Tag Archives: ayan-ali

شوبز میں واپسی ‘ڈالر گرل ایان علی کاانکار‘ دعوے ٹھس

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈالر گرل کی شوبز میں واپسی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف ماڈل ایان علی کے جیل سے رہا ہونے کے بعد بہت سے افراد نے یہ دعوے کئے تھے وہ بہت جلد شوبز میں واپس آرہی ہیں اور انہوں نے کئی پراجیکٹس سائن کرلئے ہیں تاہم کافی عرصے گزرجانے کے باوجودایسا کوئی پراجیکٹ سامنے نہیں آیا جس میںایان علی کام کررہی ہوں۔اسی بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے ایان علی کو فلموں ،ڈراموں میں کام کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی پیشکش بھی کی لیکن انہوں نے واضح انکار کردیا کہ ان کا فی الحال شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ یادرہے کے اس کے علاوہ کئی لوگوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ ایان علی کی زندگی پر فلم اور ڈرامے بنارہے ہیں لیکن اس طرح کی بھی کوئی چیز ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایان علی ابھی کچھ عرصہ مزید شوبز سے دور رہنا چاہتی ہیں۔