تازہ تر ین

کئی ریکارڈ پاش پاش ….قومی بلے باز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری کی بدولت اظہر علی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔پاکستان کے نائب کپتان نے 20 چوکوں کی مدد سے 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور آسٹریلین سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بنے۔اس سے قبل آسٹریلین سرزمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ماجد خان کو حاصل تھا جنہوں نے 1972 میں میلبرن کے مقام پر 158 رنز بنائے تھے۔اظہر علی نے اس اننگز کے ساتھ ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور ایک سال میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے بلے باز بنے۔اس سے قبل انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔لیکن اظہر علی صرف چار رنز کی کمی سے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر سب سے بڑی اننگز کا سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ نہ توڑ سکے، ویوین رچرڈز نے 1984 میں 208 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔اظہر علی کسی غیر ملکی ٹیم کے اوپنر کی جانب سے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے اوپنر بن گئے، اس سے قبل ہندوستان کے وریندرا سہواگ نے 195 رنز بنائے تھے لیکن وہ اسے ڈبل سنچری میں تبدیل نہ کر سکے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain