومبلڈن ٹینس کے فائنل کے دوران نوواک جوکو وچ سے میچ ہارنے والے آسٹریلوی ٹینس اسٹار نے امپائر سے ایک خاتون پرستار کی شکایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں پریشان کر رہی ہیں اور وہ شراب کے نشے میں ہیں۔ شراب نوشی کا الزام لگانے پر خاتون نے اب آسٹریلوی ٹینس اسٹار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر…
Author: Khabrain News
اوکاڑہ : (ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،8 ماہ بعد حاملہ ہونے پر زیادتی کا انکشاف ہوا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن رینالہ خورد کی لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ گھروں سے کوڑا اٹھاتی تھی ، 8 ماہ قبل وہ رمضان نامی شخص کے ہاں کوڑا اٹھانے گئی تواس نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مسلح ساتھی نوید باہر پہرا دیتا رہا، 8 ماہ بعد لڑکی حاملہ ہوئی تو زیادتی کا انکشاف ہوا۔ پولیس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کے خلاف بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا بیان عدلیہ پر عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے۔ براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔عمران خان کا جج کو دھمکی دینےکا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو…
لاہور : (ویب ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 108 فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کرلی۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ الیکشن ٹربیونل میں اپیل کنندہ شذرہ منصب کے وکیل منصور عثمان کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان…
کراچی : (ویب ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش ہو گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا تیز اسپل نہیں ہے۔شہر میں کبھی تیزاور کبھی ہلکی بارش ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ نوابشاہ،لاڑکانہ ،جیکب آباد سکھر اور خیرپور میں بارش کے تیز اسپلز ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ بالائی سندھ میں آج بارش کا تیزاسپل اور کل اس میں کمی آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی شہر میں مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہبازگل کے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کی رہائش گاہ سے نائن ایم ایم کا غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ پستول اس کے ملازم کا ہے۔ استفسار پر ملزم شہبازگل نا ملازم کو پیش کرسکا اور نا ہی لائسنس پیش کرسکا۔ اسلام آباد پولیس نے موبائل فون اور سیٹلائٹ فون کا بھی فرانزک کرانے کا فیصلہ…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ مشہور بالی اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔ یاد رہے کہ 2020میں بھی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ بگ بی اس وقت ایک ٹی وی شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ آنے والی متعدد نئی فلموں…
اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، عالمی وباء سے ملک بھر میں مزید2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 278 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء کے شکار 118 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد 230 ہو گئی، 26 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، کیچ، دکی، خضدار، کوہلو، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، 18 پلوں اور 710 کلو…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سول حکومت نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہنگامی مدد طلب کر لی۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات سے متعلق این ڈی ایم اے کو مراسلہ لکھ دیا۔ این ڈی ایم اے کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد سندھ میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو فوج کی خدمات درکار ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ…
