بلوچستان(ویب ڈیسک)ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے دشمنی چھوڑ کر ایران اور افغانستان کے ساتھ سی پیک کا حصہ بن جائے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور خود ساختہ جلا وطنی اختیار کئے ہوئے اب لوگ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے کیونکہ اب بلوچستان کے عوام با شعور ہو چکے ہیں اور گمراہ کن نعروں سے متاثر نہیں ہوں گے۔