Tag Archives: 548f9098416a1

آصف علی زرداری اور نواز شریف چور ہیں…. اہم رہنما کی زبان سے یہ الفاظ کیوں نکلے؟

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں زبان پھسل گئی اور روانی میں گلی گلی میں شور ہے آصف زرداری چور ہے کہہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ سے نجی ٹی وی کے اینکر نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر دیا جاتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ سن رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ گلی گلی میں شورہے آصف زرداری چور ہے تاہم انہیں فوری اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے محترم نوازشریف چور ہیں۔