Tag Archives: chura mar

چُھرا مار پھر ایکشن میں آگیا ،خواتین ہوشیار

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کرنے والے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود واقعات جاری ہیں۔ گزشتہ رات فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں ملزم نے 15 سالہ لڑکی ارج کو تیزدھار آلے کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا تاہم 15 سالہ ارج کے گھر پر اب تالا لگا ہوا ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گھر والے کل رات ہی کہیں چلے گئے تھے جبکہ علاقہ پولیس اس بات سے لاعلم ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ہونے والے وارداتوں سے مماثلت نہیں رکھتا جبکہ ملزم کی نشاندہی کے لیے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ارج نے تاحال بیان ریکارڈ نہیں کرایا تاہم لڑکی کے بھائی اور ماموں کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے جبکہ لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کا میڈیکل کرانے سے انکار کیا تھا۔