راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے عید کا دوسرا دن بلوچستان میں جوانوں کے ساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کے دوران حیات آباد میں شہید ہونے والے میجرجنرل شیر ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ پاک فوج بھرپور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھے گی۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دورافتادہ علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ بلوچستان کی سکیورٹی اور ترقی نہایت اہم ہے۔ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔ بلوچستان کے تما م منصوبے انشاءاللہ جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ آرمی چیف نے گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔
Tag Archives: army cheif
عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ،قوم کو بڑی خوشخبری سُنا دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم ٹمبر مافیا سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے 22 ارب روپے کی 60 ہزار کنال زمین ٹمبر مافیا سے واپس لی ہے، بلین ٹری منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں ، انشاءاللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائے گا، جو دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ فاو¿نڈیشن نے کیا ہے جس میں ہماری کامیابی کا تناسب 83 فیصد بتایا گیا ہے۔
سی پیک کے دشمنوں کیخلاف آرمی چیف کا زبردست اعلان
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کے خلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سیکیورٹی میکنزم پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے ڈویڑن کی تیاری اور انتظامات کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے میں چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاک فوج سی پیک اور اس پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کے لیے پر±عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور سیکیورٹی فورسزسی پیک کے خلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
نیا آرمی چیف کون ؟….پانچواں بڑا نام بھی لسٹ میں شامل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو ہم ان کے 3مارتے ہیں لیکن ہم سویلین آبادی پرفائرنگ نہیں کرتے ، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کریں گے اگر مسئلہ کشمیربھی ایجنڈے میں شامل ہو۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کے لئے تیار ہے بشرطیکہ ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہو۔دوسر ی طرف خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کے لیے چار نہیں پانچ سینئیر ترین جنرلوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ پانچویں نمبر موجود کور کمانڈر گوجرانوالا بھی اب اس دوڑ میں شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی پر کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اس وقت کور کمانڈ گوجرانوالا ہیں۔ ان کا تعلق انفنٹری ریجمنٹ اور 64 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوی لوشن بھی رہے۔ اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ہی نئے سپہ سالار کے لیے زیر غور تھے۔
جنرل راحیل شریف کی مد ت ملازمت توسیع ہو گئی یا نہیں ….بڑی خبر آگئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ضیا شاہد نے چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کے حوالے سے دو قسم کی آرا ءچل رہی ہیں ایک رائے کو آ پ چینی لابی سے منسلک کر سکتے ہیں ،سی پیک کے حوالے سے چین چاہتا ہے کہ راحیل شریف کی نگرانی میں ہی کیا جائے ،سینئر صحافی ضیا شاہد نے چینل ۵ کے پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں یہ انکشاف کیا کہ چین کی یہ خواہش ہے کہ سی پیک منصوبے کو راحیل شریف کے دور میں آگے بڑھایا جائے ۔دوسری طرف سینئر صحافی نے یہ خبر بھی دی کہ ایک میٹنگ میں ایاز صادق نے کہ چین کی یہ شدید خواہش ہے کہ پاکستان میں بے تحاشہ انویسمنٹ کی جائے لیکن دوسری طرف چین کے دوستوں کو کچھ تحفظات بھی ہیں جس میں ایاز صادق نے بتا یا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کا ہونا اچھی بات ہے لیکن سیاسی پارٹیاں سی پیک منصوبے پر منقسم نظر آتی ہیں ،سی پیک منصوبہ پر بھی بہت سی جماعتوں کے تحفظات ہیں ۔دوسری طرف سعودی عرب کی بھی یہ شدید خواہش ہے کہ جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کر لیں تو 34ممالک کی سربراہی کریں ،ضیا شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی عرب اس وقت دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے جو اسلحہ کی خریداری کر رہا ہے اور سعودی عرب چاہتا ہے کہ اپنی فوج کو جدید سہولتوں سے مزین کر نا چاہتا ہے جس کیلئے و ہ راحیل شریف کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ اب تک کی میری اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کرکے گھر واپس چلے جائینگے وہ ایکسٹینشن نہیں لے رہے ۔تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے روزنامہ خبریں 14اکتوبر 2016میں ملاحظہ فرمائیں ۔