Tag Archives: abdul basit web

نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا حیران کُن اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی یکم اگست سےریٹائرمنٹ منظورکرلی۔سینئرسفارتکار کو جونیئرافسر کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات تھے۔بھارت میں تعینات ہائی کمشنرعبد الباسط نے آئندہ برس اپریل میں ریٹائر ہونا تھا۔ اس سے قبل میں دفترخارجہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔کشمیری جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے تاہم پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال توجہ طلب ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے تاہم اگر نئی دہلی نے پیشگی شرائط کی رٹ جاری رکھی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی بھارتی دفترخارجہ طلبی

نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز 2 فوجیوں کی ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے پر سوالات اور احتجاج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے اور الزام لگایا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کے 2 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کی تضحیک کی ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جب کہ ان کے گزشتہ روز کے واقعے سے متعلق سوالات بھی کئے گئے۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی بھارت کی جانب صرف الزامات لگائے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہیں۔