اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاناما لیکس اور نیوز گیٹ اسکینڈل کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کی زیرصدارت قیادت اہم اجلاس ہوا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل کوپاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرائیں گے۔پی ٹی آئی قیادت نے اعلان کیا کہ ملکی سلامتی پر جو حملہ آور ہو گا اس کا محاسبہ کریں گے۔ وزیر داخلہ کی طرف سے نیوز گیٹ معاملے کے بیان کو مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا۔ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ پاناما اور نیوز گیٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
Tag Archives: 887812-imrankhan-1431842621-1
اپوزیشن رہنما خود کرپٹ ہیں ،عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)عمران خان کا کہنا ہے کہ احتجاج سے روکنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپٹ ہیں۔ تشدد اور زور زبردستی کی گئی تو نقصان حکومت کا ہوگا۔ تیسری طاقت آئی تو ذمے دار نواز شریف ہوں گے۔عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے ایف بی آر اور نیب بند کرکے نئے ادارے بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب ادارے انصاف نہیں دے رہے تو احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،اسلام آباد میں عوام کا سمندر آرہاہے۔ہمارے پ±رامن احتجاج کو روکا گیا تو حکومت کو نقصان ہوگا۔ڈیرہ اسماعیل خان روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پ±رامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،ا گر ہم سڑکوں پر نہ نکلیں تو سب کرپشن بھول جائیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کا کرپشن سے بنایا جانے والا پیسا بچ جائے، سڑکوں پرنکلنے سے منع کرنے والے خود کرپٹ ہیں، اپوزیشن سڑکوں پرنکلنے سے منع کررہی ہے، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاسپریم کورٹ میں کیس چلتا رہے گااور ہمارا پر امن احتجاج بھی جاری رہے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام ایک طرف اور دوسری طرف کرپٹ مافیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں ، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ ہمارا احتجاج اداروں کی کارکردگی کیخلاف بھی ہے، ایف بی آر ، نیب ، الیکشن کمیشن اور نیب نے پارلیمنٹ میں جاکر کہا کہ ہم پانامالیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔عمران خان نے کہا کہ اگر تیسری قوت ا?ئی تو ذمے دار نواز شریف ہوں گے،ہم احتجاج تیسری طاقت کو لانے کے لیے نہیں کررہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا احتجاج کرپٹ حکمرانوں سے کرپشن کا پیسہ واپس لانے اور اقتدار عوام کے اصل نمائندوں کو منتقل کرنے کے لیے ہے۔ ہمیں احتجاج کے آئینی اور قانونی حق سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔