Tag Archives: crime-scene-clean-up-business

شیخوپورہ:سستی موٹر سائیکل دینے کی آڑمیں کروڑوں کا فراڈ ہزاروں سود میں جکڑے گئے

شیخوپورہ (عثمان اسلم بلوچ/ جاوید معراج سے) شیخوپورہ میںغیر قانونی طور پر سستی موٹرسائیکل سکیم کی آڑ میں شہریوں کومنافع کی صورت میں سود کی لت ڈال دی گئی 25ہزار سے زائد شہریوں سے کروڑوں روپے کی رقم اکٹھی کرکے انہیں 40دن بعد موٹر سائیکل کی فراہمی کی بجائے10 فیصد اصل رقم کا منافع (سود)ادا کرکے پھر سے وہی رقم جمع کرلی جاتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے حالانکہ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان ایم این ایم کمپنی کے اس دھندہ کو دھوکہ دہی اور فراڈ قرار دیکر مختلف قومی اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کروائے کہ ایم این ایم کیساتھ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری اور رقوم کی ادائیگی نہ کی جائے مگر ایف آئی اے اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے اس وقت شیخوپورہ کے علاقہ نبی پورہ میںایم این اے کمپنی دھڑلے سے سستی موٹرسائیکل سکیم کی آڑ میں شہریوں سے نقد رقوم جمع کررہی ہے ان کا یہ عمل بھی بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے اس طرح کی کوئی کمپنی بھی از خود رقم کو ڈیپازٹ نہیں کرسکتی ایف آئی اے کی اس کمپنی کیخلاف عدم کارروائی کی بناءپر اب یہ کاروبار شیخوپورہ سے فاروق آباد، کھاریانوالہ اور کوٹ عبدالمالک تک پھیل گیا ہے ایم این اے کے عملہ نے شیخوپورہ شہر سے کروڑوںروپے کی رقوم کی وصولی کے بعد ان علاقوں میں بھی دفاتر کھول کر عوام کو سستی موٹرسائیکل کی فراہمی کی آڑ میں سود پر لگا دیا ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی احمد سیال نے ایم این ایم کے نام پرایک کمپنی (رجسٹرڈ) کروائی جس میں عوام کو25500 روپے نقد وصول کرکے 40 روز بعد موٹرسائیکل کی فراہمی کا جھانسہ دیا جاتا اور جب مقررہ وقت پر رقم دہندہ ان کی کمپنی میںجاتا تو اسے موٹرسائیکل کی بجائے 15 ہزار روپے منافع (سود)ادا کردیا جاتا اور ساتھ ہی اسے ترغیب دی جاتی کہ وہ یہ سرمایہ دوبارہ سے انوسٹ کرے تواسی طرح اسے منافع ملتا رہے گا اس طرح دیکھا دیکھی شہریوں نے بڑی تعداد میں موٹرسائیکل کی بکنگ کیلئے نقد رقوم جمع کروادیں اور بعض شہریوں نے تو 25,25 موٹرسائیکلوں کی رقوم کی انٹری کروائی اور پھر مقررہ 40 روز بعد بعض لوگوں کو منافع ادا کردیا گیا اور بعض کو پھر نئے سرے سے انوسٹمنٹ پر قائل کرکے رقم جمع کرلی جاتی ہے اور ایم این ایم نے اس سلسلہ میں شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے اپنے چیف آفیسرز بھی مقرر کررکھے ہیں جنہیں کمپنی کی طرف سے پرکشش پیکجز دئیے جارہے ہیں جو شخص پہلے چار افراد کی انٹری کروائے گا اسے ہر انٹری پر 1550 روپے منافع ملے گا اور اس طرح 100 افراد کی انٹر ی پر 4لاکھ روپے بونس اور 450 افراد کی انٹری پر اس ممبر کو مہران کار دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ یہی نہیں رکتا بلکہ جو ممبر جتنی زیادہ انٹریاں درج کروائےگا اس کو اسی حساب سے بونس ملتا رہے گا 750 ممبران کی انٹری پر پچاس لاکھ روپے نقد اور 3500 روپے فی ممبر کمیشن دی جائیگی اسی طرح ہزار افراد کی ممبر شپ کرنیوالے کو 50لاکھ روپے مالیت کا گھر اور گاڑی کمپنی کی طرف سے دی جائیگی اس طرح ایم این ایم کے اس جال میں آکر شہری اپنے ہی معصوم اور بھولے بھالے بھائیوں کو رقوم کو ڈبل ہونے کا جھانسہ دیکر ان کی انوسٹمنٹ کروا رہے ہیں اور اس کام کیلئے باقاعدہ کمپنی کے آفس میں تربیتی ورکشاپس بھی ہوتی ہیں جہاں سٹاف نے نئے ممبرز کو شہریوں کو پھنسانے کیلئے باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اسی طرح ڈائریکٹر کی طرف سے جو شخص ایک ہفتہ کے اندر 42انٹریاں کروائے گا اسے ایک لاکھ روپے کیش بونس دیا جائیگا جو ایک ہفتہ میں تین بار یہی انٹریاں کروائے گا اسے تین لاکھ روپے دیا جائیگا روزنامہ ”خبریں“ نے جب مقامی سٹاف سے رابطہ کرکے ان کا موقف معلوم کیا تو رانا زاہد نامی سی او نے بتایا کہ ابتک 25ہزار سے زائد شہریوں کی انٹری کرچکے ہیں کمپنی کی طرف سے موٹرسائیکل کی ڈلیوری کی جارہی ہے مگر جو لوگ موٹرسائیکل نہ لینا چاہیں تو انکی انٹری کے حساب سے منافع کی رقم ادا کردی جاتی ہے ۔

نثار چوہدری قتل …. وفاقی دارلحکومت میں کھلبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نائب صدر نثار چوہدری قتل ۔ نجی ٹی وی کیمطابق مقتول گوجر خان میں تحریک انصاف کے سب سے متحرک رہنماﺅں میں شمار ہوتے تھے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ردعمل ہے جن کے قتل کے بعد دارلحکومت میں پارٹی کارکنوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔