Author: Khabrain News

دوحہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائیڈل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان قطر سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرتباک استقبال پر قطر کے حکام کا مشکور ہوں، پاکستان کے قطر کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معیشت میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے،ہماری درآمدات برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر نے پاکستان کا ہر موقع پر ساتھ دیا، دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد اور باہمی احترام پرمبنی ہے،قطر کے سرمایہ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ بھرمیں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیل بارشوں کے پیش نظرکی گئیں۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔ واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا کار سوار شخص ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی رکن تھا۔ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر پیش آیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت ذوالفقار ستی کے نام سے ہوئی جو تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی کارکن تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ سال افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔ اب ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ طالبان حکومت کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد بدستور افغان حکومت کےمرکزی ترجمان رہیں گے۔ دوسری جانب افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ مولوی حیات اللہ مہاجر کو نائب وزیراطلاعات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اعظم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کر رکھا تھا۔ کمیٹی کے استفسار پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا مالم جبہ کیس کے پی حکومت کی سفارش پر بند کیا۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا…

مزید پڑھیں

دوحہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ روایتی قریبی سیاسی تعلقات کو جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی، جہاز رانی، صنعتی و بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی و سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، قطر کے سرمایہ کار پاکستان کی آزادانہ اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زراعت، لائیو سٹاک، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان سمیت شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیےگئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف غیرلائسنس شدہ اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل کا بیان ہے پستول اس کے ملازم کا ہے اوراس کا لائسنس بھی ہے، شہباز گل کوملازم کولائسنس سمیت پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن وہ اب تک ملازم اورنائن ایم ایم پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل نےاسلحہ بغیرلائسنس واجازت نامہ رکھ کرجرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس کے مطابق شہباز گل پارلیمنٹ لاجز…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد ‘ تکنیکی غلطی’ سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا۔ رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو ‘تکنیکی غلطی’ قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ اب بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہےجن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر محمد حسنین کی دبئی آمد کے شیڈول میں تبدیلی، حسنین آج نہیں اب کل قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔ محمد حسنین نے آج دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا لیکن کاؤنٹی ٹیم اوول انونسیبلز نے محمد حسنین کے آج کا میچ کھیلنے کی اجازت پی سی بی سے طلب کی تھی۔ پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور پی سی بی نے اجازت دے دی جس کے بعد محمد حسنین انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کا میچ کھیلنے کے بعد کل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ خیال رہے کہ محمد حسنین کو…

مزید پڑھیں