Tag Archives: cigarette

سگریٹ نوشی ڈی این اے پر 30 سال تک اثر انداز رہتی ہے

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کا زہر انسانی جین کے مجموعے جینوم کو بھی متاثر کرتا ہے اور ڈی این اے پر اس کے اثرات کئی سال تک موجود رہتے ہیں۔امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ایک دو نہیں بلکہ 7 ہزار انسانی جین کو متاثر کرتی ہے اور یہ تبدیلی اگلے 30 سال تک ڈی این اے میں موجود رہتی ہے یعنی سگریٹ نوشی ڈی این اے میتھائیلیشن کی وجہ بنتی ہے ۔ڈی این اے میتھائیلیشن وہ عمل ہے جو جین کے کردار کو قابو کرتا ہے ۔ اب ماہرین تمباکو نوشی کے اثرات کو ڈی این اے اور جین کی تبدیلی سے بھی پرکھ سکتے ہیں اسی وجہ سے مختلف امراض کے علاج کی نئی راہیں بھی کھل سکیں گی۔تحقیقی مقالے کی مرکزی مصنف کا کہنا ہے کہ میتھائیلیشن کے عمل کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جین تبدیل کرکے کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے ۔ تحقیق بتاتی ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کے باوجود بھی اگلے 30 برس تک اس کے اثرات جین میں موجود رہتے ہیں اگرچہ ترقی پذیر ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح کم ہوئی ہے ۔