دبئی(آئی این پی) یونس خان اور اظہر علی پر گھر بیٹھے قسمت مہربان ہوگئی دونوں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ میں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئے ۔ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان اور اظہر علی کو ایک ایک درجہ ترقی نے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچادیا، نیوزی لینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن بھی دو درجہ کی چھلانگ لگاکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے،آسٹریلین قائدسٹیون سمتھ کی پہلی پوزیشن برقراررہے۔ سیکنڈ پوزیشن سے پھسلنے والے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ چکے، ہاشم آملا کو بھی دودرجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ 10 بولرز کی رینکنگ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، آل راو¿نڈرز میں روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، چند ہی دنوں میں شکیب کو واپس دوسرے نمبر پر پلٹنا پڑگیا۔
Tag Archives: azhar-ali
عمر گل کا اظہر علی بارے اہم انکشافٍ
لاہور ( ویب ڈسیک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر عمر گل نے ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی حمایت کرتے ہوئے انھیں خود کو بہترین کپتان ثابت کرنے کا موقع فراہم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمرگل نے کہا کہ ‘یہ حقیقت ہے کہ اظہرعلی کی اپنی کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور وہ بطور کپتان توقعات پر پورا نہیں اتر پائے ہیں’۔عمر گل نے اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اب نوجوان ہیں اور میرا ماننا یہ ہے کہ انھیں کپتانی سے ہٹانے کے بجائے انھیں کپتان کے طور پر کامیاب ہونے دیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جس کو کپتان نامزد کرتا ہے تو اس کو اتنا وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کمزوریوں سے واقف ہوسکے اور ایک ایسی ٹیم ترتیب دے جو مستقبل میں ایک طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کرے گی’۔آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عمرگل نے کہا کہ ‘یہ ممکن نہیں ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ناکامی کی وجوہات کو اجاگر کیا جائے’۔’لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ اہم وقت پر ناقص فیلڈنگ کے علاوہ تھکاوٹ بھی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا باعث بنی’۔باو¿لرز کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘اس کے باوجود صرف ہمارے باو¿لرز نے اچھا کھیلا اور جب ہمیں ضرورت تھی اس وقت یارکر کے ساتھ ساتھ اچھی باو¿لنگ کی۔
آسٹریلوی سر زمین پر اظہر علی کا ایک اور اعزاز اپنے نام
سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلین سرزمین پر ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اظہر علی سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن اظہر علی وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹے لیکن اس اننگز کے دوران انہوں نے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو کوئی پاکستانی نہ کر سکا۔اظہر اب آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی پانچ اننگز کے دوران 395 رنز بنا چکے ہیں اور اس کےساتھ ہی آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ محسن حسن خان کے پاس تھا جنہوں نے 9 اننگز میں 390 رنز بنائے تھے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 152 رنز تھا۔ اس فہرست میں تیسرا نام ظہیر عباس کا ہے جنہوں نے چھ اننگز میں 343 رنز بنائے جبکہ قاسم عمر نے نو اننگز میں 327 اور ظہیر عباس ہی نے ایک اور سیریز کی 9 اننگز میں 323 رنز بنائے تھے۔
اظہر علی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز
سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی نے بطور اوپنر کینگروز کے خلاف باہمی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں روایتی حریف بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ بحیثیت اوپنر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے ایشین بلے باز بن گئے، اظہر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اظہر نے کینگروز کے خلاف رواں سیریز میں اب تک 5 اننگز میں 382 رنز بنا رکھے ہیں اور ابھی وہ 58 رنز پر ناقابل شکست ہیں، گواسکر نے 1985ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز میں 352 رنز بنا رکھے تھے۔
کئی ریکارڈ پاش پاش ….قومی بلے باز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری کی بدولت اظہر علی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔پاکستان کے نائب کپتان نے 20 چوکوں کی مدد سے 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور آسٹریلین سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بنے۔اس سے قبل آسٹریلین سرزمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ماجد خان کو حاصل تھا جنہوں نے 1972 میں میلبرن کے مقام پر 158 رنز بنائے تھے۔اظہر علی نے اس اننگز کے ساتھ ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور ایک سال میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے بلے باز بنے۔اس سے قبل انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔لیکن اظہر علی صرف چار رنز کی کمی سے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر سب سے بڑی اننگز کا سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ نہ توڑ سکے، ویوین رچرڈز نے 1984 میں 208 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔اظہر علی کسی غیر ملکی ٹیم کے اوپنر کی جانب سے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے اوپنر بن گئے، اس سے قبل ہندوستان کے وریندرا سہواگ نے 195 رنز بنائے تھے لیکن وہ اسے ڈبل سنچری میں تبدیل نہ کر سکے تھے۔
وکٹ دیکھ کرفائنل الیون کاانتخاب کریں گے
ہملٹن (نیوزایجنسیاں)مصباح کی جگہ قیادت کی ذمے داری سنبھالنے والے اظہر علی نے کہا کہ بیٹنگ یونٹ کی حیثیت سے ہمیں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اگلے میچ میں ہمیں بہتر کھیل پیش کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمیں مصباح کی کمی محسوس ہو گی لیکن ہمیں اس چیز پر قابو پانا ہو گا اور ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی کو اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کارکردگی دکھانا ہو گی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے لیکن ٹیم مینجمنٹ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو کھلانے یا نہ کھلانے کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہے تاہم اظہر علی نے عندیہ دیا کہ یاسر کو ٹیسٹ میچ سے باہر بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ بہترین گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
دبئی ٹیسٹ کا دوسرا دن،اظہر علی چھا گئے
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ قومی ٹیم نے 279 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور سکور کو 300 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 67 رنز بنائے۔ اس وقت اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سینچری سکور کی۔ گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کا افتتاحی روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا تھا۔ تاریخ ساز 400 ویں معرکے میں سمیع اسلم اور اظہر علی نے 215 رنز کا بڑا اوپننگ سٹینڈ دیا۔ سمیع اسلم کیرئیر کی اولین سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 279 رنز بنائے تھے۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ پاکستان کی بیٹنگ جاری
دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان نے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایک وکٹ کے نقصان پر 279 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دبئی انٹرنیشنل گراو¿نڈ میں کھیلے جانے والے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 279 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل میچ کا ٹاس کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ بلے باز اظہرعلی اور سمیع اسلم نے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو 215 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ محمد اسلم 90 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوئے جب کہ اظہرعلی نے اپنی سنچری مکمل کرلی اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک 146 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ اسد شفیق بھی ان کے ہمراہ 33 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ اب تک 16 میچز میں 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اگر وہ اس ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کم ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری بنانے والے پہلے بولر بننے کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔