Tag Archives: atom bomb.jpg

کس بڑے لیڈر نے امریکہ سے کہا حکومت دلادو ،ایٹمی پروگرام لے لو،معروف تجزیہ کار کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے اسلام آباد کی اہم عمارتوں سے سکیورٹی ہٹانا شروع کردی، احسن اقبال اپنی زبان کنٹرول کریں ورنہ لوگ کنٹرول کرینگے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے چیئرمین نیب کیلئے دیئے ایک دوسرے کے نام مسترد کردیئے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے امریکہ سے کہا کہ مجھے حکومت دلوائیں میں پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام آپ کے حوالے کردونگا،یہ اہم انکشاف سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ رینجرز کے سکیورٹی ہٹا لینے کے بعد اب پارلیمنٹ سمیت تمام سکیورٹی پنجاب پولیس کے حوالے ہوگئی ہے، ایسے وقت میں جب ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے، درحقیقت بیرون ملک کئے دعوے ایفا کئے جارہے ہیں، رد عمل آنے پر معصوم شکلیں بنا کر غلطی ہوگئی کی گردان شروع کردیتے ہیں، بدقسمتی سے پارلیمنٹ میں بد معاشی، رسہ گیر اور جیب کترے بھی پہنچ چکے ہیں، آج کی پارلیمنٹ سے90 کی دہائی کی پارلیمنٹ بہت بہتر تھی، چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کا نام اس وقت تک سر فہرست ہے جو جسٹس ڈوگر کے قریبی ساتھی تھے اور آج کل اسحاق ڈار کو نیب مقدمات میں مشورے دے رہے ہیں، کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ ہوا ہے کہ آئین اور قانون کے مسائل کے حل کیلئے کچھ موقع مزید دیا جائے، ایسے وقت میں جب امریکی حکام پاکستان بارے انتہائی سخت زبان استعمال کررہے ہیں، فوج کی جانب سے سخت آپریس آتی تو واویلا شروع کردیا جاتا، سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آج تک جتنے بھی مار شل لاءآئے ان کی وجوہات کچھ اور تھیں تاہم اگر اب مار شل لاءآیا تو حقیقت میںیہ پہلا حقیقی مارشل لاءہوگا، سیاستدانوں کو ادراک ہونا چاہئے کہ باہر کے ممالک پر انحصار خطرناک ہوتا ہے، شاہ ایران اس کی مثال ہے، نواز الطاف رابطے مسلسل جاری ہیں، نواز شریف کو سقوط ڈھاکہ جیسے الفاظ کون لکھ کر دے رہا ہے، بد معاشیہ بارے پھر کہوں گا کہ کچھ مارے جائینگے، کچھ پکڑے جائینگے، کچھ بھاگ جائینگے،لیکن پھر پکڑ کر مار دیئے جائینگے، احسن اقبال ودیگر لیگی قائدین یاد رکھیں کہ ایک معمولی آدمی سکندر نے کتنے گھنٹوں تک حکومت کو تگنی کا ناچ نچایا تھا، چند سال پہلے ایک بڑے مستند امریکی صحافی ہوشی نے”نیو یارک“ میں مضمون لکھا تھا کہ پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کو خطرہ ہے، نیو کلیئر پروگرام میں کوئی گڑ بڑ ہوئی تھی جس پر امریکہ کے کمانڈوز اس پر قبضہ کیلئے خلیجی ممالک پہنچ گئے تھے، اس بات کی کھوج کی تو اہم امریکی حکام سے بات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ آپ کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے حکومت دلانے کے بدلے ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔