Tag Archives: arrests

گھر کی دیوار پر ہندواستان زندہ باد لکھنے والا گرفتار

ہری پور (خصوصی رپورٹ) گھر کی دےوار پر ”ہندوستان زندہ باد“ کا نعرہ درج کرنے والا نوجوان پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سٹی پولےس نے اےس اےچ او کی مدعےت مےں مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی۔ سٹےشن ہاﺅس آفےسر تھانہ سٹی سعےدالرحمن ےدون نے ”اے پی پی“ کو بتاےا کہ وہ اے ایس آئی منےر حےات کے ہمراہ گشت کے لےے چھپر موڑ موجود تھا کہ اطلاع ملی کی ساجد شاہ ولد برکت شاہ نے اپنے گھر کی بےرونی دےوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ تحرےر کےا ہے جس پر معہ نفری موقع پر پہنچا تو دےوار پر ہندوستان زندہ باد کی تحرےر موجود تھی۔ مذکورہ مکان کے دروازے پر دستک دی تو تحرےر کرنے والا نوجوان باہر آےا جسے گرفتار کر کے تھانہ سٹی مےں زےر دفعہ 505مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی گئی ہے۔

اے جی آفس میں 9کروڑ کی کرپشن ،شریک ملزم بارے تہلکہ خیزخبر

لاہور (خصوصی رپورٹ)نیب لاہور نے سابق اکاﺅنٹنٹ جنرل زاہد رشید کیخلاف کرپشن کیش میں پیش رفت کرتے ہوئے شریک ملزم محمد شکیل کو گرفتار کرلیا۔ نیب لاہور کرپشن کے کیس میں پہلے چار ملزمان کو گرفتار کرچکا ہے جن پر ملی بھگت کرتے ہوئے 9کروڑ 20لاکھ روپے کے غبن میں شریک ملزمان ہونے کا الزام ہے، ملزم محمد شکیل پر الزام ہے کہ ملزم نے اے جی آفس کی ٹوکن مشین کو اپنے قبضہ میں کھا اور جعلی رسیدیں بنواتا رہا جبکہ جعلی رسیدوں کی مد میں مسلسل خطیر رقوم کے چیک بھی وصول کرتا رہا۔نیب لاہور نے ملزم محمد شکیل کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے ملزم کا 7روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل سے قبل بڑی گرفتاری

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ سے سکیورٹی فورسز نے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا ۔ مسلح شخص مزمل حسین کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک ایس ایم جی گن اور 25 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے ملزم کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا اسلحہ لانا منع ہے تاہم اگر اسلحہ لائسنسی ہے تو دوران سفر اس کا لائسنس رکھنا اور حکام کو پہلے سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔