استنبول: ترک صدر طیب اردوان نے 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنےکی وارننگ واپس لےلی۔ طیب اردوان نےکہاکہ 10 ممالک کے سفیروں کو سبق مل گیا اور اب وہ محتاط رہیں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بحران پیدا کرنا نہیں بلکہ اپنی عزت، فخر اور خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے، ان ملکوں کے بیانات سےلگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کےخلاف بہتان تراشی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے وارننگ 10 ممالک کے بیانات کے بعد واپس لی ہے۔ امریکا سمیت کئی ممالک نے ایک جیسے بیانات جاری کیے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان اور شی جن پنگ میں علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے غربت کےخاتمےکی جنگ میں بے مثال فتح، اصلاحات اور چین کی شاندار ترقی کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی…
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چھٹا غیر محفوظ ملک ہے۔ پانی کی قلت، کم زرعی پیداوار، سیلاب، جنگلات کا رقبہ کم ہونا، مون سون نظام میں تغیر، گلیشئرز کا تیزی سے پگھلنا، غذائی قلت اور دیگر مسائل موسمیاتی تبدیلی کے فوری اثرات ملک میں مختلف حوالے سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے درجہ خرارت کا ایک بڑا اثر برفانی جھیلوں کا بننا ہے جن کے پھٹنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پنچتا ہے اور انسانی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے علاوہ ایشیاءترقیاتی بینک اور عالمی…
وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ دنیا کے 10 فیصد ملک 80 فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں۔ سعودی دار الحکومت ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، 2030 تک پاکستان 60 فیصد قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10بلین ٹری سونامی منصوبے کا مقصد قدرتی طریقے سے ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانا ہے، 2023 تک ایک ارب مینگروز کے درخت لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ…
لاہور: ملک بھر میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں بڑھوتری کا تسلسل جاری ہے، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی واپسی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 43 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 174 روپے سے بڑھ کر 174 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان…
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو دو اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے، قائد اعظم اور بابر اعظم۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ڈالتا ہے اور بہت اوور ری ایکٹ کرتا ہے جبکہ بھارت کو دو اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے، قائد اعظم اور بابر اعظم۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ پاکستان ورلڈ چیمپئن ہے، باقی ٹیمیں بکھری ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کے پاس متوازن ٹیم ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جب ٹاس ہارا تو اس کا منہ اتر گیا تھا جس کے بعد …
ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نجیب اللہ زدران کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں پر 190 رنز بنا کر ایک مشکل ہدف دے دیا شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے پہلی وکٹ میں برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ سیفیان شریف نے 15 گیندوں پر 22 رنز…
ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ضلع سنگرر میں بھائی گورداس انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے میچ کے بعد ہاسٹل کے اندر سے ہی ان پر ہوئے حملوں کی ویڈیو شیئر کیں جبکہ کھرر کے علاقے میں رایت بھارت یونیورسٹی میں بھی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جموں کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن…
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) کے پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں اے سی ایل سی پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو پولیس اہکاروں کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید سنادی۔ عدالت کی جانب سے جن دو ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں بلال اور دانیال شامل ہیں۔ عدالت نے 5 اہلکاروں کو…
