اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کاکہناہے کہ پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہے، وزیر اعظم اس کا سامنا کریں گے،2نومبر کو اسلام آباد تو نہیں،البتہ پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائے گی ،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات قصہ پارینہ بن چکی ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں لیپ ٹاپ تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ اب جو بھی ملک میں اچھا کرے گا،وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا۔عدالت وزیر اعظم کو بلائے گی تووہ ضرورجائیں گے،حکومت دفاع نہ کرسکی تو اسے سزا ہوجائے گی،ابھی عدالت نے کیس سنانہیں،لیکن عمران خان نے فیصلہ سنادیا، سی پیک گیم چینجر ہے۔
Tag Archives: ahsan-iqbal
2 نومبر کو اسلام آباد نہیں تحریک انصاف کی سیاست بند ہو گی
لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دھمکیاں دینا جمہوریت نہیں ، پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کی کنپٹی پر رکھ کر اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں ، دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پی ٹی آئی بند ہو جائے گی ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرز سیاست میں ہمیں دو تہائی اکثریت مل رہی ہے ، تبدیلی بلٹ سے نہیں بیلٹ سے آتی ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں ، 2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا ۔احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے ۔ پاکستان کو اب عالمی میڈیا بہتر معیشت قرار دے رہا ہے تین سال سے پاکستان کی انڈسٹری کو متواتر بجلی مل رہی ہے، جو کرپٹ حکومت ہو اس کے خزانے بھرتے نہیں خالی ہوتے ہیں ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کے بہتر استعمال سے طلباء ترقی کی نئی منزلیں حاصل کر سکتے ہیں ، تقریب میں 11 سو طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔عابد شیر علی کا بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں ، خواجہ آصف کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں ، اب بھاگنے نہیں دیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور ریاست پر کسی کو حملہ آور نہیں ہونے دیں گے ۔