اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ہائی کورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، دبا ﺅمیں آکر یا لڑکے کی محبت میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں، ماریہ نے بتایا کہ مجھ پر کسی کا کوئی دباﺅ نہیں، اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور بلاول بھٹو سے اسلامی طریقے سے نکاح کیا۔لڑکی کے والدین کی جانب سے اقلیتی رہنما رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے، رمیش کمار نے عدالت سے استدعا کی کہ والدین کو اپنی بچی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت دیں کہ لڑکی سے کاروکاری والاسلوک نہیں ہوگا تو ہم آپ کے حوالے کر دیتے ہیں۔ رمیشن کمار کی یقین دہانی کے بعد والدین کو نومسلم ماریہ سے ملنے کی اجازت دے دی گئی تاہم 40 منٹ کی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی اور بچی نے اپنے خاوند بلاول بھٹو کے ساتھ رہنے پر اصرار کیا۔ لڑکی کے خاوند بلاول بھٹو نے کمرہ عدالت میں بیان دیا کہ میں نے ماریہ کو زندگی بھر کا ساتھی بنایا ہے میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔عدالت نے مریم اور بلاول کو ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اپنی پسند کی شادی کی، لڑکی کی عمر 22 سال ہے اور وہ عاقل و بالغ ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ماریہ اور بلاول کی حفاظت یقینی بنائے۔ جب کہ بلاول بھٹو اور ماریہ راہداری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں نئی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
Tag Archives: bilawal
پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں:بلاول
مانسہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کو ملک کی کوئی فکر نہیں دونوں ہی جماعتیں اقتدار کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔ مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا، ہم نے پہلے بھی ملک کو نازک صورتحال سے نکال کر جمہوریت پرڈالا ہے، جبکہ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ ، دونوں اقتدار کی لڑائی لڑ رہےہیں، ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں، لوگوں کے اصل مسائل پر یہ بات نہیں کرتے، ملکی مسائل کا حل ان کے پاس ہے ہی نہیں ، ان کے پاس ملک چلانے کی نہ اہلیت ہے اور نہ صلاحیت۔بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، آپ کتنا بھی چیخ لیں عوام آپ کے دھوکےمیں نہیں آئیں گے، آپ نے ترقی کے نام پر بڑے بڑے نمائشی منصوبوں پر کھربوں روپے ضائع کردیے، جب آپ کی کرسی کو خطرہ ہوا آپ نے پارلیمنٹ کا سہارا لیا، اور جب خطرہ نہیں رہا تو پارلیمنٹ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا، انقلاب کا لفظ آپ کےمنہ سے اچھا نہیں لگتا، پ سازشی ہوسکتے ہو ، انقلابی نہیں۔چیرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختون خوا میں سیاسی دشمنی میں نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو بند کردیا، اگر بیگم نصرت بھٹو کے نام پر اعتراض ہے تو اسے بھی شوکت خانم کا نام دے دو، ہمارے لیے تو مائیں سانجھیں ہوتی ہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے صحت کے پورے نظام کو تباہ کردیا جس کی نج کاری کی جارہی ہے، آپ کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے اس کی کب تحقیقات ہوں گی، جبکہ اب جھوٹ، پروپگینڈے اور گالی کی سیاست مزید نہیں چلے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم پستی کی طرف جارہی ہے، مگر پی ٹی آئی کےلوگوں کے نجی اسکول ترقی پر ترقی کررہےہیں، عمران خان نے کیا نیا کردیا ہے، صوبے میں صحت کا نظام تباہ ہے، بے روزگاری عروج پر ہے، عمران خان دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے، انہوں نے طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کی تھی، طالبان کے مدرسے کو کروڑوں روپے دیے، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی اور انہیں اپنا بھٹکا ہوا بھائی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک لاکھ بچوں کے سرکاری اسکولوں میں داخلے کا بیان جھوٹ ہے، پی ٹی آئی چیرمین جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے لیکن خود ہمیشہ اسٹیج پر آکر عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بے نظیر کی حکومت گرانے کے لیے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے پیسے لیے تھے۔
ان لوگوں نے سیاست کا بیڑا غرق کیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے‘ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی‘ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔ اتوار کو بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔ عمران خان اور نواز شریف کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کو این اے 120میں ضمنی انتخابات میںتمام تر توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔اتوار کو چنیوٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل ندیم افضل چن،عزیز الرحمن چن، مصطفی نواز کھوکھرسمیت پارٹی کے تمام رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اجلاس میں این اے120کے ضمنی انتخاب کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی عہدیدارن نے پارٹی چیئرمین کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیدارن اور کارکنوں کوہدایت کی کہ اپنی تمام تر توانائیاں انتخاب لڑنے پر استعمال کریں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ حلقے کے کارکنوں اور ہمدردوں کو متحرک کیا جائے۔
عائشہ گلالئی کے کپتان پر الزامات، بلاول نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ گلالئی کے انکشافات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت و غیرت کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی خواتین کے تحفظ کے لئے بھرپور آواز اٹھایگی۔
یہاں دوپاکستان اوردوقانون ہیں
جھنگ ( ویب ڈیسک ) بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پانامہ کے فیصلے سے ایک مرتبہ پھرثابت ہوگیاہے کہ یہاں دوپاکستان اوردوقانون ہیں میاں صاحب کو دو سینئر ججز نے نااہل قرار دیا ہےاس لئے ان کے پاس کرسی پر بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں انہیں خود ہی استعفی دے دینا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اب وہ وزارت عظمی کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں رہے۔ جھنگ میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین نےاپنے روایتی جوشیلے انداز میں کہا شریفوں پرکوئی قانون لاگو ہوتا ہے نہ ہی کوئی جے آئی ٹی انہیں پکڑپاتی ہے۔
پاناما فیصلے سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب عدالت سے کلیئرنہیں ہوئے ہیں بلکہ دوسینئرججزنے انہیں نااہل قرار دیا ہے اب ان کے وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔بلاول بھٹو نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں ایک وزیراعظم کو چارتین کے فیصلے سے پھانسی پرچڑھادیتا ہے اور ایک وزیراعظم کوتین دوکے فیصلے سے وزارت پربرقراررکھا جاتا ہے ۔
بھٹو کو کیوں پھانسی د ی گئی ؟؟جرم کیا تھا ؟؟ بلاول بھٹو کا بڑا انکشاف
گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 40 سال قبل سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’4 اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کیونکہ اس دن بانی جمہوریت اور پاکستان کو متفقہ آئین دینے والے کو پھانسی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ’آج بھی ہر زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، بھٹو نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی او رسامراج سے آزادی دلائی، لیکن آج تک بھٹو کو انصاف ملا نہ ہی ان کے وارثوں کو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’40 سال پہلے سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’حکمرانوں میں درست وقت پر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، حکمران صرف کرپشن کی کمائی کو بچانے کی فکر میں ہیں، حکمرانوں کو صرف پاناما کیس کی پریشانی ہے، جبکہ پاکستان 2 سال پہلے جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں وزیر اعظم نواز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر کیوں عمل نہیں کیا گیا؟ 2 سال بعد بھی دوبارہ فوجی عدالتوں کی ضرورت کیوں پڑی؟ میاں صاحبان ملک بھر میں ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، میاں صاحب سے پوچھتا ہوں کہ ترقی کہاں ہورہی ہے؟ اگر ترقی ہورہی ہے تو بیرونی قرضے کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اگر ترقی ہورہی ہے تو بجلی اور گیس کی قلت کیوں ہوتی جارہی ہے؟ اور اگر ترقی ہورہی ہے تو قوم آپ سے نجات کیوں پانا چاہتی ہے؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے، سالانہ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے جارہے ہیں، میاں صاحب آپ اپنے آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں 20 کروڑ عوام کو نہیں۔‘چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ’میاں صاحب! سندھ کے لوگ آپ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے لوگوں کو میاں صاحب کے جھوٹے وعدوں کی ضرورت نہیں، ملک بھر میں گیس کے منصوبوں پر پابندی ہے لیکن حواریوں میں گیس کنکشن بانٹے جارہے ہیں، جبکہ میاں صاحب چند نشستیں جیتنے کے لیے چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔‘
تعلیم یافتہ قوم بارے بلاول بھٹوزرداری نے اہم بات کہہ دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قوم کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ، ملک کے نوجوان قوم کے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہیں کیونکہ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بے نظیر کا خواب تھا اور نوجوان ہی ملک کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کانووکیشن سے خطاب کرنا فخر کا لمحہ ہے اور تعلیم مکمل کرنے پر طلباءو طالبات اساتذہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہر شعبے میں کام آتی ہے اور سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اور طلباءکو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکا لنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ پاکستانیوں کے عزم وحوصلے سے واقف تھی تبھی وہ عوام کی طاقت سے آمریت کیخلاف کھڑی ہوئیں اسی وجہ سے میرے اہلخانہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا بے نظیر کا خواب پورا ہوتا دیکھ رہا ہوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اسلام آباد کیمپس کی تقلید کرنی چاہیے تاکہ قوم کے معماروں کی بہتر تربیت ہوسکے ۔۔
سابق صدر کے سرپرائیز کا انتظار….اہم رہنما کے بیان سے ہلچل
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائداعظم نے سیاسی جدوجہد کےذریعے ہمیں آزادی دلوائی، قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔اپنے ماموں مرتضی بھٹو کے بچوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں۔اس سے قبل بلاول زرداری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ہمراہ کراچی کے قدیم سینٹ پیٹرکس چرچ پہنچے جہاں انہوں نے دعائیہ تقریب میں حصہ لیا اور کرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا۔
قانون نہیں ذہن کی تبدیلی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب مجھے میری ماں کے قتل کا انصاف نہیں ملا ہے تو عام لوگوں کو کیسے انصاف ملے گا،ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرٹس کونسل میں نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں لڑکی کی ماں نے اس کو زندہ جلادیا،نفیسہ شاہ نے جس مسئلے پر لکھا ہے وہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،خواتین پر تشدد افسوسناک ہے ذمہ داروں کو سزادلانے کا نظام لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انصاف نہیں ملا،خواتین پر سماجی اور اخلاقی طور پر تشدد کیاجاتاہے،مختلف علاقوں میں خواتین کوقتل کیاجارہاہے،پاکستان انسانی حقوق سے متعلق مسائل کاسامناکررہاہے،جب مجھے میری ماں کا انصاف نہیں ملا تو لوگوں کو کیسے ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے قانونی نظام میں سقم ہے،ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا،ہم قانون تو تبدیل کرتے رہتے ہیں مگرعملدرآمدہوتانظرآناچاہیے،غیرت کے نام پر قتل کا جواز پیدا کرنا افسوسناک ہے،کراچی:قوانین پرمزید موثرانداز میں عمل درآمد کی ضرورت ہے، خواتین پر تشدد کےخلاف قانون سخت ہو،سزاکویقینی بنایاجائے،ہم محترمہ بینظیربھٹو کےساتھ انصاف نہیں کرسکے،غیرت کےنام پرقتل کاجواز پیش کرناافسوسناک ہے،خواتین کےقتل اوران پرتشدد کاکوئی جوازپیش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزائی کو لڑکیوں کی تعلیم پرکام کرنے پرگولی ماری گئی،اقوام متحدہ کی فہرست میں خواتین پرتشددسے متعلق پاکستان 142 ویں نمبرپرہے۔
پاکستان میں برہمن راج لاگو….اہم سیاسی رہنما کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) چوہدری نثار کے الزامات پر پیپلز پارٹی بپھر گئی ، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ انفریئر منسٹر اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں ، میں وہ نہیں جو سر پر مصنوعی بال پہنتا ہے۔ ترجمان بلاول ہاﺅس کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو تو اپنے ہی دوستوں نے چوری نثار کا خطاب دیا ہوا ہے۔ بلاول بھٹو نے چودھری نثار پر جوابی وار کرتے ہوئے ایک بار پھر گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سچ کہتے ہیں وہ وہ نہیں جو سر پر مصنوعی بال پہنتا ہے۔ انفریئر منسٹر اپنے تصوراتی خیالات اپنے پاس رکھیں اور پیپلز پارٹی کی چار ڈیمانڈز پر توجہ دیں ورنہ گو نواز گو کا نعرہ گونجے گا۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان نے بھی سخت ردعمل میں کہا کہ چودھری نثار نے پاکستان میں برہمن راج لاگو کر رکھا ہے ، ایک ہی ملک میں دو قانون صرف برہمن راج میں ہی ہو سکتے ہیں۔ ترجمان بلاول ہاو¿س نے کہا کہ چودھری نثار کو تو اپنے ہی دوستوں نے چوری نثار کا خطاب دیا ہوا ہے۔ چودھری نثار کو اپنے اور اپنے دادا کے اثاثہ جات میں فرق دکھانا چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری پر بولنے سے پہلے چودھری نثار اپنے خاندان اور باہر چھپائے ہوئے اربوں روپے واپس لائے۔ سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار مجرم ثابت ہوچکے ، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد انہیں فوری منصب چھوڑ دینا چاہیئے۔ چودھری نثار کی چیخوں سے لگتا ہے کہ بچے نے صحیح جگہ چوٹ کی ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر بے نظیر بھٹو کا نام پاناما کیس میں ہے تو حکومت انکوائری بل پاس کیوں نہیں کرواتی۔