Tag Archives: army chief.jpg

”اپنی ہی سرزمین پر حملوں کے باوجود عزائم بلند ہیں“ آرمی چیف کا شہید اے آئی جی اشرف نور کو خراج تحسین

 راولپنڈی(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہمارے عزم بلند ہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان اور ترکی کے بہترین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خیبرایجنسی کی وادی راجگل کا دورہ۔۔اہم بریفنگ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پرامن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خیبرایجنسی کی وادی راجگل کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی میجرجنرل شاہین مظہر محمود بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہیں آپریشن خیبر4 کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں سے 90 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے پر پاک فوج اور فضائیہ کی تعریف کی، دہشتگردوں کےٹھکانوں کومہارت سے نشانہ بنانے پر جوانوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کامیابیوں پر قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ جس نے پاک فوج کو قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے قابل کیا۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں، خیبر ایجنسی کو جلد دہشت گردوں سے پاک کرادیں گے، ہم ایک پرامن پاکستان کی طرف گامزن ہیں۔ پرامن پاکستان میں ریاست کی عملداری اور قانون کی بالا دستی سب سےاوپر ہوگی اور ہر پاکستانی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی فٹبالرز رونالدینو اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے عالمی فٹبالرز کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کھیل امن کو فروغ دیتےہیں، تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان فٹ بالرزعالمی فٹبالرز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ملاقات کے دوران رونالڈینو نے کہا کہ پرامن اور خوبصورت پاکستان میں آرمی چیف کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔