بیجنگ (آن لائن)چین دیگر ترقی پذیر مماک کی معاونت کے ساتھ برکس پلس کے نام سے نیا اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے۔ چین کا تنظیم میں 11ممالک کوشامل کرنے کا پلان ہے ، ان ممالک میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ایران ، نائیجیریا ،کوریا ، میکسیکو ، انڈونیشیا ، ترکی ، فلپائن اور ویتنام شامل ہیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ دوسرے بڑے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ روابط بڑھا کر برکس پلس کیلئے طریقہ کار طے کریں گے۔ ہم وسیع شراکت داری کے ذریعے اپنے دوستوں میں اضافہ کر سکتے ہیں اسکے لئے تمام ممالک راضی ہیں۔چین اس سال برکس کا صدر ہے اور چین ستمبر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق چین اپنے اتحادیوں کو مدعو کر کے اپنے اثرورسوخ کو وسیع کر نے کی کوشش کر رہا ہے اور اس اقدام سے برکس اور عالمی سیاست میں بھارت اور دیگر ارکان کے کردار میں تبدیلی آسکتی ہے۔ یاد رہے کہ برکس کلب پانچ ممالک برازیل ، روس،بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔ نئے اتحاد سے بھارت کے تعلقات اپنے برکس پارٹنرز کے ساتھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس کی توسیع کے بعد بھارت کے لئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان نہیں ہو گا چین کے لئے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ بھی ہوگا۔ اگلے اجلاس میں چین بیجنگ نواز ممالک جیسے پاکستان ، سری لنکا اور میکسیکو کو مدعو کرے گا۔ چین کی دوبچوں کی پالیسی نے قابل ذکر نتائج دیئے ہیں۔ یہ پالیسی 2020 تک چین کی خوشحالی کی نمو میں اضافہ کا باعث ہوگی۔ چین برکس کو چائنہ سینٹر کی آرگنائزیشن میں تبدیل کر سکتا ہے جیسا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ہے۔یاد رہے کہ برکس کا 2016 میں اجلاس گوا میں ہوا تھا جس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی تھی چین نے بھارت کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔
Tag Archives: china
غربت سے نجات کے 69منصوبے ….عالمی سطح پر ہلچل
بیجنگ (ویب ڈیسک ) چینی حکومت غربت کے خاتمے کے لئے شروع کئے گئے 69منصوبوں کی بہتر نگرانی اور وہاں فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم کو روکنے کے لئے مزید کوششیں کرے گی ، یہ منصوبے ان شہروں میں شروع کئے گئے ہیں جنہیں غربت سے نجات دلانے کے لئے مزید فنڈ فراہم کئے جارہے ہیں ۔یہ بات ایک سرکلر میں کہی گئی ہے جو گذشتہ روز سپریم پیپلز پروکیوریٹو ریٹ ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن اور سٹیٹ کونسل کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، غریب آبادی کاجائزہ لینے ،مرکزی اور مقامی فنڈز کی فراہمی ، قرضہ جاری کرنے ،نئے گھروں کی تعمیر و مرمت کے موقع پر فرائض کی ادائیگی میں جرائم کو روکا جانا چاہئے۔سرکاری میں پروکیوریٹو ریٹ ، ترقی و اصلاحاتی عملے ، غربت میں کمی کے محکمے سے کہا گیا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دیں اور منصوبوں پر کام اور فنڈز کے مناسب استعمال کے تحفظ کیلئے قانونی امداد فراہم کریں اور اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سخت سزا دیں ۔
چین کا ایک اور عظیم منصوبہ….بھارت کی نیندیں حرام
بیجنگ / لندن(ویب ڈیسک)چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ ٹرین ژے جیانگ کے شہر ژی وو سے 12 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 18 روز میں طے کر کے لندن پہنچا کرے گی، کارگو ٹرین چین سے روانہ ہو کر قازقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ پہنچا کرے گی۔ چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ژی وو سے لندن تک اس چینی کارگو ٹرین سروس کا رسمی آغاز یکم جنوری سے ہوا۔
پلیٹ فارم گر نے سے ہلاکتوں کے انبار
چین (ویب ڈٰیسک)چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے جیانگ ڑی کے شہر فینگ چینگ میں کولنگ پاور پلانٹ کے قریب تعمیر پلیٹ فارم مرمتی کام کے دوران گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق پلیٹ فارم گ رنے کے وقت 65 مزدور کام کر رہے تھے۔